Connect with us

Today News

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے پانچ نئے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے قیام کی منظوری دے دی

Published

on


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کے پانچ نئے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس (CPUs) کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں یونٹس کی تعداد بڑھ کر 24 ہو جائے گی۔

اس اہم فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے لیے مجموعی طور پر 119.86 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 57 ملین روپے ’’گڈ گورننس روڈ میپ‘‘ کے تحت نئے یونٹس کے قیام پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ 62.86 ملین روپے موجودہ یونٹس کو مضبوط بنانے، خالی آسامیوں پر تقرریوں اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ نئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس مانسہرہ، شانگلہ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ میں قائم کیے جائیں گے۔

سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود نذر حسین شاہ نے اس اقدام کو بچوں کے تحفظ کے نظام میں ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس خطرے سے دوچار بچوں کی نشاندہی، رجسٹریشن، بحالی اور معاشرے میں دوبارہ انضمام کا مرکزی ادارہ ہیں۔

ان کے مطابق قانون کے تحت ہر ضلع میں یونٹ کا قیام لازمی ہے اور حکومت مرحلہ وار تمام اضلاع تک اس نظام کو توسیع دے گی۔

چیف چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن اعجاز محمد خان نے بتایا کہ فنڈز کے اجراء کے بعد ای ٹی ای اے کے ذریعے میرٹ پر بھرتیوں کا عمل جلد شروع کیا جائے گا تاکہ نئے یونٹس کو فوری طور پر فعال کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہر یونٹ میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر، سوشل کیس ورکر اور ماہرِ نفسیات تعینات ہوں گے جو بچوں کو مکمل کیس مینجمنٹ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

حکام کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن یونٹس نہ صرف متاثرہ بچوں کو فوری امداد فراہم کریں گے بلکہ عوامی آگاہی، کمیونٹی کی شمولیت اور نچلی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کے قیام کے ذریعے بچوں کو تشدد، استحصال اور زیادتی سے بچانے کے لیے جامع نظام تشکیل دیں گے





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان ہاکی ٹیم میں کوچز کے تنازع  کا ڈراپ سین، ٹیم 24 فروری کو مصر روانہ ہوگی

Published

on



لاہور:

پاکستان ہاکی میں کوچز کے تنازع  کا ڈراپ سین ہوگیا۔ نئے کوچز کی نگرانی میں پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو اسلام اباد سے مصر کیلئے روانہ ہوگی۔

 آٹھ سال بعد پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں جگہ پانے کے روشن امکانات ہیں۔ کپتان عماد بٹ نے مطالبات پورے ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی اوروزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری عبوری صدر ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

عماد بٹ نے کہا کہ پرانے کوچز کی جگہ  نئی ٹیم انتظامیہ کا تقررہونے پر اب ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، رمضان میں رات کو ٹریننگ سیشن جاری ہے، سب کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں، مصر میں یکم مارچ سے سات مارچ تک ورلڈکپ کوالیفائرز میں بہترین پرفارمنس دینا ہدف ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ ایک لمبے وقفے کے بعد پاکستان کے پاس ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کا یہ سنہری موقع ہے، قوم کو خوشیاں دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ ماہ رمضان کی وجہ سے  کھلاڑی  رات کو بارہ سے سحری تک ٹریننگ کررہے ہیں۔ محی  الدین وانی  عبوری صدر ہاکی فیڈریشن کی حییثت سے  ٹیم کے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔  

مصرمیں پاکستان کو ملائیشیا، آسٹریا، چین کا چیلنج درپیش ہوگا، سیمی فائنل میں رسائی پانے کی صورت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل بن سکتی ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ اگست کے دوسرے ہفتے ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

موٹروے اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن؛ فیصل آباد سے اغواء کیا گیا تاجر بازیاب

Published

on



موٹروے پولیس اور  پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فیصل آباد سے اغواء کیے گیے غلہ منڈی کے تاجر کو بازیاب کروا لیا، اغواء کار تاجر اور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام کے مطابق 5 نامعلوم افراد خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتا کر فیصل آباد کی غلہ منڈی میں آڑھت کا کاروبار کرنے والے تاجر طارق عزیز کو ملت چوک سے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر موٹروے کے راستے نامعلوم مقام کی جانب لے جا رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن  کرتے ہوئے اغوا کاروں کو بلکسر انٹر چینج اور نیلہ انٹر چینج کے درمیان روکنے کی کوشش کی، تعاقب پر اغوا کار تاجر اور 2 گاڑیوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اغواء کار گروہ بین الصوبائی گینگ کے طور پر کارروائیاں کرتا ہے جس کے حوالے سے پنجاب پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

بازیاب کروائے گئے تاجر نے موٹروے پولیس اور تھانہ ملت ٹاؤن فیصل آباد کے پولیس عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغواء ہونے سے بچایا اور باحفاظت بازیاب کروایا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ؛ ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم، کھلاڑیوں کی صدر پی ایچ ایف سے ملاقات متوقع

Published

on



ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے لاہور  میں  جاری قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ  ختم ہوگیا۔کھلاڑی کل اسلام آباد میں  فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر محی الدین وانی سے ملاقات کریں گے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ  ٹو کیمپ میں 18 کھلاڑی شریک ہوئے،  اولمپین خواجہ محمد جنید اور اظفر یعقوب نے  کیمپ کی  نگرانی کی ۔ کھلاڑیوں  نے فٹنس میں بیتری کے لیے مختلف  جسمانی  مشقیں کیں۔کوچز نے کھلاڑیوں کو سکل ورک پر  کام کروایا ۔

قومی ہاکی ٹیم اسلام آباد میں صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی سے ملاقات کرے گی۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق ٹیم مسلسل ہاکی کھیلتے ہوئے آرہی ہے اس لیے امید ہے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

کپتان عماد شکیل بٹ کا موقف تھا کہ ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہم نے ہاکی کھلاڑیوں کے حق کی بات کی ۔حکومت نے تمام معاملات حل کردیے ہیں، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔



Source link

Continue Reading

Trending