Connect with us

Today News

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لینے والے 2 ایف آئی اے اہلکار گرفتار

Published

on



اسلام آباد:

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لیکر امیگریشن کلئیر کرنے کے الزامات پر دو ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور ڈائریکٹر زون اسلام آباد نے معاملے کی خود تحیقیقات کیں جن میں الزامات ثابت ہوئے جس پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مقدمے میں دو ایف آئی اے اہلکاروں کے ساتھ چار مسافروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ اینٹی کرپشن سیل ونگ کی جانب سے درج کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران ایف آئی اے اہلکار نے مزید انکشاف بھی کیا، معلوم ہوا کہ ایک ہفتے کے دوران بارہ مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں، کسی قسم کے غیرقانونی کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بھارت جاکر سچن سے شادی کرنے والی سیما حیدر کا 11 ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش

Published

on


پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت جاکر شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن کے یہاں گزشتہ 11 ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس سے قبل 15 مارچ 2025 کو سیما حیدر نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا جب کہ پاکستان میں ان کے پہلے شوہر سے 4 بچے تھے جو اب ماں کے ساتھ ہی بھارت میں رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ سیما حیدر 2023 میں اپنے محبوب سچن سے ملنے اپنے چار بچوں کے ہمراہ پاکستان سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔

بعد ازاں سچن اور سیما نے شادی کرلی اور یہ معاملہ دونوں ممالک میں خاصی توجہ کا مرکز بنا رہا تھا۔ سیما نے خود کو بھارتی ماحول ڈھال لیا ہے۔

30 سیما حیدر کی خود سے 10 سال چھوٹے سچن مینا سے 2019 میں آن لائن گیم کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔ آن لائن بات چیت سے شروع ہونے والا یہ تعلق محبت میں تبدیل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سیما حیدر کا معاملہ بھارت میں سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بھی زیرِ تفتیش رہا ہے جس کے بعد انھیں بھارت میں رہنے کی اجازت دی گئی۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

kp earthquake – ایکسپریس اردو

Published

on


خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور عمان کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

Published

on



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پالیکیلے میں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کرعمان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

واضح رہے دونوں ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending