Connect with us

Today News

جرمن جونیئر اسکواش چیمپین شپ؛ پاکستان کی سحرش علی فائنل میں شکست کھا گئیں

Published

on



پاکستان کی سحرش علی جرمن جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں شکست کھا گئیں، مصر کی خدیجہ رزق کے ہاتھوں ناکامی کے بعد سحرش علی کو سلور میڈل پر قناعت کرنا پڑی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ کے گرلز انڈر 15 ایونٹ کے فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی سیڈ3 سحرش علی کو مصر کی  سیڈ9خدیجہ رزق نے بآسانی 0-3  سے شکست دے دی۔

 قبل ازیں  سحرش علی نے سیمی فائنل میں روس کی الیگزینڈرا کوٹکینا کو 0-3 سے ہرایا، خدیجہ رزق نے  کوارٹر فائنل میں سحرش علی کی بڑی بہن اور ٹاپ سیڈ ماہنور علی کو 1-3 سے اپ سیٹ  شکست دی تھی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے اہم جنوبی افریقی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا

Published

on



پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل لاہور قلندرز نے اہم جنوبی افریقی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

لاہور قلندرز نے جنوبی افریقی وِکٹ کیپر بیٹر رُوبن ہیرمن کو براہِ راست سائن کیا۔ قلندرز نے اسے باضابطہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلووز ہاتھ میں، بیٹ تیار، جنوبی افریقی رُوبن ہیرمن لاہور قلندرز کے لیے براہِ راست سائن کیے جاتے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

رُوبن ہیرمن 29 سال کے ہیں اورسات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے 153 رنز بنائے ہیں اور ایک نصف سنچری بھی اسکور کی ہے۔

ڈومیسٹک اور فرنچائز لیول پر بھی ہیرمن کا تجربہ قابلِ ذکر ہے،   ٹی ٹوئنٹی 65 میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر 1,497 رنز بنائے ہیں، جن میں ایک سنچری اور آٹھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انہوں نے جنوبی افریقا کی SA20  لیگ میں پیرل رویالز کے لیے بھی کھیلا ہے،جہاں انہوں نے 21 میچوں میں 559 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 11 26مارچ سے 3 مئی تک منعقد ہو رہا ہے اور ہیرمن کا شامل ہونا قلندرز کے بیٹنگ آرڈر کو مزید مضبوط بنائے گا۔

لاہور قلندرز کی فائنل ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، ممتازور رحمان، فخر زمان اور دیگر کے ساتھ رُوبن ہیرمن بھی شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کے تین افغان صوبوں میں فضائی حملے، ٹی ٹی پی کے سات مراکز تباہ، 80 خوارج ہلاک

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے سات ٹھکانے تباہ ہوئے جبکہ 80 سے زائد خوارج مارے گئے۔

عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات افغانستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایئراسٹرائیک کی گئی ہیں جس میں تین صوبوں ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں موجود فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے سات مراکز کو تباہ کیا گیا جب کہ 80 سے زائد خوارجی  مارے جانے کی اطلاعات بالکل مصدقہ ہیں جب ہلاکتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

 

عسکری ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے جو سات ٹھکانے تباہ ہوئے ان میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبر دو ننگرہار، خارجی مولوی عباس مرکز خوست، خارجی اسلام مرکز ننگرہار، خارجی ابراہیم مرکز ننگرہار، خارجی ملا رہبر مرکز پکتیکا اور خارجی مخلص یار مرکز پکتیکا شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

یہ کیسا انصاف ہے؟ 170 سیٹیں لینا والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے، خالد مقبول صدیقی

Published

on



متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود صدیقی نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو آئین کی خلاف ورزی گردانتے ہوئے سوال کیا ہے کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ 170 سیٹیں لینا والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک اہم موڈ پر ہم داخل ہوگئے ہیں، ہم نے بھی اب فیصلہ کرنا ہے، ایک اسمبلی میں پاکستان کے آئین کے خلاف قرداد منظور ہوئی، ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں عوام کی جانب سے تمام مکاتب فکر سے سوال ہے، کیا کوئی بھی پاکستان کے آئین کے خلاف کوئی قراداد منظور کرسکتا ہے، سندھ اسمبلی میں منظور قراداد پاکستان کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو سب ٹیکس دے اس کو کوئی اختیار نہیں ہے، مسائل کا حل مکالمہ ہے، پیپلز پارٹی نے کس خوف کی وجہ سے قراداد پیش کی، ایم کیوایم پاکستان سے محبت کرنے والی جماعت ہے، دھرتی ماں پاکستان ہے اور صوبے اس کے حصے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے ہوتے ہوئے سندھو دیش کا خواب خواب ہی رہے گا، یہ کیسا انصاف ہے کہ 170 سیٹ لینے والا جیل میں ہے اور 80 والا حکومت میں ہے، ایک مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مردم شماری کے ذریعے پیپلز پارٹی قابض ہے، کسی صوبے میں لسانیت کی بنیاد پر کیا تقسیم ملتی ہے، یہ قرارداد سندھو دیش کے خواب کو برقرار رکھنے کے لیے ہے، سندھ ملک کا امیر ترین صوبہ ہے، سب سے زیادہ ملک غربت بڑھی تو وہ سندھ صوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی مردم شماری فوج کی نگرانی میں کرائی جائے، درست مردم شماری ہوگئی تو سندھ کی قسمت بدل جائے گی، بھٹو صاحب کے آئین میں نئے صوبے بنانے کا اختیار ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کی آبادی میں 33 فیصد کم گنا گیا، پاکستان کے حق کے لیے اٹھنے والی ہر آواز کو غداری کہہ کر دبایا جاتا ہے، ایم کیوایم کا کوئی اقدام پاکستان کے خلاف نہیں، ایم کیوایم کے بانی نے ایک نعرہ لگایا تو ہم نے اس کو چھوڑ دیا اور ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو صوبے کے حوالے سے ہم نے قبول کیا ہوا ہے، 72 سال قبل کوٹہ سسٹم لگایا گیا تھا، کوٹے کے تحت کبھی کسی ہاری کو تعلیم نہیں ملی، پاکستان میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں بڑھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے سندھ کو 30ہزار ارب روپے ملے ہیں، ان 30 ہزار ارب میں سے آدھے تو کراچی کو ملنا چاہیے تھا، وفاق سے ملنے والی رقم لگتا ہے حکومت سندھ عیاشی پر خرچ کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افواج پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی نگرانی  میں مردم شماری کرائیں، پاکستان کی تاریخ 47 سے شروع ہوتی ہے لیکن پاکستان کے مختلف علاقوں کی تاریخ تو ہزاروں سال پرانی ہے، پاکستان کے آئین میں صوبے بنانے کا ذکر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی پارٹی ہے جو اپنے لیڈر کے بنائے آئین کے خلاف قراداد اسمبلی میں پیش کرتی ہے، اب بات آگے بڑھے گی، پیپلز پارٹی بھٹو کے نام پر کھاتی اور کماتی ہے۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین جو کہ ایک زندہ دستاویز ہے اس پر مکمل عمل کیا جائے، پاکستان کے آئین کا آرٹیکل (4)239 نئے صوبے بنانے کی اجازت دیتا ہے لیکن پیپلز پارٹی اپنے ہی بانی کے آئین سے روگردانی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے ہی میئر کو اختیارات دینے کو تیار نہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending