Today News
کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ سے رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی:
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، بلاک ڈی فائیو اسٹار چورنگی کے قریب واقع بسم اللہ ریزیڈنسی میں رہائشی فلیٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
دھماکے کی زوردار آواز کے بعد عمارت میں رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس موقع پر پہنچا اور حفاظتی اقدامات شروع کیے، جبکہ فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور ایمبولینسز کو بھی طلب کیا گیا۔
فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک باؤزر آگ بجھانے کے لیے تعینات کیے گئے، اور عمارت میں موجود رہائشیوں کی محفوظ منتقلی کا عمل جاری ہے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فوری طور پر پولیس حکام کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کا حکم دیا، جبکہ متاثرہ عمارت اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد آگ لگنے کی مکمل وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ مزید معلومات موصول ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
Today News
بلوچستان کی ہونہار طالبہ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا
پاکستان کی بیٹیاں زندگی کے ہرشعبے میں وطن کا نام روشن کررہی ہیں، ایسی ہی ایک شاندار کامیابی بلوچستان کی تیرہ سالہ ہونہار طالبہ ارپانگہ بریال نے عالمی سطح پر اپنے نام کی ہے۔
ارپانگہ بریال نے امریکا میں منعقدہ عالمی کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ ارپانگہ بریال مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔
ارپانگہ بریال کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اپنے وطن کا قومی پرچم تھامے جذباتی منظر لفظوں میں سمیٹنا ممکن نہیں۔
ارپانگہ بریال کے والد غالب بریالی نے حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی خواتین کی مختلف شعبوں میں کامیابیاں اس بات کی ثبوت ہیں کہ یہ بے پناہ خداد صلاحیتوں کی حامل ہیں۔
Today News
ایف سی بلوچستان امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش
ایف سی اسپتال کوئٹہ جدیدطبی سہولیات سے آراستہ ایک نمایاں مرکزکے طور پرابھر چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی اسپتال کوئٹہ میں شہریوں کوفوری،معیاری اور ہمہ وقت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایف سی اسپتال کوئٹہ میں مستندڈاکٹرز اورتربیت یافتہ طبی عملہ شب و روز خدمات انجام دےرہاہے۔ اسپتال میں دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج فراہم کیاجارہا ہے۔
خواتین مریضوں کیلئےلیڈی ڈاکٹرز کی دستیابی نے بااعتماد اور محفوظ ماحول میں علاج کو یقینی بنایا ہے۔ ایف سی اسپتال کوئٹہ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پورے صوبے سے آنے والے مریضوں کا ایف سی اسپتال میں تسلی بخش اورفوری علاج کیا جاتا ہے۔
جدید سہولیات سےآراستہ ایف سی اسپتال کوئٹہ انسانی ہمدردی اورخدمتِ خلق کےجذبےکی عملی تصویربھی پیش کررہاہے۔ ایف سی اسپتال کوئٹہ صرف ایک طبی مرکز نہیں بلکہ امید،اعتماد اور عوامی خدمت کی روشن اورقابلِ تقلید مثال بن چکاہے۔
Today News
امریکی سفیر کے بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل سامنے آ گیا
ریاض:
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی سفیر نے اپنے بیان میں غیر ذمہ دارانہ انداز میں یہ تاثر دیا کہ پورے مشرقِ وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابلِ قبول ہو سکتا ہے، جو نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایسے خیالات بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستوں کی خودمختاری کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ انصاف، بین الاقوامی قانون اور متعلقہ قراردادوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والے بیانات سے اجتناب کرے اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے تعمیری کردار ادا کرے۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech5 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Entertainment1 week ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother