Today News
پارٹی کے اندرونی معاملات اچھے ہوتے تو عمران خان جیل سے باہر ہوتے،علی امین گنڈاپور
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے اندرونی معاملات اچھے ہوتے تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوتے،قانون و انصاف نہیں ہے ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اس چیز کا گناہ گار ہوں کہ کیا وجہ ہے کہ اتنی سپورٹ اور شہرت کے باوجود ناکام ہو رہے ہیں بار بار، یا تو ہمارے نیتوں میں فرق ہے یا پھر آپس کے اختلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاموں میں لگے ہوئے ہیں جو مقصد سے ہٹ کر ہیں، ہم بے وقوفی پر لگے ہوئے نادانی میں لگے ہوئے ہیں استعمال ہورہے ہیں جو بھی وجہ ہے، نتائج جو بھی وجہ اس کا نتیجہ کیا نکل رہا ہے وہ دیکھنا چاہیے۔
علی امین نے کہا کہ ہمارا ہر کسی کے لیے احترام ہے، جب میرے لیڈر پرسخت وقت ہوگا اسے تکلیف ہوگی، اس کے لئے میں اگر غصہ میں بات کرتا ہوں تو لوگوں کو برداشت کرنا چاہیے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کتنی پریشر سے کمپین شروع کی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم آج ادھر کھڑے ہوئے ہیں ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہیے، میں جو بھی کر رہا ہوں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے کر رہا ہوں، ہماری غلطیاں تو ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان معالج کی رسائی مانگ رہا ہے وہ ہم نہیں کر پا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پریشر باتوں سے نہیں رویہ سے بنتا ہے، آپ کی طاقت سے بنتا ہے آپ کیا کر سکتے ہیں، ڈائیلاگ ٹک ٹاک بنانے سے فرق پڑتا تو آج یہ حال نہ ہوتا، خان صاحب کی رہائی دور کی بات آج معالج بھی نہیں مل رہا، میں پہلے بھی خاموش نہیں تھا میں وزیر اعلیٰ تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس وقت ایک ورکر ہوں نہ سیاسی کمیٹی کا حصہ ہوں نہ ہی کوئی عہدہ ہے، میں اپنے حلقہ میں تھا پاکستان کی سب سے بڑی ریلیاں کر رہا تھا، چیلنج کرتا ہوں میری ریلی سب سے بڑی نہ ہوئی تو کہیں میں خاموش تھا۔
انہوں نے کہا کہ کال دی گئی میں سب سے پہلے آیا، کیمرے لگے ہوئے تھے، سب سے زیادہ ایکٹویٹی بھی میں نے کی تھی، یہاں آیا ہوں پانچ دنوں میں بارہ گھنٹے نہیں سویا، پھر حکم ہوا کہ چلے جاؤ میں کیا کرتا، کوئی وجہ ہے تو ہمارا پریشر کم ہوا اور بانی کو مشکلات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پریشر بناؤ یہ کہنا گناہ ہے تو میں کرونگا، میں جگاونگا ان لوگوں کو مسئلے حل نہیں ہورہے ہیں، کوشش تو کرو یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹی وی پروگرام میں بیٹھ جاؤ، آپ کے عمل سے سارا کچھ ہوتا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ علی امین گنڈاپور ضلعی کچہری میں پیش ہوئے اور سرنڈر کیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق خان بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔
عدالت نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی بھی ختم کر دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو عدالت پیش ہی نہیں ہوتے رہے، جس پر علی امین گنڈاپور نے مؤقف اختیار کیا کہ سیکیورٹی صورتحال، کرفیو اور راستوں کی بندش کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کال پر صرف لائسنس کے بارے میں پوچھ رہے تھے اور چھاپوں کے دوران ان کے موبائل بھی لے لیے گئے۔
جج نصر من اللہ بلوچ نے ریمارکس دیے کہ صرف پراسیکوشن کے کہنے پر سزا نہیں ہو سکتی اور کیس طویل عرصے سے زیرِ سماعت ہے۔
وکیلِ صفائی نے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ احتیاط اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایسی صورتحال میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جا سکتی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Today News
امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح کے روح پَرور مناظر؛ ویڈیو وائرل
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امریکی شہر نیویارک کے مشہور علاقے ٹائمز اسکوائر میں باجماعت نمازِ تراویح کا اہتمام کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پانچواں موقع ہے کہ ٹائمز اسکوائر میں باجماعت تراویح کا انعقاد کیا گیا۔
تراویح میں نیویارک کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قرآن پاک کی تلاوت پورے انہماک اور یکسوئی کے ساتھ سنی۔
منتظمین نے بتایا کہ تراویح سے قبل مغرب کی نماز اور پھر افطار کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جب کہ 2 ہزار ضرورت مند افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر دیگر مذاہب کے ماننے والے شہری بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔
گزشتہ شب نیون لائٹس، ڈیجیٹل اسکرینز اور بلند و بالا اشتہارات کے درمیان سینکڑوں مسلمانوں نے روح پرور ماحول میں نمازِ تراویح ادا کی تھی۔
افطار اور تراویح کے ان اجتماعات کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور اسلام کے پُرامن پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔
اس دوران سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جب کہ شرکا نے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قرار دیا۔
ان ایمان افروز لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جہاں تراویح کے انعقاد کو اسلاموفوبیا کے خلاف مثبت پیغام اور رمضان کی روح کا عملی اظہار کہا گیا۔
ٹائمز اسکوائر جیسے مصروف اور عالمی شہرت یافتہ مقام پر باجماعت تراویح کے انعقاد کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے خوش آئند اور تاریخی قدم قرار دیا ہے۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 41 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
Source link
Today News
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی سعادت؛ سعودی عرب کا بڑا اعلان
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران اعتکاف کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارۂ امورِ حرمین شریفین نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اعتکاف رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا۔
ادارۂ امور حرمین شریفین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مقدس مساجد میں اعتکاف کے خواہشمند افراد ادارے کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ جن کے پہلے سے اکاؤنٹ ہیں وہ لاگ اِن کرکے رجسٹریشن مکمل کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی و سیکیورٹی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص تعداد میں ہی اعتکاف کی اجازت دی جائے گی۔
رجسٹریشن کی منظوری کے بعد اعتکاف کرنے والوں کو قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ عبادت کا یہ عمل نظم و ضبط اور روحانی سکون کے ساتھ انجام دیا جا سکے۔
ادارہ امور حرمین شریفین نے ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی رجسٹریشن کرائیں اور کسی غیر مصدقہ ذریعے یا معلومات پر اعتماد نہ کریں۔
خیال رہے کہ اعتکاف کا آغاز رمضان المبارک کے آخری عشرے میں 20 ویں روزے سے ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے تک کیا جاتا ہے۔
اس فوران معتکفین خود کو مسجد کے اندر بنے خیموں تک محدود کرکے تمام وقت اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں اور صرف باجماعت نماز کے لیے باہر نکلتے ہیں۔
خصوصی اہمیت کے حامل اور نیکی بھرے اس عشرے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ پُرسعادت لمحے مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں گزاریں اور بیش بہا اجر پائیں۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant