Today News
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی سعادت؛ سعودی عرب کا بڑا اعلان
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران اعتکاف کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارۂ امورِ حرمین شریفین نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر اعتکاف رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا۔
ادارۂ امور حرمین شریفین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے ایک خصوصی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مقدس مساجد میں اعتکاف کے خواہشمند افراد ادارے کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ جن کے پہلے سے اکاؤنٹ ہیں وہ لاگ اِن کرکے رجسٹریشن مکمل کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی و سیکیورٹی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص تعداد میں ہی اعتکاف کی اجازت دی جائے گی۔
رجسٹریشن کی منظوری کے بعد اعتکاف کرنے والوں کو قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ عبادت کا یہ عمل نظم و ضبط اور روحانی سکون کے ساتھ انجام دیا جا سکے۔
ادارہ امور حرمین شریفین نے ہدایت کی ہے کہ صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی رجسٹریشن کرائیں اور کسی غیر مصدقہ ذریعے یا معلومات پر اعتماد نہ کریں۔
خیال رہے کہ اعتکاف کا آغاز رمضان المبارک کے آخری عشرے میں 20 ویں روزے سے ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے تک کیا جاتا ہے۔
اس فوران معتکفین خود کو مسجد کے اندر بنے خیموں تک محدود کرکے تمام وقت اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں اور صرف باجماعت نماز کے لیے باہر نکلتے ہیں۔
خصوصی اہمیت کے حامل اور نیکی بھرے اس عشرے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ پُرسعادت لمحے مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں گزاریں اور بیش بہا اجر پائیں۔
Today News
گیلپ سروے؛ اسرائیلی وزیراعظم ناپسندیدہ ترین شخص قرار؛ امریکیوں کا بھی اظہارِ نفرت
گیلپ سروے میں امریکا سمیت 58 ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ناپسندیدہ قرار دیدیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تازہ سروے میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو دنیا کی سب سے زیادہ ناپسند کی جانے والی شخصیات میں شامل کر لیا گیا۔
نیتن یاہو کے خلاف ناپسندیدگی کی مجموعی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو عالمی رائے عامہ میں واضح تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
سروے کے مطابق امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک کے مجموعی طور پر 61 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا۔
ایران میں 98 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار دیا جب کہ یورپی ممالک میں بھی ان کے خلاف رائے نمایاں طور پر منفی رہی۔
برطانیہ میں 52 فیصد اور امریکا میں 42 فیصد افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے لیے کھل کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
پاکستان میں بھی اکثریت نے نیتن یاہو کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا البتہ آذربائیجان اور کینیا میں 58 فیصد جبکہ بھارت میں 50 فیصد نے نیتن یاہو کے حق میں رائے دی۔
دبیا بھر میں رائے دینے والوں نے فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور غزہ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہی عوامل عالمی سطح پر نیتن یاہو کی مقبولیت میں تیزی سے ہوتی کمی کی بڑی وجہ قرار دیے جا رہے ہیں۔
Today News
سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی
سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کرلی ہے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون نے ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب کے دوران صوفی شائن کے ساتھ شادی کی۔ اس تقریب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی۔
شادی کی خبر بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے شادی کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جنوری میں شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے اور وہ ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں۔ وہ اس وقت امریکی ادارے ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ اور پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ شیکھر دھون اور ان کی سابق اہلیہ عائشہ مکھرجی کے درمیان اکتوبر 2023 میں باضابطہ علیحدگی ہوگئی تھی اور ان کی 11 سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام ہوا تھا۔
Today News
صبا قمر نے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والا پُراسرار واقعہ سنا دیا؛ مداح ہکّا بکّا رہ گئے
دنیا میں بھانت بھانت کی مخلوق بستی ہیں اور ماورائے عقل واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جو انسانوں کو ششدر اور چونکا کر رکھ دیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ صبا قمر کے ساتھ ہوا۔
منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی پروگرام میں ڈراما سیٹ پر پیش آنے والا ایک ایسا پُراسرار واقعہ سنایا جس نے نہ صرف شوٹنگ ٹیم کو خوفزدہ کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی۔
اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈرامہ سیریل معمہ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا جب ان کے میک اپ آرٹسٹ وضو کے لیے گئے تو اچانک انھیں کسی نامعلوم طاقت نے عقب سے تھپڑ مارا۔
اداکارہ کے بقول حیران کن بات یہ تھی کہ اُس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا اور نہ ہی میک اپ آرٹسٹ کو کچھ دکھائی دیا۔
صبا قمر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیٹ پر خوف کی فضا قائم ہو گئی اور کئی افراد نے اسے جنات سے جڑا کوئی معاملہ قرار دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ممکن ہے شوٹنگ کے دوران کسی ایسی جگہ مداخلت ہوگئی ہو جو ہم انسانوں کے لیے موزوں نہ تھی۔
صبا قمر نے واضح کیا کہ وہ غیر ماورائی مخلوقات کے وجود کو یکسر رد نہیں کرتیں تاہم خوف کے باوجود شوٹنگ مکمل کی کیونکہ ڈرامے کا بڑا حصہ ریکارڈ ہو چکا تھا۔
ان کے بقول زندگی کے تجربات نے انھیں اس حد تک مضبوط بنا دیا ہے کہ اب ایسی باتیں انہیں کام سے روک نہیں سکتیں۔
صبا قمر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے جہاں کچھ افراد اسے محض اتفاق قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی صارفین اسے دلچسپ اور حیران کن واقعہ کہہ رہے ہیں۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant