Today News
دبئی میں بچے کو بائیک چلانا مہنگا پڑ گیا، 38 لاکھ روپے جرمانہ لگ گیا
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کم عمر بچوں کی جانب سے مین روڈ پر کواڈ بائیک چلانے پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔
دبئی پولیس نے 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کرتے ہوئے بائیک ضبط کرلی۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران دو بچوں کو مرکزی شاہراہ پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلاتے دیکھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکا گیا اور والدین کو موقع پر طلب کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو مصروف سڑکوں پر گاڑی یا بائیک چلانے کی اجازت دینا نہ صرف ان کی جان بلکہ دیگر شہریوں کی حفاظت کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتا ہے۔ اسی لیے قانون کے مطابق 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔
دبئی پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو سڑکوں پر کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Today News
سُپر 8 مرحلہ: بھارت اور جنوبی افریقا کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
سُپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں
احمدآباد میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں کپتان نے ٹاس جیت کر
اس سے قبل پالیکیلے میں کھیلے گئے مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔
Source link
Today News
گرجا گھروں، مندروں سمیت دیگر اقلیتی عبادت گاہوں کی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا اقدام
وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں گرجا گھروں، گردواروں، مندروں سمیت دیگر
اقلیتی عبادت گاہوں اور اداروں کی مشترکہ جائیدادوں کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے اقلیتیوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قانون سازی کے تحت اقلیتی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومتی گرانٹ، خیرات، غیر ملکی فنڈنگ سے اقلیتیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے بھی مشترکہ جائیدادوں میں شمار کئے جائیں گے۔
صوبے میں اقلیتیوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کا بل برائے سال 2026 پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا۔
بل پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور کے چیرمین فیلبوس کرسٹوفر نے جمع کروایا۔
بل کے تحت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ہونے والی قانون سازی کے تحت بااختیار صوبائی ایکشن کمیٹی قائم کی جائے گی۔
کمیٹی کے چیئرپرسن وزیراعلی کا نامزد صوبائی اسمبلی میں اقلیتی رکن ہوگا۔
سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور اور سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی چھ شخصیات بشمول ایک خاتون بھی کمیٹی کی رکن ہوں گئیں۔
بااختیار صوبائی ایکشن کمیٹی صوبے بھر میں اقلیتوں کی مشترکہ جائیدادوں کا ریکارڈ بنائے گی، کمیٹی مشترکہ جائیدادوں پر بننے والی تجاوزات، غیر قانونی قبضے اور ان جائیدادوں کے غلط استعمال کو بھی مانیٹر کرے گی۔
کمیٹی ایسی مشترکہ جائیدادوں کی فروخت، منتقلی اور لیز کے معاملات پر بھی حکومت کو اپنی سفارشات دے گی، کمیٹی صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتیوں کو انکی مشترکہ جائیدادوں کے معاملے پر سہولت فراہم کرے گی۔
قانون سازی کے تحت تمام مشترکہ جائیدادوں کی فروخت، کسی کے نام پر منتقلی، لیز اور موڈگیج حکومتی اجازت کے بغیر نہیں کی جاسکے گی۔
حکومتی اجازت کے بغیر منتقلی، فروخت اور لیز سمیت کئے جانے والے تمام معاملات کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہو گی۔۔
حکومتی امداد، پبلک فنڈز، مخیر حضرات کے مالی تعاون، خیرات، مشترکہ عطیہ، غیر ملکی فنڈنگ اور اقلیتیوں کی فلاح و بہبود جمع کئے جانے والے چندے سے لی جانے والی جائیداد، تعمیرات بھی مشترکہ جائیدادوں میں شمار کی جائیں گئیں۔
کوئی بھی شخص واحد مشترکہ جائیداد کی ملکیت کا دعوےدار نہیں ہوگا، ایسی تمام مشترکہ جائیدادیں جو کسی فرد واحد کے نام پر پہلے سے رجسٹرڈ ہیں وہ قانون سازی ہونے کے چھ ماہ میں انہیں مشترکہ جائیدادوں کیلئے منتقل کروانے کے پابند ہوں گے۔
بل کے مطابق اقلیتیوں کی مشترکہ جائیدادوں کو فروخت، منتقل یا لیز پر دینے کے جرم میں ملوث شخص کو سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔
Today News
مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر انکا حق پہنچا رہی ہے،عظمی بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس رمضان میں “مریم کے دستر خوان” کے ذریعے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے۔
عظمی بخاری کے مطابق پنجاب کے کونے کونے میں “مریم کے دستر خوان” روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں، اور ہر تحصیل میں روزہ دار “مریم کے مہمان” بن رہے ہیں۔ دسترخوانوں کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد افطاری کر رہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خوردونوش فراہم کر رہے ہیں۔ سہولت بازاروں اور دسترخوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار فوڈ اتھارٹی پاکستان خود چیک کر رہی ہے، اور خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیاء منگوا رہی ہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے اور رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech6 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Business2 weeks ago
Pre-Ramazan hikes in essential commodities’ prices pinching consumers
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings