Connect with us

Today News

حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

Published

on



وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  قائداعظم اور علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کی مناسبت سے عالمی معیار کی تاریخی سیریز تیار کی جائیں گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  یہ منصوبہ محض تقریب نہیں بلکہ قومی تجدید اور فکری احیاء کا اہم سنگِ میل ہوگا، بامقصد کہانی سنانا قوم سازی کا طاقتور ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی سفر، آئین پسندی اور قومی اقدار سے جوڑا جائے گا، قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار عالمی سطح پر آج بھی مؤثر اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

احسن اقبال  نے بتایا کہ  تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں، حکومت کی جانب سے عالمی معیار کی پروڈکشن کے لیے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے علمی ورکشاپ کا انعقاد، تاریخی تحقیق اور فکری گہرائی کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ تحقیق پر مبنی، مستند اور عالمی معیار کی تاریخی پروڈکشنز تیار کی جائیں گی اور قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تخلیقی صنعت کے ساتھ شراکت داری سے قومی بیانیہ مضبوط بنایا جائے گا،  قائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کو عالمی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی: ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق

Published

on


راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے اہم ادارے کا سرکاری اہلکار جاں بحق ہوگیا، موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول محمد ادیب کے بھائی محمد حسین کی درخواست پرچونترہ پولیس نے ڈکیتی وقتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، مدعی مقدمہ نے بتایا کہ بڑا بھائی محمد ادیب سرکاری ملازم ہے جو چھٹی پرگھر  آرہا تھا، بھائی نے فون کیا کہ چکری انٹرچینج پہنچ رہا ہوں موٹرسائیکل پر لینے آجاؤ۔

ایف آئی آر کے مطابق بھائی چکری اڈے پر پہنچا تو اسکا دوست رحمت خان ساتھ تھا، بھائی نے کہا کہ میں رحمت کو سہال چھوڑ کر آتا ہوں تم یہیں رکو، کافی دیر  تک بھائی واپس نہ آیا تو اسکے نمبر پر کال کی رحمت نے فون اٹینڈ کرکے واقعہ بارے بتایا، کالج کے قریب واصل ہسپتال کے سامنے پہنچا تو بھائی زخمی اور قریب رحمت کھڑا تھا۔

رحمت نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار تین لڑکوں نے ادیب کو روکنے کی کوشش کی تھی، ادیب کے نہ رکنے پر ایک نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

مدعی کے مطابق نامعلوم ملزمان نے بھائی کو ڈکیتی کی نیت سے روکا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقع کا مقدمہ ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کیا ہے، ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف وسائل استعمال کررہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Published

on


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

عدالت نے اس کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔ 

سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے  تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون خودکش حملہ آور رنگے ہاتھوں گرفتار

Published

on


محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخواہ ڈیرہ ریجن نے مصدقہ  اطلاع پر کامیاب کارروائی، کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ڈیرہ اسماعیل خان کی بروقت کارروائی میں شیخ یوسف خیمہ بستی سے خاتون خودکش حملہ آور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگری ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ شیخ یوسف خیمہ بستی میں ایک جوان العمر خودکش حملہ آور خاتون موجود ہے۔

اطلاع پر سی ٹی ڈی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز (SWAT) نے  چھاپہ مار کر متذکرہ مقام پر ایک جوان العمر لڑکی کو پا کر پوچھ گچھ کرنے پر خاتون نے اپنا نام مسماۃ (ز) بتلایا اور کہا کہ وہ عرصہ دراز سے خارجی کمانڈر شاہ ولی عرف طارق کوچی کی تربیت میں رہی جو اب مر چکا  ہے۔

مبینہ خاتون خودکش حملہ آور نے مزید بتلایا کہ وہ کالعدم تنظیم کی رکن ہے اور اس نے حالیہ دنوں میں خودکش حملے کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی جس کیلئے خودکش جیکٹ اور ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنا تھی۔

خاتون کے خیمے سے ایک عدد کمانڈو بیگ بھی ملا جس میں پستول بمعہ  کارتوس، پرفیوم جو بارود کی بو کو اپنی خوشبو میں جذب کرے، 2 موبائل فون جس میں کالعدم تنظیم سے رابطے وغیرہ تھے، پاور بینک اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

ان انکشافات کے بعد مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کو باضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے  منتقل کر دیا گیا ہے۔

انسپیکٹر جنرل اف پولیس ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی ٹیم کی کامیاب اپریشن کو سراہتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے  واضح کیا  کہ صوبہ بھر میں دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے اور ہر قسم کی دہشتگردی روکنے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست مخالف عناصر کے زیروٹالرنس کی پالیسی پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending