Today News
کینڈین شہری لاہور سے اغوا
لاہور میں کینڈین شہریت کا حامل ایک شخص اغوا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینڈین شہری حمزہ احمد ریسرچ ورک کے لیے لاہور آیا تھا۔ حمزہ احمد اپنے دوست کے گھر ڈیفنس فیز 10 میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے حمزہ احمد کے دوست یوسف رشید کے بیان پر اغواکاری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمے میں مدعی کا کہنا ہے کہ حمزہ احمد 13 فروری کو پاکستان پہنچا تھا۔ حمزہ احمد نجی کمپنی کی کیب بک کرکے باہر گیا مگر واپس نہیں لوٹا۔
ڈی آئی جی آپریشن لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ کیس پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
Today News
سامیعہ حجاب نے عمرہ ادا کر لیا، سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر وائرل
معروف ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامیعہ حجاب نے عمرہ ادا کر لیا۔
وہ اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ رمضان کے مقدس مہینے میں سعودی عرب گئی تھیں، جہاں انہوں نے عبادت اور روحانی تجربات کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔
اپنی وائرل ویڈیوز اور سابقہ منگیتر سے قانونی جھگڑوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی سامیعہ حجاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان تصاویر میں انہیں مقدس مقام کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
سامیعہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ زندگی میں دل اور روح کا سکون تلاش کرنے کے لیے یہ سفر کیا، انہوں نے لکھا کہ میں نے سکون پانے کے لیے نئے دوست بنائے، اپنی عادات کو بدلا لیکن کسی چیز نے کام نہیں کیا اور آخر کار اس سکون کو پانے کے لیے اللہ کے فضل سے مکہ میں حاضری دینے میں کامیاب ہوگئی۔
انہوں نے ساتھ آئے لوگوں میں کسی خاص شخص کی تصویر بھی شیئر کی جو ان کے لیے اہم تھا، لیکن ان کا چہرا بلیئر (دھندلا) رکھا گیا تھا۔
مداحوں اور فالوورز نے بھی اُن کے اس روحانی سفر پر تبصرے کیے، کچھ نے ان کے لیے دعائیں کیں اور کچھ نے ان کی عمرہ کی تصاویر پر ری ایکشن بھی دیا۔
Source link
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد انگلش کپتان کا بڑا بیان!
انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف سُپر ایٹ مرحلے میں فتح کو سالگرہ کا خوبصورت تحفہ قرار دے دیا۔
پوسٹ میچ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ہری بروک کا کہنا تھا کہ پچ مشکل نہیں تھی بلکہ دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے رفتار کو بخوبی استعمال کیا، رفتار کی کمی نے مواقع پیدا کیا۔
انہوں نے کہا کہ فِل سالٹ نے 60 رنز کی زبردست باری کھیلی، سب نے ان کے گرد اپنا کھیل کھیلا۔ وہ جتنا تیز کھیلتے ہیں ویسے تو نہیں کھیلے لیکن انہوں نے ہمیں ایک اچھے ہدف تک پنہچایا۔
جوس بٹلر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بٹلر کے فارم میں نہ ہونے کی کوئی فکر نہیں۔ وہ وائٹ بال فارمیٹ کے ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ اس وقت ان میں اعتماد کی کمی ہے۔
واضح رہے پالیکیلے میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا 51 رنز سے شکست دی ہے۔
Source link
Today News
پاکستان ہاکی ٹیم میں کوچز کے تنازع کا ڈراپ سین، ٹیم 24 فروری کو مصر روانہ ہوگی
لاہور:
پاکستان ہاکی میں کوچز کے تنازع کا ڈراپ سین ہوگیا۔ نئے کوچز کی نگرانی میں پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو اسلام اباد سے مصر کیلئے روانہ ہوگی۔
آٹھ سال بعد پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں جگہ پانے کے روشن امکانات ہیں۔ کپتان عماد بٹ نے مطالبات پورے ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی اوروزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری عبوری صدر ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔
عماد بٹ نے کہا کہ پرانے کوچز کی جگہ نئی ٹیم انتظامیہ کا تقررہونے پر اب ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، رمضان میں رات کو ٹریننگ سیشن جاری ہے، سب کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں، مصر میں یکم مارچ سے سات مارچ تک ورلڈکپ کوالیفائرز میں بہترین پرفارمنس دینا ہدف ہے۔
کپتان نے مزید کہا کہ ایک لمبے وقفے کے بعد پاکستان کے پاس ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کا یہ سنہری موقع ہے، قوم کو خوشیاں دینے کی پوری کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ ماہ رمضان کی وجہ سے کھلاڑی رات کو بارہ سے سحری تک ٹریننگ کررہے ہیں۔ محی الدین وانی عبوری صدر ہاکی فیڈریشن کی حییثت سے ٹیم کے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔
مصرمیں پاکستان کو ملائیشیا، آسٹریا، چین کا چیلنج درپیش ہوگا، سیمی فائنل میں رسائی پانے کی صورت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل بن سکتی ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ اگست کے دوسرے ہفتے ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech6 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Business2 weeks ago
Pre-Ramazan hikes in essential commodities’ prices pinching consumers
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings