Connect with us

Today News

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا ہاکی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلیے بڑا اقدام

Published

on



پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی طرف سے پاکستان میں ہاکی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر محی الدین احمد وانی سے طاہر زمان کی قیادت میں انتظامی ٹیم کے ایک وفد نے ملاقات کی۔حالیہ مختلف ممالک کے دوروں سمیت ٹیم کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور بعض انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر محی الدین احمد وانی سے کے دوران وفد نے صدر پی ایچ ایف کو قومی ہاکی ٹیم کے حالیہ دوروں جن میں ارجنٹینا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں،اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں ٹیم کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور بعض انتظامی امور میں کوتاہیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس عمل سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے اہم نکات اور نئی سمت متعین کرنے میں مدد ملی۔

صدر پی ایچ ایف نے ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ قاہرہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کے جاری دورے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے۔ تاہم وفد نے درخواست کی کہ انہیں مستقبل کے دوروں میں بہتری اور کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت و ترقی پر مشتمل ایک جامع رپورٹ تیار کرنے کی اجازت دی جائے۔

صدر محی الدین احمد وانی نے وفد کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں موجودہ دورے کے ساتھ جانے کے بجائے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رہنمائی کے لیے مفصل رپورٹ تیار کرنے کی اجازت دے دی۔

 ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت  پاکستان ہاکی فیڈریشن کا دو اہم کمیٹیوں کے قیام کا اعلان 
کیا گیا۔

آٸندہ دو روز میں گورنینس مینجمنٹ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائیں گی، نئی کمیٹیوں کے قیام سے قومی کھیل ہاکی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا،
گورننس مینجمنٹ کمیٹی پی ایچ ایف کے انتظامی امور کو بہتر کرے گی،کمیٹی میں ایچ آر، مالیاتی امور، ریسورس موبلائزیشن،کمیونیکیشن، رابطہ کاری کے ماہر شامل ہونگے۔

کمیٹی اسکولوں، کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے رابطہ کاری بھی کرے گی، پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی میں سابق اولمپینز، اسپورٹس کوچز، ٹرینرز ، اسپورٹس میڈیسن ایکسپرٹس شامل ہونگے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خیبر؛ وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے سے 4 شہری جاں بحق

Published

on



خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقہ چاپری میں نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے مارٹر گولے مقامی آبادی پر گرنے کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارٹر شیلنگ کے دوران ایک گولہ مسافر پک اپ پر آ گرا، جس کے باعث 2 بچوں سمیت 4 مقامی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، زخمی ہونے والے افراد کو ڈوگرہ اسپتال منتقل کیا گیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وادی تیراہ میں مذکورہ واقعہ عین افطاری کے وقت پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی شناخت مہران خان، منتظر آفریدی، خوگئی اور اکومت کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق علاقہ چاپری سے بتایا جاتا ہے، زخمیوں کو مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مارٹر گولے گرنے سے قریبی گھروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

’ابھی تک ایک رن اسکور نہیں کیا‘، بھارتی کپتان کا ابھیشیک شرما سے متعلق بڑا بیان!

Published

on



بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ انہیں ان لوگوں کی فکر ہے جن کو ابھیشیک کی فارم کی فکر ہے۔

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھیشیک کی فارم کے لیے اتنے فکرمند کیوں ہیں۔ وہ ان ٹیمیوں سے متعلق سوچتے ہیں جن کے خلاف ابھیشیک کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نے ابھی تک ایک رن بھی اسکور نہیں کیا ہے۔ جب وہ اسکور کرتا ہے تو آپ دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے، یہ ٹیم اسپورٹس ہے۔ اب ٹیم کی ضرورت ہے کہ یہ لڑکا اپنی شناخت کے ساتھ کھیلے اور وہ ایسا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ٹھیک ہے، ہم وہاں کوور کرنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اس نے ٹیم کو کوور کیا، اب ہم اس کو کوور کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ رینجرز کی کارروائی، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

Published

on



رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران مسافر بس میں جیب تراشی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے موبائل فونز اور رقم بھی برآمد کرلی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑ کے قریب مسافر بس میں لوٹ مار کی اطلاع پر رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا گروہ 10 سے 12 افراد پر مشتمل ہے جو پچھلے دو سال سے کراچی کے مختلف علاقوں سے موبائل فون چھیننے اور جیب تراشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان روزانہ کی بنیاد پر 5 سے 6 موبائل فونز چھین کر انھیں فروخت کے بعد رقم آپس میں تقسیم کرلیا کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتاری کی صورت میں پولیس کے معطل اہلکار انہیں چھڑوانے میں کردار ادا کرتے ہیں جس کے عوض اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر کچھ رقم فراہم کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو برآمد کیے جانے والے مسروقہ سامان کے ہمراہ مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending