Connect with us

Today News

منی پور میں نئی تقرری پر ہنگامہ، کیا کشیدگی مزید بڑھے گی؟

Published

on


بھارتی ریاست منی پور میں میتی ہندو اور کوکی زو قبائل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم انتظامی تقرری سامنے آئی ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل دیا جا رہا ہے۔

بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق وزیرِ اعظم مودی کی حکومت نے سابق فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایل نشی کانتا سنگھ کو منی پور کے وزیرِ اعلیٰ کا مشیر مقرر کر دیا ہے۔

یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ریاست 2023 میں “قبائلی یکجہتی مارچ” کے بعد سے شدید نسلی کشیدگی کا سامنا کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق منی پور میں اب تک ہونے والے نسلی فسادات میں 260 سے زائد افراد ہلاک، 1500 سے زیادہ زخمی جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ریاست میں حالات معمول پر لانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات ہے۔

کچھ مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ایسی تقرری مزید تنازع کا باعث بن سکتی ہے، خصوصاً جب ریاست پہلے ہی شدید سماجی تقسیم کا شکار ہے۔

ان کے مطابق حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو تمام فریقوں کے اعتماد کو بحال کریں اور مفاہمت کی فضا قائم کریں۔

دوسری جانب حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ تجربہ کار افسران کی شمولیت کا مقصد ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور انتظامی امور کو مؤثر بنانا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستانی کرکٹرز کے حق میں انگلینڈ سے آوازیں اٹھنے لگیں

Published

on


پاکستانی کرکٹرز کے حق میں انگلینڈ سے آوازیں اٹھنے لگیں، غیر اعلانیہ بائیکاٹ کا اشارہ دے کر تنگ نظر بھارتی مالکان نے دی ہنڈرڈ کو بھی متنازع بنا دیا۔

 انگلش ٹی 20 کپتان ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم کرکٹ ملک ہے، ایونٹ میں عدم موجودگی شرمناک ہوگی۔

 سابق قائد مائیکل وان نے اس قسم کی صورتحال کو خود انگلش کرکٹ کیلیے خطرناک قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ای سی بی کو اپنے ایونٹ کو بھارتی سیاست سے بچانا ہوگا، پابندی عائد ہوئی تو اثر ملک میں بسنے والے پاکستان نژاد کرکٹرز پر بھی پڑے گا، حکام کو اس حوالے سے فوری وضاحت کرنی چاہیے۔





Source link

Continue Reading

Today News

’آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا، مبارک ہو‘

Published

on


سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح ہوگیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کردیا۔

انہوں نے کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو فون بھی کیا۔ بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت میں مریم نواز شریف نے کہا: “آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا، مبارک ہو۔”

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتی رہی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تھرڈ فیز کے لیے5 ایکڑ کے 4 لاکھ 27 ہزار مالک کاشتکاروں نے درخواستیں دی ہیں۔

گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان میں ٹریکٹرز کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے چھوٹے اور درمیانے کسانوں کے لیے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا مشکل ہوگیا تھا۔ 2024 میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کے استعمال پر خصوصی توجہ دی۔

بریفنگ کے مطابق، دو فیز مکمل ہوچکے ہیں اور 21 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ فیز-3 کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹر دیے جائیں گے۔ پنجاب میں 10,000 ایکڑ اراضی پر صرف 140 ٹریکٹر ہیں جو دیگر ممالک کے تناسب میں 50% سے بھی کم ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق، ٹریکٹر پنجاب کی زرعی معیشت میں سب سے اہم مشین ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

صومالیہ کا پاکستان سے اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ؟ بڑی پیشرفت سامنے آگئی

Published

on


صومالیہ اور پاکستان کے درمیان 24 جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالیہ، پاکستان سے JF-17 Thunder طیارے خریدنے کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت 24 تک جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری زیر غور ہے۔ یہ دفاعی پیکج تقریباً 2 کھرب 51 ارب روپے (900 ملین ڈالر) مالیت کا بتایا جا رہا ہے۔ مذاکرات میں خاص طور پر جے ایف 17 کے جدید بلاک تھری ورژن پر توجہ دی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں 1991 میں ریاستی انہدام کے بعد صومالیہ کی فضائی جنگی صلاحیت کی بحالی کی بڑی کوشش ہوگا۔ دفاعی پیکج میں طیاروں کی فراہمی کے ساتھ پائلٹس کی تربیت، ہتھیاروں کا انضمام اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہو سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عربیہ اور ترکیہ ممکنہ طور پر اس معاہدے کی مالی معاونت کر سکتے ہیں۔ پاکستان اس سے قبل میانمار، نائجیریا اور آذربائیجان کو بھی جے ایف 17 طیارے فراہم کر چکا ہے، جبکہ بنگلادیش اور عراق نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ افریقہ کے خطے میں سیکیورٹی توازن پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending