Connect with us

Today News

شراب کے قانون میں ترمیم کیلیے بل پیش، غیر مسلموں پر بھی پابندی کا مطالبہ

Published

on



جمعیت علما اسلام کی رکن نے ملک بھر میں شراب پر پابندی سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے شراب سے متعلق آرٹیکل 37 میں ترمیم جمع کرادی۔

مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 37 شق ایچ میں غیر مسلم کا لفظ ختم کیا جائے۔

اگر یہ ترمیم منظور ہوگئی تو شراب کے حوالے سے غیر مسلموں کو دیا گیا استثنیٰ ختم ہوجائے گا اور پھر مکمل پابندی ہوگی۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستانی ایتھلیٹ اشراق نذیر یونان میں الپائن کلب آف پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر

Published

on



پاکستانی ایتھلیٹ اشراق نذیر کو یونان میں الپائن کلب آف پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا۔

 اسلام آباد میں الپائن کلب آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں میجر جنرل عرفان ارشد، صدر الپائن کلب، نے یونان میں مقیم پاکستانی  ایتھلیٹ اشراق نذیر کو یونان میں الپائن کلب آف پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کیا۔

اس ملاقات میں پاکستان میں پہاڑی اور ایڈونچر ٹورازم کے فروغ، بین الاقوامی تعلقات اور یورپ میں کوہ پیمائی کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

الپائن کلب آف پاکستان کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بلند ترین اور حیرت انگیز پہاڑوں کا حامل ملک ہے، لیکن ان کا عالمی سطح پر تعارف کم ہے، اور ان چھپے ہوئے خزانوں کو دنیا کے سامنے لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کے سیاحتی سفیر بن کر اس حسن کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ اشراق نذیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یونان اور یورپ میں پاکستان کے پہاڑی سیاحت کے مواقع کو اجاگر کریں گے اور ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Today News

خیبر؛ وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے سے 4 شہری جاں بحق

Published

on



خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقہ چاپری میں نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے مارٹر گولے مقامی آبادی پر گرنے کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارٹر شیلنگ کے دوران ایک گولہ مسافر پک اپ پر آ گرا، جس کے باعث 2 بچوں سمیت 4 مقامی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، زخمی ہونے والے افراد کو ڈوگرہ اسپتال منتقل کیا گیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وادی تیراہ میں مذکورہ واقعہ عین افطاری کے وقت پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی شناخت مہران خان، منتظر آفریدی، خوگئی اور اکومت کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق علاقہ چاپری سے بتایا جاتا ہے، زخمیوں کو مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مارٹر گولے گرنے سے قریبی گھروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

’ابھی تک ایک رن اسکور نہیں کیا‘، بھارتی کپتان کا ابھیشیک شرما سے متعلق بڑا بیان!

Published

on



بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ انہیں ان لوگوں کی فکر ہے جن کو ابھیشیک کی فارم کی فکر ہے۔

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھیشیک کی فارم کے لیے اتنے فکرمند کیوں ہیں۔ وہ ان ٹیمیوں سے متعلق سوچتے ہیں جن کے خلاف ابھیشیک کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نے ابھی تک ایک رن بھی اسکور نہیں کیا ہے۔ جب وہ اسکور کرتا ہے تو آپ دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے، یہ ٹیم اسپورٹس ہے۔ اب ٹیم کی ضرورت ہے کہ یہ لڑکا اپنی شناخت کے ساتھ کھیلے اور وہ ایسا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ٹھیک ہے، ہم وہاں کوور کرنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اس نے ٹیم کو کوور کیا، اب ہم اس کو کوور کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending