Today News
کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی کراچی زون کے مطابق کراچی کے ہوائی اڈے پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کو ایتھوپیا سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا، مسافروں کو مشتبہ سرگرمیوں پر حراست میں لے لیا گیا ہے جو وزٹ ویزوں پر افریقی ممالک گئے تھے، ملزمان ایجنٹس کے ذریعے غیر قانونی راستوں سے تنزانیہ سے زیمبیا اور زمبابوے کے ذریعے جنوبی افریقہ پہنچے۔
ترجمان نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک میں گجرات، سیالکوٹ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹس ملوث ہیں، ایجنٹس نے لاکھوں روپے اور ہزاروں امریکی ڈالر وصول کر کے مسافروں کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر مجبور کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوران سفر زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں مقامی پولیس نے پانچوں مسافروں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا اور سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض ایجنٹس نے جنوبی افریقہ کے بعد اسپین بھجوانے کے نام پر بھی خطیر رقوم طلب کیں، تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Source link
Today News
t20 wolrdcup2026 pak india match history create
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے لیے پاکستانی حکومت کی جانب سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بعد جہاں سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا تھا، جس نے حسب توقع کئی ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سرکاری ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ پارٹنر جیو اسٹار نے اعلان کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ نے ان کے پلیٹ فارم پر ریچ اور ناظرین کی تعداد کے حوالے سے تاریخ رقم کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس میچ نے ریکارڈ 163 ملین کی غیرمعمولی ڈیجیٹل ریچ حاصل کی، جو ٹی20 طرز کرکٹ میں کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے کسی میچ میں سب سے زیادہ ریچ ہے جس نے بارباڈوس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کی ویورشپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارت کی 61 رنز کی فتح نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کےپاک-بھارت میچ کے مقابلے میں ریچ میں بھی 56 فیصد اضافہ یقینی بنایا۔
اسی طرح موبائل پر اس میچ نے کسی بھی آئی سی سی ٹی20 ایونٹ کے لیگ مرحلے میں سب سے زیادہ ریچ حاصل کی، جو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے آخری میچ کے مقابلے میں 1.2 گنا زیادہ تھی۔
CRAZE OF PAKISTAN TEAM IN INDIA. 🤯
T20 World Cup 2026 – JioHotstar Viewership Rankings (Based on average views per match).
1) IND – 1200M (300M avg)
2) PAK – 627M (156.28M avg)
3) USA – 417M (104.2M avg)
4) NED – 347M (86.8M avg)
5) NAM – 327M (81.8M avg)
6) SA – 228M (57M… pic.twitter.com/hvNJ8rvCtA— Salman. (@TsMeSalman) February 20, 2026
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حریف ٹیموں کے درمیان اس میچ کوشائقین کی بڑی تعداد نے جیوہاٹ اسٹارکے ذریعے دیکھا اور سی ٹی وی پر بھی ناظرین کی تعداد 2024 میں ہونے والے بھارت-پاکستان میچ کے مقابلے میں2.4 گنا زیادہ رہی۔
مزید بتایا گیا کہ میچ نے مجموعی طور پر 20 ارب منٹس کا شان دار واچ ٹائم حاصل کیا، جس کے نتیجے میں پچھلے ایڈیشن کے میچ کے مقابلے میں ویورشپ میں 42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
جیو اسٹار کے سیلز ہیڈ اسپورٹس انوپ گووندن نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک-بھارت میچ سے قبل کی تیاری اور میچ میں ایک بڑے مقابلے کے تمام عناصر موجود تھے، ریکارڈ توڑ ریچ اور ویورشپ اس بات کی عکاسی ہے کہ دنیا بھر کے شائقین مختلف پلیٹ فارمز پر اس ٹورنامنٹ کے ساتھ کس پیمانے پر جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اب تک دنیا بھر کے شائقین کو سنسنی خیز لمحات فراہم کر چکا ہے اور پاک-بھارت میچ پر ملنے والا ردعمل ایک شان دار ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی بنیاد ہے۔
Today News
ٹرمپ کی تعریفیں – ایکسپریس اردو
غزہ کے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دئے ہیں۔ انھوں نے دونوں کی خوب جم کر تعریف کی ہے اور دونوں شخصیات کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
امریکا کی دوستی اور امریکی صدر کی پسندیدگی عالمی سفارتکاری میں بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ۔ اسی طرح امریکا جس کے ساتھ ہے دنیا اس کے ساتھ ہے۔ اس تناظر میں فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم دونوں کے لیے امریکی صدر کی پسندیدگی پاکستان کی عالمی سفارتکاری میں اہمیت کو مہر لگاتی ہے۔
ویسے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کوئی پہلی دفعہ اس طرح تعریف نہیں کی ہے، وہ مسلسل کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جہازوں کو گرانے کی توثیق بھی کرتے ہیں۔ پاک بھارت جنگ بند کروانے کا کریڈٹ بھی لیتے ہیں۔ پاکستان کو ان کے دونوں موقف پسند ہیں۔ پاکستان جنگ بند کروانے اور سیز فائر کا کریڈٹ ٹرمپ کو دیتا ہے بلکہ پاکستان کا موقف ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت ایٹمی جنگ رکوائی، اس لیے ہم اس جنگ کو رکوانے پر ٹرمپ کو نوبل پرائز کی نامزدگی کی بھی حمائت کر چکے ہیں۔
بھارت کا موقف ہے کہ اس نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی نہیں کی ہے۔ بھارت کا موقف ہے کہ اس نے پاکستان کی د رخواست پر جنگ بندی کی ہے۔ جب کہ پاکستان کا موقف ہے کہ امریکا کی مداخلت پر جنگ بندی کی گئی۔ اس لیے اس وقت ٹرمپ کا اور پاکستان کا موقف ایک ہے، صرف بھارتی جہازوں کی تباہی کے اعداد و شمار میں فرق ہے۔ ٹرمپ ہر بار جہازوں کی تعداد بڑھا دیتے ہیں۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جب بھی ٹرمپ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہیں تب ہی تحریک انصاف اور بالخصوص اوور سیز تحریک انصاف میں غم اور صدمہ کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ پہلے تو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بیرونی دوروں کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال بھی دی جاتی تھی۔ لیکن اب شاید سب تھک گئے ہیں۔اس بار کوئی باقاعدہ احتجاج کی کال بھی نہیں دی گئی۔ ایک وقت تھا کہ تحریک انصاف کے امریکی دوست امریکا کو اپنی میراث سمجھتے تھے۔
وہ سمجھتے تھے کہ وہ اپنے امریکی تعلقات کی طاقت سے پاکستان میں اپنی من مانی کر سکتے ہیں۔ بالخصوص تحریک انصاف کے دوست اس زعم میں مبتلا تھے کہ چند کانگریس کے ارکان کے ٹوئٹس پاکستان کا منظر نامہ بدل سکتے ہیں۔ ایک امریکی کانگریس کا ٹوئٹ پاکستان کے طاقت کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔ اس لیے کانگریس کے ارکان کے ٹوئٹ پر بہت توجہ دی جا رہی تھی۔
ایسا لگ رہا تھا کہ امریکی کانگریس کے ار کان نے تحریک انصاف جوائن کرلی ہے۔ انھیں عمران خان کی رہائی کے لیے ٹوئٹ کرنے کے سوا کوئی کام نہیں۔ یہی وہ وقت تھا جب محسن نقوی امریکا گئے تو وہ جس کانگریس رکن سے ملے اس نے ملاقات کے بعد عمران خان کی رہائی کا ٹوئٹ کر دیا۔ تحریک انصاف کے دوست امریکی کانگریس کے ارکان کے ٹوئٹس کو ایسے دوبارہ شئیر کرتے تھے کہ جیسے بہت مقدس چیز ہے۔ اس لیے آج ٹرمپ فیلڈ مارشل اور شہبازشریف کی تعریف کرتے ہیں تو یہ تحریک انصاف کی شکست بھی ہے۔ انھیں امریکا میں لابنگ کے میدان میں بری شکست ہوئی ہے۔ وہ امریکا کے سر پر بانی تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے کی کوشش میں تھے۔ جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔
بھارت بھی پریشان ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ گزشتہ پندرہ سال بھارت نے امریکا کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت پریشان رکھا ہے۔ ہمیں بھارت کی سفارتی کامیابیاں نظر آتی تھیں۔ لیکن آج واضح ہو رہا ہے کہ اس سب کی بنیاد امریکا کی خوشنودی تھی۔
امریکی صدور بھارت کے لمبے لبے دورے کرتے تھے جس سے بھارت کا عالمی سفارتکاری میں ایک بڑا امیج بن جاتا تھا۔ پاکستان کے خلاف امریکا سے بیانات آتے تھے۔ ڈو مور کا مطالبہ رہتا تھا۔ بھارت ہر وقت پاکستان کو سایڈ لائن کرنے کی کوشش میں رہتا تھا۔ لیکن آج وقت بدل گیا ہے۔ وہی امریکا اب پاکستان کے گن گا رہا ہے۔ جو مشکلات پہلے پاکستان کو درپیش تھیں ، وہی مشکلات اب بھارت کو درپیش ہیں۔
ٹرمپ کے بیانات مودی کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ بھارت میں ان پر دباؤ ہے کہ وہ ٹرمپ کو جواب دیں۔ لیکن ٹرمپ کے مسلسل گفتگو کا آج تک مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مودی نے خاموشی کی پالیسی بنائی ہوئی ہے، وہ ٹرمپ کو جواب نہیں دے رہے۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ بھارت ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ امریکا نے بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کیا ہوا تھا۔بھارت ٹریڈ ڈیل اور ٹیرف ڈیل کے دباؤ میں تھا۔ اب وہ ٹیرف ڈیل ہو گئی ہے لیکن بھارت ابھی بھی دباؤ میں ہے۔ اگر بھارت جیسا ملک اپنے مالی مفادات کے لیے امریکی دباؤ میں ہے۔ تو آپ اندازہ لگائیں پاکستان کے بھی کس قدر امریکا سے مالی مفادات ہونگے۔
Today News
رمضان کے آتے ہی ڈاکٹر عامر لیاقت کی یاد اور تازہ ہوجاتی ہے؛ سابق اہلیہ آبدیدہ
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال یکم رمضان کو ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں اور یادیں تازہ کیں۔
بشریٰ اقبال نے اداکار و میزبان فیصل قریشی کے پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت پر تیار کردہ ویڈیو پیکج دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی وفات کے بعد وہ کسی بھی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک نہیں ہوئیں تاہم کئی برس بعد آج اس پروگرام میں صرف اس لیے آئیں کیونکہ یہاں عامر لیاقت کو بانی اور پیش رو کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔
بشریٰ اقبال نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے تعلیمی دور سے لے کر کامیابی تک ان کی ساتھی رہیں اور ان کے ساتھ بے شمار یادیں وابستہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ویڈیو پیکج دیکھتے ہی ساری یادیں ایک بار پھر ذہن میں تازہ ہو گئیں اور خود کو سنبھالنا مشکل ہو گیا۔
بشریٰ اقبال نے کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز بھی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کیا تھا جو آج ایک کامیاب روایت بن چکا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 2022 میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
مبینہ طور پر اس کی وجہ ان کی تیسری اہلیہ تھیں جن سے شادی کے بعد ہی ایک نہایت نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس سے ڈاکٹر صاحب دل برداشتہ تھے۔
عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ اقبال سے ہوئی جن سے دو بچے ہیں اور یہ شادی طویل عرصے چلی۔ انھوں دوسری شادی طوبیٰ اور پھر ان سے طلاق کے بعد تیسری شادی دانیہ شاہ سے کی۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims