Today News
رمضان میں ریاض الجنہ کی زیارت کے نئے اوقات جاری، مکمل تفصیل جانیں
مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ اوقات کار رش کو منظم کرنے اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔
اعلان کے مطابق رمضان کے پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے زیارت کے دو اوقات رکھے گئے ہیں۔ پہلا وقت صبح 11 بج کر 20 منٹ سے رات 8 بجے تک جبکہ دوسرا وقت رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔
خواتین کے لیے پہلے دو عشروں میں زیارت کا وقت رات 11 بجے سے 1 بج کر 40 منٹ تک اور صبح 6 بجے سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
رمضان کے تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے تین اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلا وقت صبح 11 بج کر 20 منٹ سے رات 8 بجے تک، دوسرا وقت رات 11 بجے سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 بجے سے 5 بجے تک ہوگا۔
تیسرے عشرے میں خواتین کے لیے زیارت کا وقت صبح 6 بجے سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور پیشگی اجازت نامے سے متعلق ہدایات پر عمل کریں تاکہ عبادات کا ماحول پرسکون رہے۔
Today News
خالصتان کیلئے مہم تیز، سکھ فار جسٹس کا ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کیلئے ایک بلین ڈالر کی پیشکش
واشنگٹن ڈی سی میں سکھ تنظیم سکھ فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ مجوزہ “بورڈ آف پیس” کے پہلے سرکاری اجلاس کے انعقاد کے لیے ایک بلین ڈالر فراہم کرے گی۔
یہ اعلان ایک بڑے اجتماع کے دوران کیا گیا جس میں امریکا بھر سے سکھ برادری کے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔
اجتماع میں مقررین نے خالصتان کے مطالبے کو ایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حل سفارتی اور جمہوری طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔ مظاہرین نے زور دیا کہ پرامن ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے معلوم کی جائے۔
تنظیم کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کرنے والے سکھ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہزاروں افراد کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کشیدگی سے قبل ایک نگرانی شدہ اور پرامن ریفرنڈم کرایا جانا ضروری ہے۔
اجتماع کے شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی قیادت سے بات کر کے بھارتی پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کے انعقاد کی حمایت کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی سیاسی حلقوں میں خالصتان کے مطالبے کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔
ان کے مطابق اس طرح کی سرگرمیوں سے بھارت اور امریکہ کے تعلقات پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم منتظمین کا مؤقف ہے کہ ان کا مقصد مسئلے کا پرامن اور جمہوری حل تلاش کرنا ہے۔
Today News
ایران پر حملہ؟ دنیا کا سب سے بڑا امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ بہت قریب پہنچ گیا
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور بھی شروع ہوگیا تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی تاحال برقرار ہے۔
ایسے وقت میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس نے بتایا کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ میں شامل اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑہ مشرقِ وسطیٰ کی جانب تیازی سے بڑھ رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اس کیریئر اسٹرائیک گروپ کو مشرقِ وسطیٰ کی طرف روانہ کرنے کا حکم دیا تھا کیوں کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی دفاعی حکام کے بقول توقع ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرقِ وسطیٰ پہنچنے میں مزید چند دن لگیں گے جس کے بعد یہ ایران کے خلاف ممکنہ آپریشنز کے لیے تیار حالت میں موجود ہوگا۔
حالیہ دنوں میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اس تعیناتی کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جاری کی گئی تصاویر میں بحیرۂ روم میں یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے عرشے سے ایف/اے-18 ایف سپر ہارنیٹ طیارے کی پرواز بھی دکھائی گئی ہے جو امریکی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کی عکاسی کرتی ہے۔
Today News
بھارت جاکر سچن سے شادی کرنے والی سیما حیدر کا 11 ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش
پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت جاکر شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن کے یہاں گزشتہ 11 ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس سے قبل 15 مارچ 2025 کو سیما حیدر نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا جب کہ پاکستان میں ان کے پہلے شوہر سے 4 بچے تھے جو اب ماں کے ساتھ ہی بھارت میں رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ سیما حیدر 2023 میں اپنے محبوب سچن سے ملنے اپنے چار بچوں کے ہمراہ پاکستان سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔
بعد ازاں سچن اور سیما نے شادی کرلی اور یہ معاملہ دونوں ممالک میں خاصی توجہ کا مرکز بنا رہا تھا۔ سیما نے خود کو بھارتی ماحول ڈھال لیا ہے۔
30 سیما حیدر کی خود سے 10 سال چھوٹے سچن مینا سے 2019 میں آن لائن گیم کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔ آن لائن بات چیت سے شروع ہونے والا یہ تعلق محبت میں تبدیل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ سیما حیدر کا معاملہ بھارت میں سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بھی زیرِ تفتیش رہا ہے جس کے بعد انھیں بھارت میں رہنے کی اجازت دی گئی۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech7 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims