Today News
ماہِ رمضان اور غربت – ایکسپریس اردو
رمضان المبارک کا مہینہ پورے عالم اسلام کے لیے خیر و برکت کا پیغام لاتا ہے۔ رمضان المبارک کے متعلق قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں نفس کی تطہیر اور پاکیزگی پر زور دیا گیا ہے۔
روزے کی روح کے مطابق ہمیں اپنے اعمال میں تقویٰ اور مال میں کمزور اور محروم لوگوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ بھوک اور پیاس کی شدت یہ احساس دلاتی ہے کہ جو لوگ محرومیوں کے سبب اس کشٹ سے گزرتے ہیں ان پر کیا گزرتی ہوگی؟
اس اعتبار سے انفرادی عبادت کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک دلوں میں دوسروں کے لیے گداز اور اپنے اعمال میں پاکیزگی کا آفاقی پیغام ہے۔
رمضان المبارک سے کچھ پہلے اور رمضان المبارک کے دوران بہت سے چیرٹی اور فلاحی اداروں کی طرف سے عطیات اور زکوٰۃ کی اپیلیں سامنے آتی ہیں۔
پاکستانی اس اعتبار سے قابل فخر قوم ہیں جس میں نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود بالعموم دوسروں کی مدد کا جذبہ نمایاں ہے۔
یہی وجہ ہے کہ عالمی ورلڈ گیونگ رپورٹ کے مطابق بھی پاکستان ان ممالک میں سر فہرست ہے جو اپنے مال میں سے دوسروں کے لیے عطیات اور خیرات کی صورت حصہ نکالتے رہتے ہیں۔
حسن اتفاق ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز پر پلاننگ کمیشن نے ملک میں غربت اور عدم مساوات رپورٹ کے نتائج پیش کیے ہیں، 2018/19 کے بعد کیے گئے ملک بھر میں غربت اور عدم مساوات پر مبنی اس سروے کے نتائج چونکا دینے والے ہیں۔
بظاہر سماجی استحکام کے نیچے عوام کی ایک کثیر تعداد انتہائی مشکل زندگی گزار رہی ہے۔ ستم یہ کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت سات کروڑ افراد انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ گزشتہ سات سال کے دوران میں غربت کی شرح میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ غربت کی شرح 21.9 فیصد سے بڑھ کر 28.9 فیصد ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 11 سالوں کے دوران یہ غربت کی بلند ترین شرح ہے۔ سب سے خطرناک صورت حال دولت کی عدم مساوات ہے جو بڑھ کر 32.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
سروے کے مطابق پاکستان کو اس وقت بلند ترین بے روزگاری کی شرح کا بھی سامنا ہے جو 7.1 فیصد ہے۔ یوں غربت بھی 11 برسوں کی بلند ترین سطح پر اور دولت کی عدم مساوات گزشتہ 27 برسوں کی بلند ترین سطح پر ہے۔
غربت، عدم مساوات اور بے روزگاری بڑھنے کی وجوہات جانی پہچانی بتائی گئی ہیں کہ غربت میں اضافہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہوا کیونکہ اس پروگرام کے سبب حکومت کو بعض شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی کو واپس لینا پڑا۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی۔ کرونا سمیت دیگر قدرتی آفات اور اقتصادی شرح نمو میں کمی نے غربت بڑھنے کی راہ ہموار کی۔
یہ خوفناک اقتصادی منظرنامہ گواہ ہے کہ حکومتوں کے لیے کار سرکار چلانا پہلی ترجیح ہے۔ عوامی فلاح کے لیے درکار پالیسیوں کی راہ میں اکثر آئی ایم کی شرائط سدراہ بن جاتی ہیں یا پھر خالی خزانے کی ویرانی کچھ کرنے نہیں دیتی۔
ایسے میں موجودہ حکومتی سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے نان پرافٹ اور چیرٹی اداروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے۔ وہ خلا جسے ریاست مکمل طور پر پْر نہیں کر پاتی، منظم فلاحی ادارے اسے جزوی طور پر پورا کرتے ہیں۔
خاص طور پر صحت کے شعبے میں، جہاں سرکاری اسپتالوں پر بوجھ اور نجی علاج کی مہنگائی نے متوسط اور نچلے طبقے کو بے بس کر رکھا ہے۔
Charities Aid Foundation کی مرتب کردہ World Giving Report کے مطابق پاکستان مسلسل ان ممالک میں شامل ہے جہاں لوگ دل کھول کر عطیات دیتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 60 فیصد سے زائد افراد نے سال کے دوران کسی نہ کسی صورت خیرات دی، جب کہ بہت نمایاں تعداد اجنبی کی مدد کرنے یا رضاکارانہ خدمات انجام دینے میں بھی پیش پیش رہی۔
اس پس منظر میں ہمارے ہاں وہ بے شمار فلاحی ادارے غنیمت اور قابل قدر ہیں جو زندگی کے مختلف شعبوں میں سالہاسال سے بے لوث خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔
زلزلے ہوں یا سیلاب، تعلیم ہو یا صحت، اپنے اپنے انداز اور بساط کے مطابق لا تعداد ادارے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
خوش قسمتی سے ہمارے ہاں درجنوں ایسے ادارے ہیں جنھوں نے اپنے انتظام اور ڈھانچے کو انتہائی منظم انداز میں تشکیل دیا ہے جس کے سبب یہ ادارے تسلسل اور اہتمام کے ساتھ اپنے اپنے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
تعلیم کے میدان میں ٹی سی ایف، غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ریڈ فاؤنڈیشن، الخدمت سمیت درجنوں ایسے ادارے ہیں جو لاکھوں بچوں کی تعلیم کا بندوبست کر رہے ہیں۔ صحت کے میدان میں انڈس اسپتال، ایس آئی یو ٹی، شوکت خانم میموریل اسپتال، گھرکی اسپتال، سندس فاؤنڈیشن سمیت بہت سے ادارے قابل قدر کام کر رہے ہیں۔
ایسے اداروں میں ایک قابل قدر نام چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ ٹاؤن شپ لاہور کا بھی ہے جس کے پانچ مختلف ادارے چار دہائیوں سے خدمت خلق میں مصروف ہیں۔
چوہدری رحمت علی اسپتال 40 سال سے لاکھوں مریضوں کی خدمت کر رہا ہے جہاں مستحق اور نادار مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
سال 2025 کے دوران چوہدری رحمت علی اسپتال سے پونے تین لاکھ مریض مستفید ہوئے۔ چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے تین تعلیمی ادارے ہزاروں طلباء کو انتہائی کم قیمت اور مستحق اور نادار طلبہ کو وظائف کے ساتھ معیاری تعلیم مہیا کر رہے ہیں۔
رمضان کے اس بابرکت مہینے میں اپنی زکات اور عطیات کی تقسیم میں انفرادی مستحقین کے ساتھ ساتھ منظم اداروں کو بھی یاد رکھیے۔ تعیلم، صحت اور دیگر فلاحی کاموں میں مصروف دیگر اداروں کے ہمراہ چوہدری رحمت علی اسپتال ٹاؤن شپ لاہور بھی آپ کی توجہ کا طالب ہے تاکہ کوئی مریض محض وسائل کی کمی کے باعث علاج سے محروم نہ رہے۔
زکوٰۃ اور عطیات کے لیے چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے بینک اکاؤنٹ:زکوٰۃ: 201139351240202،بینک اسلامی پاکستان ،عطیات:21223312677636،نیشنل بنک پاکستان۔ قومیں صرف معاشی نمو سے نہیں، سماجی ہمدردی سے بھی مستحکم ہوتی ہیں۔
اگر ہم نے اپنی سخاوت کو حکمت کے ساتھ جوڑ لیا تو شاید آیندہ کسی رپورٹ میں غربت اور عدم مساوات کے اعداد و شمار کچھ بہتر دکھائی دیں۔
Today News
بانی پی ٹی آئی کا علاج ذاتی ڈاکٹرز سے نہ ہوا تو حالات مزید خراب ہوں گے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر ہم نے دھرنا دیا مگر حکمرانوں نے بے حسی کا مظاہرہ کیا، اگر بانی کا علاج ذاتی ڈاکٹر سے نہ ہوا تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پریس کلب کی باڈٰ کی تقریب حلف برداری میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ کے مشکل ترین حالات میں ہمارے صحافیوں نے کام کیا جولائق تحسین ہے، ہم صحافت کومضبوط دیکھناچاہتے ہیں۔
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم صحافیوں کی اظہاررائے کی آزادی پریقین رکھتے ہیں، کوئی قدغن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بیس سالوں سے دیشت گردی کی زد میں ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے مسئلے پر ہم نے پرامن دھرنا دیا لیکن حکمرانوں نے بے حسی کامظاہرہ کیا، اگر اس معاملے پر ہم سیاست کرنا چاہتے تو رویہ کچھ اورہوتا۔
انہوں نے کہا کہ بانی کاذاتی ڈاکٹروں تک رسائی کامطالبہ جائز ہے لیکن کچھ لوگ آئین کوہمیشہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، بانی کی آنکھ خراب ہے لیکن مناسب علاج نہیں ہورہا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی نے ایک بھگوڑے کو جعلی پلیٹسلیٹس گرنے پرعلاج کے لیے بیرون ملک جانے دیا جبکہ عمران خان کو زخمی ٹانگ کے ساتھ عدالت بلایاجاتا تھا اوربھگوڑے کے لیے عدالت ائیرپورٹ پہنچی تھی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عدالت بھی اڈیالہ میں بند ہوچکی یے، عمران کوذاتی معالجین سے علاج کرانے دیا جائے ورنہ حالات خراب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تیراہ کے لوگوں کے لیے چارارب کا اعلان کیا تو سب گلے پڑگئے لیکن آج مریم گیارہ ارب کا طیارہ خریدتی یے اوراسے کچھ نہیں کہاجاتا، یہ جعلی حکومت 5300ارب کی کرپشن کرچکی لیکن سب خاموش ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وفاق ہمیں ہمارے 4700ارب کے بقایاجات ادانہیں کرتا۔
Source link
Today News
تھائی لینڈ میں ایک نجی پارک میں وائرس سے 72 چیتے ہلاک
تھائی لینڈ کے شمالی علاقے میں واقع ایک نجی پارک میں کم از کم 72 چیتے ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں ٹائیگر کنگڈم نامی پارک میں ہوئی ہیں جہاں موجودہ انتظامیہ سے ہفتے کے روز رابطہ نہیں ہو سکا۔
چیانگ مائی میں صوبائی لائیو سٹاک آفس نے جمعہ کو بتایا کہ جانچ میں چیتوں میں انتہائی متعدی کینائن ڈسٹیمپر وائرس کے ساتھ ساتھ نظامِ تنفس پر اثر ڈالنے والے بیکٹیریا کی موجودگی بھی پائی گئی۔
قومی لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب چیتے بیمار پڑتے ہیں تو بلیوں یا کتوں جیسے جانوروں کی نسبت ان کا پتہ لگانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ جب تک ہمیں احساس ہوا کہ وہ بیمار ہو گئے تھے تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا ایشیا نے اے ایف پی کو بتایا کہ چیتے اسی طریقے سے ہلاک ہوئے جیسے وہ زندہ تھے۔ بہت تکلیف، قید اور خوف کے ماحول میں ہوئی۔
ماہرین نے اس واقعے پر تشویش ظاہر کی کہ نجی جانوروں کے پارکوں میں بیماریوں کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
Today News
اسلام کی پہلی مسجد میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حاضری، نوافل ادا کیے
MEDINAH:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ میں واقع اسلام کی پہلی مسجد مسجد قباء میں حاضری دی، جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور امتِ مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔
ولی عہد کے ہمراہ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز سمیت شاہی خاندان اور حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد میں عبادت کے دوران حضرت محمد ﷺ پر درود و سلام پیش کیا اور عالمِ اسلام کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech5 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment1 week ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Business2 weeks ago
Pre-Ramazan hikes in essential commodities’ prices pinching consumers