Connect with us

Today News

رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کالر نے مولانا سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا

Published

on


قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل سمیت بھارت سے تین میچز میں شکست کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھی شکست کھاچکی ہے۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ کا اہم ستون سمجھے جانے والے بابر اعظم ایشیا کپ میں تو شامل نہیں تھے تاہم ورلڈکپ میں ابھی تک وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے ہیں۔

ان کی ناقص کارکردگی کے باعث سابق کرکٹرز سمیت شائقین کرکٹ بھی مسلسل انہیں ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایسے ہی ایک تنگ آئے ہوئے مداح نے ایکسپریس نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کال کرکے مولانا آزاد جمیل سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا۔

کالر کے سوال پر میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ آج کل تو یہ بچے بچے کے دماغ میں چل رہا ہے کہ کسی طرح ہم اچھے کرکٹرز کو کھلا لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام پاکستان سے اور کرکٹ ٹیم سے بہت پیار کرتی ہے لیکن جو کارکردگی نہیں دکھائے گا اس کے لیے تو یہی ہوگا کہ کسی طرح نکال دیا جائے۔

مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ آپ جب میدان میں چھکا لگاتے ہیں تو یہاں گھروں میں بیٹھے لوگ تالیاں بجاتے ہیں، آپ کو دیکھ کر کرکٹ کھیلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کو کھیل نہ بنائیں، یہ آپ کے اوپر ایک ذمہ داری ہے۔ آپ جب میدان میں جاتے ہیں تو پڑوسی ملک کا نام سن کر آپ پر سکتہ کیوں طاری ہوجاتا ہے؟

مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ کرکٹ ٹیم کو بنیان المرصوص میں دشمن کے جہاز گرانے والی افواج پاکستان سے تربیت کی ضرورت ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ڈرم میں چھپانے والا بدبخت بیٹا گرفتار؛ حیران کن انکشاف

Published

on


بھارتی شہر لکھنؤ میں ڈرم قتل کیس میں مزید پیشرفت سامنے آگئی جس میں بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے چھپانے کی کوشش کی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لکھنؤ میں ڈرم قتل کیس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کی تازہ تحقیقات سے ہولناک حقائق سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے بقول نوجوان اکشَت پرتاپ سنگھ نے اپنے والد منویندر سنگھ کو جھگڑے کے بعد گولی مار کر قتل کیا پھر لاش کو ٹکڑے کرکے مختلف مقامات پر پھینکنے کی کوشش کی۔

پولیس نے تفصیلات بتائیں کہ یہ واقعہ 20 فروری کو صبح تقریباً 4:30 بجے پیش آیا جب 21 سالہ اکشَت نے اپنے والد کے کمرے میں جا کر انہیں لائسنس یافتہ رائفل سے گولی مار دی تھی۔

مرنے کے بعد اکشَت نے باپ کی لاش کو تیسری منزل سے نیچے گراؤنڈ فلور منتقل کیا جہاں اس نے لاش کے دونوں ہاتھ، دونوں ٹانگیں اور سر کو الگ کر دیا۔

پھر اس نے باپ کی لاش کے ٹکڑوں کو نیلے رنگ کے بڑے ڈرم میں بند کیا جب کہ کچھ اعضا کو قریب سدراونا کے علاقے میں پھینک دیا اور سر کہیں اور ٹھکانے لگایا گیا جو اب تک نہیں مل سکا۔

ایک رپورٹ کے مطابق اکشَت نے 10 لیٹر کی کیروسین بھی خریدی تاکہ لاش کو جلانے کی کوشش کی جا سکے لیکن پولیس کی تفتیش نے اسے ناکام کردیا۔

قتل کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

ابتدائی تحقیقات اور مقتول کے خاندان کے بیانات کے مطابق بیٹے اکشَت اور ان کے والد کے درمیان پروفیشنل و تعلیمی اختلافات تھے۔

والد اپنے بیٹے پر مقابلتی امتحان میں کامیابی کے لیے دباو ڈالتے رہتے تھے جب کہ اکشَت اپنے والد کے کاروبار پیتھالوجی لیب اور شراب کی دکانوں کے کاروبار میں جلد شامل ہونا چاہتا تھا جس پر اکثر تکرار ہوتی تھی۔

یہ اختلافات اس وقت گھمبیر ہوگئے جب گھر سے تقریباً 50 لاکھ نقدی اور زیورات چوری ہوگئے۔ اکشَت نے چوری کا الزام پہلے ایک ملازمہ پر لگایا تھا لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ چور اکشت ہی تھا۔

دونوں باپ بیٹے میں تکرار ہوئی اور والد نے پستول تان لی اور خوب ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا لیکن پھر رات گئے اکشت نے والد کے کمرے میں داخل ہوکر اسی پستول سے قتل کردیا۔

پولیس پوچھ گچھ کے دوران اکشَت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب غلطی سے ہو گیا اور قتل غیر ارادی تھا۔ قتل کے بعد خوف زدہ ہوگیا اس لیے لاش چھپانے کی ناکام کوشش کی۔

یاد رہے کہ اکشَت نے گرفتاری سے قبل خود تھانے جاکر اپنے والد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی اور بتایا تھا کہ والد دہلی گئے ہوئے ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

پولیس نے آلہ قتل یعنی رائفل، موبائل فونز اور دیگر شواہد قبضے میں لے لئے ہیں جسے فرانزک لیب بھیج دیا ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

نائب وزیراعظم سے قطری وزیرخارجہ کا رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

Published

on



نائب وزیراعطم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو قطر کے وزیرخارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی عرب میں قطری وزیرخارجہ کا ٹیلی فون آیا اور  قطر کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ قطر کوسراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ قطری وزیر نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنی قیادت کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے قطری وزیر کا تعلقات بڑھانے کی خواہش کا گرم جوشی سے جواب دیا اور وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

نعمان اعجاز کے طنز پر فیصل قریشی کے جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے

Published

on


شوبز ک چمکتی دمکتی دنیا میں طنز کے تیر بھی برستے رہتے ہیں لیکن بڑے فنکار ہی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور امر ہوجاتے ہیں۔

حال میں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفیٰ کے درمیان جملوں کا تبادلہ خوشگوار اور ایک دوسرے سے معافی مانگ کر باوقار انداز میں ختم ہوا۔

ابھی یہ معاملہ ٹلا نہیں تھا کہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران فیصل قریشی سے کسی نے نعمان اعجاز کے ایک بیان کے بارے میں پوچھ لیا۔

اُس بیان میں نعمان اعجاز نے بتایا تھا کہ جب میک اپ آرٹسٹ بار بار میرے پاس آ رہا تھا تو میں نے اسے کہا کہ میں کوئی ہمایوں سعید یا فیصل قریشی ہوں جو میک اپ کی ضرورت پڑے۔

نعمان اعجاز نے اُس انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ میری توجہ کردار پر ہوتی ہے اس لیے میں میک اپ پر زیادہ انحصار نہیں کرتا۔ صرف گیلے تولیے سے منہ صاف کرلیتا ہوں۔

نعمان اعجاز کے اس بیان پر ہمایوں سعید یا فیصل قریشی نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا لیکن اب فیصل قریشی کا بیان سامنے آگیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر نعمان بھائی نے ایسا کہا بھی ہے تو کوئی بات نہیں، مجھے نہیں لگتا ان کا مقصد ہمیں کمتر دکھانا تھا۔

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ویسے بھی نعمان اعجاز ایک خوبرو شخصیت کے مالک ہیں، انہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ممکن ہے نعمان اعجاز یہ بتانا چاہتے ہوں کہ وہ زیادہ تر کریکٹر رولز کرتے ہیں جبکہ ہم لوگ عموماً ہیرو کے کردار ادا کرتے ہیں۔

ادکار کا مزید کہنا تھا کہ ادھوری بات ہمیشہ تنازع کو جنم دیتی ہے اور سوشل میڈیا اکثر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending