Today News
امریکی سفیر کے بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل سامنے آ گیا
ریاض:
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی سفیر نے اپنے بیان میں غیر ذمہ دارانہ انداز میں یہ تاثر دیا کہ پورے مشرقِ وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابلِ قبول ہو سکتا ہے، جو نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایسے خیالات بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستوں کی خودمختاری کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ انصاف، بین الاقوامی قانون اور متعلقہ قراردادوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والے بیانات سے اجتناب کرے اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے تعمیری کردار ادا کرے۔
Today News
بھارت: پُراسرار وبا نے 12 افراد کی جان لے لی
بھارت میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پراسرار وبا نے کم از کم 12 افراد کی جان لے لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہریانہ کے ضلع پلوال کے تقریباً پانچ ہزار آبادی والے گاؤں چایانسا میں درجنوں افراد اس تاحال نامعلوم بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔
مقامی حکام نے تشویش کے پیش نظر فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس وبا کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے، جبکہ طبی ٹیمیں بھی گاؤں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 600 سے زائد رہائشیوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے اور تقریباً 300 خون کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، جن میں سے قریب 20 کیسز ہیپاٹائٹس بی اور سی کے تصدیق شدہ ہیں۔
بیماری کی علامات میں بخار، کھانسی، جسم میں درد اور قے شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بعض اموات جگر کے انفیکشن اور اعضا کے ناکارہ ہو جانے (ملٹی پل آرگن فیلئر) کے باعث ہوئیں۔ چار افراد میں ہیپاٹائٹس بی کی باقاعدہ تصدیق بھی ہوئی ہے۔
ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرل انفیکشنز ہیں جو بنیادی طور پر جگر کو متاثر کرتے ہیں اور اس عضو کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ دونوں خون کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے لیے ویکسین دستیاب ہے لیکن ہیپاٹائٹس سی کی کوئی ویکسین موجود نہیں۔
رہائشیوں کا خیال ہے کہ آلودہ پینے کا پانی اس بحران کی ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔ پانی کے ٹیسٹ میں لیے گئے 107 نمونوں میں سے 23 معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔
گاؤں کے رہنماؤں کے مطابق صرف 20 فیصد گھروں کو گاؤں کے ٹینک سے پائپ لائن کے ذریعے پانی ملتا ہے، جبکہ باقی افراد ٹینکروں سے پانی خرید کر زیرِ زمین دھاتی ٹینکوں میں ذخیرہ کرنے پر مجبور ہیں۔
Source link
Today News
بلوچستان کی ہونہار طالبہ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا
پاکستان کی بیٹیاں زندگی کے ہرشعبے میں وطن کا نام روشن کررہی ہیں، ایسی ہی ایک شاندار کامیابی بلوچستان کی تیرہ سالہ ہونہار طالبہ ارپانگہ بریال نے عالمی سطح پر اپنے نام کی ہے۔
ارپانگہ بریال نے امریکا میں منعقدہ عالمی کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ ارپانگہ بریال مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔
ارپانگہ بریال کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اپنے وطن کا قومی پرچم تھامے جذباتی منظر لفظوں میں سمیٹنا ممکن نہیں۔
ارپانگہ بریال کے والد غالب بریالی نے حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی خواتین کی مختلف شعبوں میں کامیابیاں اس بات کی ثبوت ہیں کہ یہ بے پناہ خداد صلاحیتوں کی حامل ہیں۔
Today News
ایف سی بلوچستان امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش
ایف سی اسپتال کوئٹہ جدیدطبی سہولیات سے آراستہ ایک نمایاں مرکزکے طور پرابھر چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی اسپتال کوئٹہ میں شہریوں کوفوری،معیاری اور ہمہ وقت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایف سی اسپتال کوئٹہ میں مستندڈاکٹرز اورتربیت یافتہ طبی عملہ شب و روز خدمات انجام دےرہاہے۔ اسپتال میں دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج فراہم کیاجارہا ہے۔
خواتین مریضوں کیلئےلیڈی ڈاکٹرز کی دستیابی نے بااعتماد اور محفوظ ماحول میں علاج کو یقینی بنایا ہے۔ ایف سی اسپتال کوئٹہ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پورے صوبے سے آنے والے مریضوں کا ایف سی اسپتال میں تسلی بخش اورفوری علاج کیا جاتا ہے۔
جدید سہولیات سےآراستہ ایف سی اسپتال کوئٹہ انسانی ہمدردی اورخدمتِ خلق کےجذبےکی عملی تصویربھی پیش کررہاہے۔ ایف سی اسپتال کوئٹہ صرف ایک طبی مرکز نہیں بلکہ امید،اعتماد اور عوامی خدمت کی روشن اورقابلِ تقلید مثال بن چکاہے۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech5 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Entertainment1 week ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother