Connect with us

Today News

ضعیف العمری کے باعث سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل

Published

on


سپریم کورٹ نے ضعیف العمری کے باعث دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

سپریم کورٹ نے 76 سالہ مجرم  محمد ممتاز کو ضعیف العمر ہونے کی بنیاد پر سزا میں رعایت دی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قتل کا واقعہ کسی پہلے سے طے شدہ منصوبے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ خونی تصادم کا آغاز گلی سے مویشی گزارنے کے معمولی تنازع پر ہوا۔

سپریم کورٹ کے مطابق مجرم کی اہلیہ اور مقتولہ کے درمیان ہاتھا پائی جھگڑے کی بنیاد بنی، استغاثہ کا مؤقف تھا کہ ملزم نے بھینس چوری کے مقدمے کی رنجش میں قتل کیا تاہم عدالت نے قرار دیا کہ مبینہ دشمنی کا کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خالی خول برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آلہ قتل کی برآمدگی غیر اہم ہو جاتی ہے۔

یہ واقعہ مارچ 2015 میں سرگودھا کے علاقے ڈیرہ سودھی مری میں پیش آیا تھا جس میں مجرم کی فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

سال  2019 میں ٹرائل کورٹ نے ملزم کو دو بار سزائے موت سنائی تھی جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2024 میں سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، کے ایل ایم نے اسرائیل پروازیں معطل کر دیں

Published

on


ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث خطے میں سفری اور عسکری سرگرمیوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

ڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم رائل ڈچ ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک معطل کر رہی ہے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ادھر آسٹریلیا نے اسرائیل، لبنان، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے مزید چھ F-22 Raptor طیارے مشرق وسطیٰ بھیج دیے ہیں تاکہ خطے میں اپنی عسکری موجودگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے خطے میں فوجی قوت بڑھانے کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے، تاہم ایران کسی دباؤ میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پہلے سے زیادہ تیار ہے اور تنازع کا واحد حل سفارتکاری اور بات چیت ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اپنے پُرامن جوہری پروگرام کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ تاجر سے 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار

Published

on



پریڈی پولیس نے تاجر سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے کی واردات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چند روز قبل صدر ریگل کے قریب اسلحے کے زور پر تاجر سے 90 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوا تھا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پریڈی پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی میں سے 20 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے جبکہ ملزم کے چند ساتھی تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ڈرم میں چھپانے والا بدبخت بیٹا گرفتار؛ حیران کن انکشاف

Published

on


بھارتی شہر لکھنؤ میں ڈرم قتل کیس میں مزید پیشرفت سامنے آگئی جس میں بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے چھپانے کی کوشش کی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لکھنؤ میں ڈرم قتل کیس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کی تازہ تحقیقات سے ہولناک حقائق سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے بقول نوجوان اکشَت پرتاپ سنگھ نے اپنے والد منویندر سنگھ کو جھگڑے کے بعد گولی مار کر قتل کیا پھر لاش کو ٹکڑے کرکے مختلف مقامات پر پھینکنے کی کوشش کی۔

پولیس نے تفصیلات بتائیں کہ یہ واقعہ 20 فروری کو صبح تقریباً 4:30 بجے پیش آیا جب 21 سالہ اکشَت نے اپنے والد کے کمرے میں جا کر انہیں لائسنس یافتہ رائفل سے گولی مار دی تھی۔

مرنے کے بعد اکشَت نے باپ کی لاش کو تیسری منزل سے نیچے گراؤنڈ فلور منتقل کیا جہاں اس نے لاش کے دونوں ہاتھ، دونوں ٹانگیں اور سر کو الگ کر دیا۔

پھر اس نے باپ کی لاش کے ٹکڑوں کو نیلے رنگ کے بڑے ڈرم میں بند کیا جب کہ کچھ اعضا کو قریب سدراونا کے علاقے میں پھینک دیا اور سر کہیں اور ٹھکانے لگایا گیا جو اب تک نہیں مل سکا۔

ایک رپورٹ کے مطابق اکشَت نے 10 لیٹر کی کیروسین بھی خریدی تاکہ لاش کو جلانے کی کوشش کی جا سکے لیکن پولیس کی تفتیش نے اسے ناکام کردیا۔

قتل کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

ابتدائی تحقیقات اور مقتول کے خاندان کے بیانات کے مطابق بیٹے اکشَت اور ان کے والد کے درمیان پروفیشنل و تعلیمی اختلافات تھے۔

والد اپنے بیٹے پر مقابلتی امتحان میں کامیابی کے لیے دباو ڈالتے رہتے تھے جب کہ اکشَت اپنے والد کے کاروبار پیتھالوجی لیب اور شراب کی دکانوں کے کاروبار میں جلد شامل ہونا چاہتا تھا جس پر اکثر تکرار ہوتی تھی۔

یہ اختلافات اس وقت گھمبیر ہوگئے جب گھر سے تقریباً 50 لاکھ نقدی اور زیورات چوری ہوگئے۔ اکشَت نے چوری کا الزام پہلے ایک ملازمہ پر لگایا تھا لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ چور اکشت ہی تھا۔

دونوں باپ بیٹے میں تکرار ہوئی اور والد نے پستول تان لی اور خوب ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا لیکن پھر رات گئے اکشت نے والد کے کمرے میں داخل ہوکر اسی پستول سے قتل کردیا۔

پولیس پوچھ گچھ کے دوران اکشَت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب غلطی سے ہو گیا اور قتل غیر ارادی تھا۔ قتل کے بعد خوف زدہ ہوگیا اس لیے لاش چھپانے کی ناکام کوشش کی۔

یاد رہے کہ اکشَت نے گرفتاری سے قبل خود تھانے جاکر اپنے والد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی اور بتایا تھا کہ والد دہلی گئے ہوئے ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

پولیس نے آلہ قتل یعنی رائفل، موبائل فونز اور دیگر شواہد قبضے میں لے لئے ہیں جسے فرانزک لیب بھیج دیا ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending