Today News
صدقۂ فطر اور فدیہ و کفارۂ صوم کی کم از کم مقدار کتنی ہے؟
کراچی:
مفتی منیب الرحمن نے صدقۂ فطر اور فدیہ و کفارۂ صوم کی کم از کم مقدار کا اعلان کردیا۔
مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے مطابق صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 300 روپے فی کس ہے۔ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ، فدیہ اور کفّارہ اداکریں ۔ انہوں نے فطرہ ،فدیۂ صوم اور کفارۂ صوم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے ۔
٭گندم کا آٹا 2 کلو(چکی والا) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :300روپے
٭جَو (4کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ : 1160روپے
٭کھجور(4کلو) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :2800روپے
٭کشمش عمدہ ( 4کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :7200روپے
روزہ توڑنے کا کفارہ :60مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے ، جس کا نصاب درج ذیل ہے :
٭گندم کا آٹا 2 کلو(چکی والا) :18,000روپے
٭جَو (4 ):69,600روپے
٭کھجور (4کلو) : 168,000روپے
٭کشمش ( 4کلو):4,32,000روپے
انہوں نے کہا کہ یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے، ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن خوش نصیب افراد کو اللہ تعالیٰ نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’کوئی خوش دلی سے زیادہ دے ،تو یہ اُس کے لیے بہتر ہے،(البقرہ:184) ‘‘۔
فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے ، جونہ روزہ رکھنے پر قادر ہوں اور بظاہر اُن کی بحالی کے آثار بھی نہ ہوں۔ عارضی مریض یا مسافر جو مرض یا سفر کے عذر کی بناپر روزہ نہ رکھیں ،ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے۔فدیہ اس کا بدل نہیں ہے۔
جوشخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے ، اس پر کفارہ ہے اوروہ 60 مسلسل روزے اورایک روزے کی قضا ہے ، اگر یہ روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتاہوتوپھر مالی کفارہ ہے۔
مندرجہ بالا اجناس کے دام مارکیٹ میں بدلتے رہتے ہیں اور بعض صورتوں میں جنس کی کوالٹی کے اعتبار سے بھی قیمت میں کمی بیشی ہوسکتی ہے ۔
Today News
کےپی حکومت کو رمضان پیکیج سے زیادہ بانی کے دانت اور آنکھ اہم ہیں، عظمٰی بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اسکی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم تو دور اعلان نہیں کرسکی۔
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، بانی کے دانت اور بانی کی جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔ کے پی حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ رہائی فورس اور نیا فتنہ پھیلانے پر ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ابھی تک ڈیجیٹل ڈیٹا ہی جمع نہیں کیا جا سکا۔ گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پر دیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبے بھر میں سروے مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سروے کے تحت پنجاب کے ہر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں اسی سروے کے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں۔ اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج ہے۔
Today News
وزیر داخلہ سے ایم کیو ایم، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزرا کی ملاقات
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزرا نے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور قیام امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
چوہدری سالک حسین، خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی نے قیام امن کے لیے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ تینوں رہنماؤں نے دوٹوک اعلان کیا کہ ان کی جماعتیں پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہیں گی۔
چاروں وفاقی وزرا نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا اور قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی دلیرانہ کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزراء نے فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا ابتدائی میچ آج پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تاہم کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ سری لنکا کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے) شروع ہوگا۔
موسمی حالات پر نظر رکھنے والی مختلف ویب سائٹس کے مطابق کولمبو میں میچ کے دوران تیز بارش کے 75 فیصد امکانات ہیں۔
ایک جانب جہاں بارش کے باعث شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز مقابلے سے محروم ہوسکتے ہیں وہیں دونوں ٹیمیں بھی ایک قیمتی پوائنٹ سے محروم ہوسکتی ہیں۔
اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوجائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا ہے۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Sports2 weeks ago
How PSL has reignited the passion for cricket in Hyderabad