Today News
سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان پی ٹی آئی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
اسلام آباد:
سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی.
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سابق وزیر آزاد جموں کشمیر مشتاق منہاس، مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے صدر رانا غلام قادر اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
Today News
مشی خان نے گھریلو مسائل بیان کرنے پر مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ کو جھڑک دیا
اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے سسرال اور شوہر کی جانب سے اذیت دینے کا انکشاف کرنے والی اداکارہ ڈاکٹر نبیہہ کے انکشافات کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے میزبان کو بھی جھڑک دیا اور ایسے معاملات گھروں کے اندر حل کرنے کا مشورہ دیا۔
ڈاکٹر نبیہہ نے گزشتہ روز مشہور اداکارہ فضاعلی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی ٹھیک نہیں چل رہی ہے، اپنے سسرال کے ساتھ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں مینٹل ٹارچر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حارث کھوکھر نے اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تنگ نظری میں مبتلا ہے اور شکی مزاج خاتون ہیں۔
مشی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈاکٹرنبیہہ کے ٹی وی شو پر کیے گئے انکشافات کو پاگل اور ٹی وی پر دکھایا جانے والا مواد بھی فضول قرار دے دیا۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘یہ کیا ٹرینڈ چل رہا ہے، ابھی رمضان المبارک کا اتنا پاک مہینہ شروع ہوا ہے اور ٹیلی ویژن کھولیں تو آپ کو اس طرح کے شوز دیکھنے کو ملتے ہیں، جس میں اپنے ذاتی مسائل جو ذاتی گھر کے مسائل ہیں، یوں عوام میں لا کر اس طرح بات کرنا اور اس کو ڈرامائی انداز دینا اور ایسے ظاہر کرنا جیسے پتا نہیں اللہ معاف کرے کیا ہوگیا’۔
مشی خان نے کہا کہ ‘ڈاکٹر صاحبہ پلیز آپ اپنے گھریلو معاملات ہیں اس کو ٹی وی پر لا کر اس طرح عوامی میدان میں لا کر آپ نے عجیب حالت بنائی ہے اور رمضان میں اس طرح کے شوز کی ایسی کلپس ہیں، پلیز آپ لوگ خیال کریں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میزبان کو بھی خیال کرنا چاہیےکہ اتنے پاک مہینے میں اس طرح کی چیزیں آن ایئر کرنا انتہائی بری بات ہے، آپ لوگوں کو اپنے گھریلو مسائل گھر میں سلجھانے چاہئیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک ایک طرف بیان دے رہا ہے اور دوسرا ایک اور بیان دے رہا ہے، اب ہمارے ٹیلی ویژن میں رمضان نشریات کا یہ اسٹینڈرڈ ہوگیا ہے، یہ دیکھنے کو مل رہا ہے، چینل کے مالک کو بھی خیال کرنا چاہیے، اس طرح کا مواد کیوں اور کیسے نشر کیا گیا جب لوگ بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہے ہوتے ہیں’۔
مشی خان نے کہا کہ ‘ہمیں شرمندہ ہونا چاہیے کہ یہ معیار ہوگیا ہے اور اس طرح کا پاگل پن والا مواد پیش کر رہے ہیں’۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیہہ نے چند ماہ قبل اپنے پرانے دوست حارث کھوکھر کے ساتھ شادی کی تھی، جس کو میڈیا میں بھرپور کوریج ملی اور کئی انٹرویوز بھی دیے تھے جبکہ شادی سے قبل ان کے مردوں کے حمایت میں دیے گئے بیانات بھی وائرل ہوئے تھے۔
مشی خان کا بیان سوشل میڈیا میں زیربحث
سوشل میڈیا پر مشی خان کے بیان پر صارفین نے بھی اظہار خیال کیا اور کسی نے کہا کہ فضا ایک اداکارہ ہیں اور نبیہہ ایک اوور ایکٹر ہیں، دوسرے نے کہا آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں، اب رمضان ٹرانسمیشن ایک ڈراما ہے اور یہ ریٹنگ کا معاملہ ہے۔
ایک خاتون نے لکھا کہ میں ڈر گئی تھی یہ ہو رہا ہے، بس اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے، ایک اور صارف نے کہا ہاں لیکن عام لوگ کون سے معصوم ہیں، ہر گھر کی کہانی ہے، دو سال تک سب کو یہی سامنا کرنا ہوتا ہے، ابھی تو صرف دو ماہ ہوئے ہیں۔
انسٹاگرام پر صارفین نے کہا کہ بالکل اپنا بہت تماشا بنایا خود ہی، خاص طور پر فضا علی اوور ایکٹنگ کر کے اور تماشا بنا رہی ہے۔
Today News
کارلوس الکاریز نے آرتھر فلز کو شکست دے کر قطر اوپن ٹائٹل جیت لیا
ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز نے فائنل میں فرانس کے آرتھر فلز کو شاندار کھیل کے ساتھ 6-2، 6-1 سے شکست دے کر قطر اوپن ٹائٹل جیت لیا۔
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نے صرف 50 منٹ میں میچ جیت کر اپنی بہترین فارم کا مظاہرہ کیا۔ یہ الکاریز کے کیریئر کا 26واں ٹور لیول ٹائٹل ہے۔
الکاریز نے میچ کے بعد کہا کہ وہ اس سال مزید کامیابیوں کے لیے پرعزم ہیں اور ہر مقابلے سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اہم ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نئے اہداف مقرر کریں۔
فائنل میں پہنچنے سے قبل فلز نے متاثر کن کارکردگی دکھائی لیکن الکاریز کی واپسی نے انہیں مقابلہ میں زیادہ موقع نہیں دیا۔ فلز نے بھی اس ہفتے زبردست کھیل پیش کیا اور ٹور میں اپنی قابلیت ثابت کی۔
Today News
طالبان، بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں ہیں، سختی سے نمٹنا چاہیے، اپوزیشن اتحاد
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اور بی ایل اے دہشت گرد تنظیمیں، جن کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسلام آباد اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات ہوئے لہٰذا دہشت گردی کے سدباب کے لیے صفائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان اور بی ایل اے دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے لیکن حکومت اس وقت ناکام نظر آرہی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، امریکا نے اپنے دو جنگی بحری بیڑے بھیج دیے ہیں، 2003 کے بعد سب سے بڑی ملٹری موومنٹ امریکا نے ایران کی جانب کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش ہے، اس کے پاکستان پر کیا اثرات ہونے ہیں، اس پر کوئی بات نہیں ہو رہی ہے، بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گارجین اخبار نے کہا جو جو بورڈ آف پیس میں گئے وہ ڈکٹیٹرز تھے یا ان کے نمائندے تھے، چین ، برطانیہ اس بورڈ آف پیس سے دور رہے، ہم وہاں خوشامد کرنے پہنچے ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہاں روز ویلٹ ہوٹل کا بھی سودا کر آئے ہیں، کن بنیادوں پر روزویلٹ ہوٹل دیا گیا، کوئی معلومات نہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے رہنما نے کہا کہ یہ نظام حکومت عوام کے لیے مفید ثابت نہیں ہوا، امن و امان کی حالت خراب ہے، ایسے مزید نہیں چل سکتے، مزید یہ سب کچھ جاری رہا تو یہ ملک کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے لہٰذا ملک میں صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو علاج معالجے کی بہترین فراہم کی جائیں، یہ فارم 47 کی حکومت اپنے آپ کو کسی کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتی، ایسے ملک نہیں چلتے۔
پاکستان میں 29 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، تیمور جھگڑا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ آج معیشت پر بات کریں گے، ہمیشہ کی طرح اس حکومت کے دعوے غلط ثابت ہوئے، میڈیا کنٹرول کرکے کہا گیا کہ سب کچھ بہترین ہے اور معیشت بہتر ہوگئی ہے لیکن 4 سال گزرنے کے باوجود ان کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق معیشت میں بہتری نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پوورٹی رپورٹ نے سب کچھ بے نقاب کردیا ہے، یہ رپورٹ وفاقی وزیر احسن اقبال نے جاری کی ہے، اس رپورٹ کے مطابق اس وقت 29 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں، غربت بڑھ گئی ہے، 11 سال میں غربت بہت زیادہ بڑھی ہے۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ اسی رپورٹ کے مطابق غریب اور امیر کے درمیان فرق بھی بہت بڑھ گیا ہے، غریب اور امیر کے درمیان فرق 1998 کے بعد سب سے زیادہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 41 فیصد غربت میں اضافہ ہوا ہے، سندھ میں 33 فیصد، خیبرپختونخوا میں 23 اور بلوچستان میں 12 فیصد غربت میں اضافہ ہوا جبکہ دو غریب صوبوں کی کارکردگی امیر صوبوں سے زیادہ بہتر ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پیسہ ان کے پاس ہے، میڈیا اور طاقت ان کے پاس ہے، اس سب کے باوجود بھی یہ کچھ بھی نہیں کر پا رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پاکستانیوں کے پاس 2015 سے کم پیسے ہیں، مجموعی خاندانوں کی کمائی میں 10 فیصد کمی آئی ہے، غربت کی لکیر کے مطابق جو انسان پاکستان میں ایک دن میں 282 روپے سے زیادہ کماتا ہے تو وہ غریب نہیں ہے جبکہ اس سے کم کمائے تو غریب ہے، 282 روپے میں کیا ہوتا ہے، 13 کڑوڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں، بنگلا دیش اور ہندوستان میں غربت پاکستان سے آدھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معیشت کا ماڈل نہیں چل رہا، کبھی منرلز، کبھی کرپٹو اور کبھی کارپوریٹ فارمنگ کی بات کی جاتی ہے جبکہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ 42 فیصد کم ہوئی ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 10 ارب روپے کا جہاز خریدا ہے، یہ وہ جہاز ہے جو الان مزک یا جیف بیزوز جیسے لوگوں کے پاس یا امیر ممالک کے سربراہان کے پاس ہوتے ہیں، یہ ایئر پنجاب کے لیے نہیں ہوسکتا، یہ خاص فلائٹس کے لیے ہوتا ہے۔
حکومت پنجاب کے جہاز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی فلائٹ بہت مہنگی ہوتی ہے، 10 ارب روپے کا پی آئی اے بیچا گیا، پنجاب میں کوئی اس کی جسٹیفیکیشن دینے کو تیار نہیں ہے، عوام کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری طور پر اجازت دے دی ہے کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری ایک 1800 سی سی، ایک 2800 سی سی اور ایک 4500 سو سی سی گاڑی رکھ سکتے ہیں، اس پر 7 لاکھ روپے ماہانہ اپیٹرول استعمال ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ جی ڈی پی پر کیپیٹا کا حامل ملک ہے، یہ کیا ہورہا ہے، عوام کہاں جائے، کوئی احتساب کرنے والا ہے لیکن یہاں کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔
سابق صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی نے ماورائے عدالت 900 قتل کردیے، فائر وال پر 40 ارب لگا دیے اب وہ بھی بند کردی۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ نجم سیٹھی نے کہا پاکستان کی فارن پالیسی امریکا کو خوش کرنے کے لیے ہے، اسرائیلی اقدامات پر ہم صرف کاغذی مذمت تک محدود ہیں، بورڈ آف پیس میں فلسطین کا بھی کوئی نمائندہ شامل نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران میں اسرائیل نواز حکومت آگئی تو اسرائیل ایران کے ذریعے ہمارے بارڈر تک آجائے گا، حکومت آج جو کمپرومائز کررہی اس کے کل کو کیا نتائج مرتب ہوں گے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech6 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Business2 weeks ago
Pre-Ramazan hikes in essential commodities’ prices pinching consumers
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings