Today News
پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جاملے
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی حافظ گل بہادر سے جا ملے، بنوں خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کر لی، اتحاد المجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے اہم کمانڈر افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، حافظ گل بہادر گروپ افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے، گذشتہ سال 4 مارچ 2025 کو رمضان المبارک کے دوران بھی اسی گروہ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا جس کی منصوبہ بندی افغانستان سے ہوئی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 2 ستمبر 2025 کو فیڈرل کانسٹیبلری بنوں میں ہونے والے فتنہ الخوارج کے حملے کے دوران میجر عدنان شہید نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا، میر علی سمیت شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری اس گروپ نے قبول کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بعدازاں ثابت ہوا کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری بھی افغانستان سے کی گئی تھی، حافظ گل بہادر سمیت فتنہ الخوارج کے مرکزی سرغنوں کی افغانستان میں موجودگی ثبوت ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی سے واضح ہے کہ دہشتگردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔
شواہد سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد عناصر افغان نژاد یا افغانستان سے مربوط نیٹ ورکس سے تعلق رکھتے ہیں، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی سرپرستی خطے میں امن کی کوششوں کو مسلسل سبوتاژ کر رہی ہے۔
Today News
امریکا کا پاکستان میں آئی ٹی، مائننگ، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچپسی کا اظہار
امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر مزید روابط جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دورہ واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹنک سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم 31 مارچ 2026 کے انعقاد کو سراہا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ فورم میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں اور وزارتی سطح کی شرکت متوقع ہے اور وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ تجارت کے فورم میں شرکت کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر مزید روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
Source link
Today News
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا عثمان طارق سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 8 مرحلے میں مکمل تیاری اور واضح حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور ہر کھلاڑی کو اس کے کردار سے بخوبی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپمین کی پاکستان کے خلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اچھی اننگز کھیل چکے ہیں، تاہم ہر میچ مختلف حالات اور چیلنجز لے کر آتا ہے، اس لیے کسی ایک کھلاڑی پر غیر معمولی توجہ مرکوز نہیں کی جائے گی۔
ہیڈ کوچ نے عثمان طارق کے بارے میں کہا کہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جو حملہ اور دفاع دونوں میں مہارت رکھتا ہے اور اس کی یہ صلاحیت ٹیم کے لیے نہایت قیمتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میچ میں نفسیاتی برتری کوئی خاص معنی نہیں رکھتی بلکہ کامیابی کا دارومدار مہارت، منصوبہ بندی اور مکمل تیاری پر ہوتا ہے۔
مائیک ہیسن نے ابرار احمد اور دیگر اسپنرز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسپن بولنگ ٹیم کی بڑی طاقت ہے اور اگر حالات کے مطابق زیادہ اسپن کی ضرورت ہوئی تو ٹیم کے پاس مکمل لچک موجود ہے۔
رائٹ اور لیفٹ ہینڈرز کے توازن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں محمد نواز اور فہیم اشرف جیسے کھلاڑی شامل ہیں جو ضرورت کے وقت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فخر زمان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور موقع ملنے پر ٹیم کے لیے بھرپور کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم سپر 8 مرحلے کے آغاز کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری اور مہارت کے مطابق بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Today News
صدر ٹرمپ کی ڈیڈ لائن؛ امریکی طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشن سنبھال لیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 روز کی واضح ڈیڈ لائن دے دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے مہلت دیئے جانے تک مذاکرات نہ کیے تو بڑا فوجی حملہ کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کی ایران کو کی دئی گئی ڈیڈ لائن کے بعد یورپ میں موجود امریکی فضائیہ نے ایران کی جانب اپنی عسکری پوزیشنز سنبھالنا شروع کر دیں۔
پرتگال کے ایک جزیرے پر قائم امریکی ایئربیس پر جنگی طیاروں اور معاون فضائی اثاثوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں امریکی طیاروں نے ممکنہ آپریشنز کے لیے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
دوسری جانب معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کے امریکی حملے کے نتائج ناقابلِ پیش گوئی ہو سکتے ہیں اور یہ اقدام پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
ایک روز قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ایران کی اعلیٰ قیادت کو براہِ راست نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں جبکہ بعض رپورٹس میں ایران پر محدود حملوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
انھی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ امریکی فوج کا ہدف صرف عسکری کارروائی نہیں بلکہ ایرانی حکومت پر دباؤ بڑھا کر نظام کی تبدیلی کی کوشش ہو سکتی ہے۔
ایران کی جانب سے تاحال ان خبروں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ماضی میں ایرانی حکام واضح کر چکے ہیں کہ کسی بھی حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant