Connect with us

Today News

بنوں: فورسز کے قافلے پر حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 جوان شہید

Published

on


خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نےا پنے قافلے پر حملے کو ناکام بنا کر 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 
21 فروری کو ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، کارروائی علاقے میں خودکش بمبار سمیت خوارج عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بارود سے بھری گاڑی پر سوار خودکش بمبار کو سیکیورٹی فورسز کے اگلے دستے نے بروقت روک کر اس کے مذموم عزائم ناکام بنا دیا، خوارج کی جانب سے حملے کا مقصد بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا  کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی اگلے گروپ کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی، حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز ،سپاہی کرامت شاہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اپنی جرات مندانہ قیادت کے باعث معروف تھے اور اگلے مورچوں سے دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق  خوارج عناصر ماہِ رمضان کے مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے افغان سرزمین استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، افغان طالبان حکومت ایک بار پھر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

آئی ایس پی آر  نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وژن “اعظم استحکام ” کے تحت ملک سے غیر ملکی اسپانسرڈ اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پوری رفتار سے جاری رہے گی،  ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہماری قوم کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

صدرِ مملکت، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

آصف علی زرداری نے  لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کی عظیم قربانی قوم کا سرمایہ ہے۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور درجات کی بلندی اور صبرِ جمیل کے لیے دعا کی اور کہا کہ عزم ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز بلا امتیاز اور بھرپور قوت سے جاری رہیں گے، قوم کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ماہِ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے فتنتہ الخوارج کے مزموم عزائم ناکام بناتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی  کی اورکہا کہ فتنتہ الخوارج کی جانب سے رمضان کے بابرکت مہینے میں دہشت گردی کی کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

وزیراعظم  نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر جو بڑے نقصان سے بچایا، عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت  پیش کیا اور شہید کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی  نے کہا کہ شہید کرنل شہزادہ گل فراز نے جرات اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، شہید کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو سلام۔

انہوں نے کہا کہ کرنل شہزادہ گل فراز نے جان دے کر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، شہید کرنل شہزادہ گل فراز کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کی عظیم قربانیوں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی غیر قانونی قرار دے کر محکمہ خزانہ کی تشریح مسترد

Published

on


ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی غیر قانونی قرار دے کر محکمہ خزانہ کی تشریح مسترد کردی۔ڈیپوٹیشن پر تعینات سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق پیدا ہونے والے ابہام کو دور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے وضاحتی حکم نامہ جاری کر دیا اور قرار دیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے 20 اگست 2025 کے آفس میمورنڈم میں عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی۔

عدالت نے واضح کیا کہ سابقہ فیصلہ مستقل طور پر نئی ملازمت اختیار کرنے والوں کے لیے تھا، ڈیپوٹیشن پر آنے والے ملازمین اس کے دائرہ کار میں شامل نہیں۔

رپورٹنگ کے لیے منظور شدہ تحریری تفصیلی فیصلہ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ڈیپوٹیشن ایک عارضی تبادلہ ہوتا ہے، اسے مستقل ملازمت کی تبدیلی تصور نہیں کیا جا سکتا۔

ڈیپوٹیشن پر آنے والا ملازم اپنے اصل ادارے کا ہی حصہ رہتا ہے، اس لیے اس کی تنخواہ میں کٹوتی کرنا یا اسے نئی بھرتی تصور کرکے ابتدائی اسکیل پر فکس کرنا غیر قانونی اور عدالتی منشا کے خلاف ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں عتیق الرحمان کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فیصلہ ان ملازمین کے لیے تھا جنہوں نے مستقل طور پر سابقہ ملازمت ختم کر کے نئی سرکاری ملازمت اختیار کی۔

عتیق الرحمان نے اٹامک انرجی کی ملازمت چھوڑ کر وزارتِ تعلیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ اس کی سابقہ تنخواہ زیادہ تھی، اس لیے نئی ملازمت میں بھی اسی تنخواہ کا تحفظ دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے اس مقدمے میں قرار دیا تھا کہ مستقل طور پر نوکری بدلنے والے ملازمین سابقہ تنخواہ کے تحفظ کے حقدار نہیں ہوتے۔تاہم عدالت نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا اطلاق ڈیپوٹیشن پر آنے والے ملازمین پر نہیں ہوتا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی عدالت کے روبرو اعتراف کیا کہ سابقہ فیصلے کا اطلاق ڈیپوٹیشن کیسز پر نہیں کیا جا سکتا۔

موجودہ کیس میں درخواست گزار ضیاء الرشید عباسی کو حکومت نے ڈیپوٹیشن پر ایوانِ صدر تعینات کیا تھا، تاہم محکمہ خزانہ نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کا سہارا لیتے ہوئے ان کی تنخواہ کم کر کے ابتدائی مرحلے پر مقرر کر دی تھی۔

عدالت نے اس اقدام کو عدالتی فیصلے کی غلط تشریح قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ڈیپوٹیشن ملازمین کی تنخواہوں میں اس بنیاد پر کٹوتی نہیں کی جا سکتی۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح کے روح پَرور مناظر؛ ویڈیو وائرل

Published

on


رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امریکی شہر نیویارک کے مشہور علاقے ٹائمز اسکوائر میں باجماعت نمازِ تراویح کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پانچواں موقع ہے کہ ٹائمز اسکوائر میں باجماعت تراویح کا انعقاد کیا گیا۔

تراویح میں نیویارک کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قرآن پاک کی تلاوت پورے انہماک اور یکسوئی کے ساتھ سنی۔ 

منتظمین نے بتایا کہ تراویح سے قبل مغرب کی نماز اور پھر افطار کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جب کہ 2 ہزار ضرورت مند افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر دیگر مذاہب کے ماننے والے شہری بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔

گزشتہ شب نیون لائٹس، ڈیجیٹل اسکرینز اور بلند و بالا اشتہارات کے درمیان سینکڑوں مسلمانوں نے روح پرور ماحول میں نمازِ تراویح ادا کی تھی۔

افطار اور تراویح کے ان اجتماعات کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور اسلام کے پُرامن پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔

اس دوران سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جب کہ شرکا نے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

ان ایمان افروز لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جہاں تراویح کے انعقاد کو اسلاموفوبیا کے خلاف مثبت پیغام اور رمضان کی روح کا عملی اظہار کہا گیا۔

ٹائمز اسکوائر جیسے مصروف اور عالمی شہرت یافتہ مقام پر باجماعت تراویح کے انعقاد کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے خوش آئند اور تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

Published

on



ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 41 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے



Source link

Continue Reading

Trending