Connect with us

Today News

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم مقابلے ہوں گے

Published

on


آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم مقابلے منعقد ہوں گے۔

پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ دوسرے مقابلے میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، یہ میچ شام ساڑھے چھ بجے احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس مرحلے کا پہلا مقابلہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہے۔ اگر پاکستان ایک میچ جیتتا ہے اور ایک میں شکست کا سامنا کرتا ہے تو کوالیفکیشن کا فیصلہ دیگر نتائج پر منحصر ہوگا، جبکہ دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان براہِ راست سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عمران خان کی رہائی کا دارومدار ان کے رویے پر ہے، شرجیل میمن

Published

on


صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعا گو ہوں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا دارومدار ان کے رویے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے اسٹیشنز کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے، دو ماہ سے نئی بسیں کسٹم میں رکی ہوئی ہیں، سیٹوں کی گنجائش کے لحاظ سے جتنی ڈیوٹی پنجاب پر ہے اتنی سندھ پر بھی لاگو کی جائے۔

پنجاب پر ایک فیصد جبکہ ہماری بسوں پر 17 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جا رہی ہے، یکساں گنجائش کی بسوں پر ایک جیسی کسٹم ڈیوٹی لگائی جائے، یہ معاملہ عدالت اور کسٹم حکام کے سامنے بھی زیرِ بحث ہے، ریڈ لائن منصوبے میں رکاوٹیں آئیں جس سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، عمران خان کی رہائی کا معلوم نہیں کب ممکن ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں عمران خان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعا گو ہوں، ان کی رہائی کا دارومدار ان کے رویے پر ہے، ان کی پارٹی میں لیڈر شپ کی ریس لگی ہوئی ہے، پارٹی کو ان کی رہائی کے لیے فوکس رہنا چاہیے، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حواری جس طرح اداروں کو نشانہ بناتے ہیں انہیں الفاظ کے انتخاب کو بہتر بنانا چاہیے۔

اختلاف جمہوریت کا حق ہے لیکن گالم گلوچ نہیں ہو سکتی، بڑے نامور اینکر بھی اسی طرز عمل کا اظہار کر رہے ہیں، لوگوں کی فیملیز اور بچوں کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں، اس سوچ کو بہتر بنانے کا مشورہ دیتا ہوں، گورنر ہاؤس ایک آئینی ادارہ ہے جس کی ذمہ داری وفاق اور صوبے کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں متنازعہ باتیں نہیں ہونی چاہئیں، فاروق ستار اپنے لیول کے مطابق بات کریں، وہ ایک مسکین آدمی ہیں، سنا ہے آج مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی کی صلح ہو گئی ہے، دو جماعتوں کے درمیان وعدے ہوئے جن میں سے کتنے پورے ہوئے ن لیگ کی لیڈر شپ کو سوچنا چاہیے، وفاقی حکومت کے فائر وال پراجیکٹ کا مقصد غلط باتوں کو روکنا اور اہم سائٹس کو ہیک ہونے سے بچانا تھا، زبان اور الفاظ کا استعمال اپنے ہاتھ میں ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی میں غیر مہذب باتوں پر حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، تحریک انصاف کے لوگ اپنے لیڈر سے محبت کریں، رہائی کی کوشش کریں لیکن گالم گلوچ نہ کریں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات نے پرانی سبزی منڈی کے قریب بی آر ٹی منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت ہم ریڈ لائن بی آر ٹی کے سینٹر میں موجود ہیں، رمضان المبارک اور روزے کے باوجود ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں، ریڈ لائن بی آر ٹی مختلف چینلجز کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتی رہی، ان چیلنجز کے باوجود منصوبے کو جاری رکھنا بھی ایک چیلنج بن گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اگلے چالیس پچاس سال کی جنریشن کے لیے منصوبہ ہے، عید سے قبل سائیڈ کی سڑکوں کو مکمل کر لیا جائے گا، پیپلز چورنگی تک روڈ بہتر ہو جائے گا، اپریل تک 2.7 کلومیٹر کا کام مکمل کیا جائے گا، کراچی میں میگا پراجیکٹس چل رہے ہیں، شاہراہ بھٹو اپریل تک ایم نائن تک شروع ہو جائے گی، انڈر پاسز پر کام جاری ہے، سندھ حکومت ایف ڈبلیو او اور کے ایم سی کے ساتھ مل کر سڑکیں بنانے میں مصروف ہے۔

کچھ لوگ اس پر سیاست کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم ہر حال میں منصوبوں کو مکمل کریں گے، مہنگائی پاکستان کے ہر منصوبے پر آئی ہے، دو ماہ سے بسیں کسٹم میں رکی ہوئی ہیں، پنجاب نے بسوں پر ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی چارج کی ہے جبکہ ہم پر 17 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

بارکھان میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3مزدور اغوا، پولیس چوکی پر بھی حملہ

Published

on



بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے کرش پلانٹ (سنگ شکن پلانٹ) پر رات گئے شدید حملہ کر دیا۔

حملہ آوروں نے پہلے پلانٹ پر فائرنگ کی اور وہاں موجود موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پلانٹ کے قریب قائم پولیس چوکی پر بھی حملہ کیا، جہاں موجود تین پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع بارکھان کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں کمپنی روڈ کنسٹرکشن اور متعلقہ کاموں میں مصروف تھی۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پلانٹ پر شدید فائرنگ کی، جس سے مشینری کو جزوی نقصان پہنچا اور کام کا عمل معطل ہوگیا۔ اغوا ہونے والے تینوں مزدوروں کی شناخت موسیٰ خیل کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے، جو کمپنی میں روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔

واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیویز اور فرنٹیئر کور (FC) کی ٹیمیں بھی سرگرم ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اب تک اغوا شدگان کی بازیابی یا حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یہ حملہ بلوچستان میں تعمیراتی کمپنیوں، خاص طور پر روڈ اور انفرا اسٹرکچر پروجیکٹس پر کام کرنے والے مزدوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف حالیہ واقعات کی ایک نئی کڑی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کا مقصد پروجیکٹس کو روکنا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہو سکتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت کی فوری اطلاع دیں۔ زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے حکام نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور متاثرہ مزدوروں کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے

Published

on


اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ نے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے عمل کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی، اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پالیسی سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کیلئے نہیں ہے، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی، اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ریذیڈنٹ کارڈ جاری ہوگا، سات سے آٹھ سال مکمل کرنے پر مستقل رہائش اور شہریت کا راستہ ہموار ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، الگ الگ کریکٹر سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوں گے اور نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے ایک ہی قومی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے ہدایت دی کہ درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے تصدیق کا عمل آسان اور برق رفتار بنایا جائے اور ہر سطح پر مکمل سہولت فراہم کی جائے۔

سالک حسین نے کہا ہزاروں پاکستانیوں کو لیگل اسٹیٹس ملنا خوش آئند ہے۔

اجلاس میں سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، قونصل جنرل بارسلونا اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے بذریعہ زوم شرکت کی جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔





Source link

Continue Reading

Trending