Connect with us

Today News

عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود اچکزئی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

Published

on


عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے وکیل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے آئینی پٹیشن دائر کی۔

پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی کی تعیناتی آئین، قانون اور جمہوری تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ لیڈر آف دی اپوزیشن کی تعیناتی رول 39 (تین) کی قانونی شرائط پوری نہیں کرتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے ارکان قومی اسمبلی کی آزادانہ رائے اور دستخطوں کی غیر جانبدارانہ تصدیق کا قانونی تقاضا پورا نہیں ہوا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت نااہل شخص کو بالواسطہ یا بلاواسطہ سیاسی عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپیکر کو رول 39 (تین) کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی جائے۔

عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک محمود خان اچکزئی کو لیڈر آف دی اپوزیشن کے طور پر آئینی عمل میں شرکت سے روکا جائے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیر اعلیٰ مریم نواز ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کردیا

Published

on


وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کردیا جب کہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اہم اعلانات کیے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں گرین بس سروس شروع کی جائے گی اور جلد ٹریک لیس ٹرین منصوبے کا اجرا بھی کیا جائے گا۔ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں ای ٹیکسی اسکیم متعارف کرائی گئی، جو ماحول دوست اور خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد سے زائد کو ٹہ فراہم کی گئی ہے۔ خواتین ٹیچر، سائیکالوجسٹ اور دیگر پیشہ ور افراد نے بھی ای ٹیکسی حاصل کی ہے، تاکہ وہ روزگار کے مواقع سے مستفید ہوں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہر بیٹی محفوظ ہے اور حکومت ہر صورت مدد کو پہنچے گی۔

انہوں نے گرین بس منصوبے کی کامیابی اور ای موبیلٹی کے نظام کی تشکیل پر بھی روشنی ڈالی، بتایا کہ 1500 بسیں آرہی ہیں اور مزید 1100 شامل کی جائیں گی۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میٹرو بس پر کام جاری ہے جبکہ طلبہ، خواتین، بزرگ اور خصوصی افراد کو گرین بس پر مفت سفر کی سہولت دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ای ٹیکسی اسکیم کی مالی پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ڈرائیورز کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی جبکہ مرد ڈرائیورز کے لیے 50 فیصد ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 1100 ای وہیکلز فراہم کی جائیں گی، جن سے خواتین کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک ہو گی۔

رمضان المبارک کے دوران 42 لاکھ خاندانوں اور ڈھائی لاکھ افراد کو نگہبان پیکیج کے تحت مالی مدد فراہم کی گئی۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کے لیے دسترخوان اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں فری ایمبولینس سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ میت کو ہسپتال سے منتقل کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیات میں بہتری آ رہی ہے، اسموگ کنٹرول کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے اور وبائی امراض پر قابو پایا گیا ہے۔ چین کے تجربات سے متاثر ہو کر دو سال میں اسموگ میں کمی لائی گئی۔ مستقبل میں پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ماحولیات کی نگرانی جاری رہے گی۔

مریم نواز شریف نے زور دیا کہ عوام کے لیے اچھی سڑکیں، ٹرانسپورٹ، تعلیم، اسکالرشپ، لیپ ٹاپ، اراضی کی فراہمی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شہری بلا تعطل زندگی گزار سکیں۔

پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی گئیں، ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، اسکیم میں خواتین کے لئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔

ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

ای ٹیکسی اسکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔

ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب، پینک بٹن پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہوگا۔

ای ٹیکسی سکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ای ٹیکسی اسکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ کی سطح پر پہنچ گئے

Published

on



زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ  ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16 ارب 21 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

Published

on



پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ اے ایس پی ڈیفنس باریرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی۔

اے ایس پی ڈیفنس باریرہ نے بتایا کہ7  سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سفاک ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بچی کے گھر آ کر ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم متاثرہ بچی کے والد احسان علی کی مدعیت میں نامزد ملزم رضوان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

قائم مقام ایس پی کینٹ راحیلہ اقبال نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Trending