Connect with us

Today News

ڈاکڑ عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ 

Published

on


ڈاکڑ عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے   وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کردی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے توہین عدالت کی کارروائی کا حکم واپس لے لیا، فیصلے میں کہا گیا کہ 21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا  جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا،  21 جولائی کا سنگل بینچ کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے، قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے فیصلہ دیا کہ چیف جسٹس  بینچ تشکیل دینے کا خصوصی اختیار رکھتے ہیں، کسی مقدمے کی سماعت کا عدالتی اختیار صرف اُس وقت ہوگا جب چیف جسٹس کے اختیار سے قانونی طور پر بینچ تشکیل دیا جائے۔

لارجر بینچ نے فیصلہ دیا کہ کوئی جج اس فریم ورک سے باہر یکطرفہ طور پر دائرۂ اختیار استعمال نہیں کر سکتا، روسٹر یا بنچ کی تشکیل چیلنج کرنے کا معاملہ اندرونی انتظامی طریقۂ کار کے ذریعے اٹھایا جائے گا، یہ معاملہ خود ساختہ عدالتی کارروائی کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں جسٹس فیلکس فرینکفرٹر کے اقوال بھی شامل کیے گئے، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی کے 19 برس، شدت پسند نظریات خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، دفترخارجہ

Published

on



دفترخارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی کے حملے کے 19 برس مکمل ہونے پر انصاف میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی اور انتہا پسندانہ نظریات کے بڑھتے ہوئے رجحانات خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی کے حملے کی 19ویں برسی کے موقع پر رد عمل میں کہا کہ  18 فروری 2007 کو بھارت کی سرزمین پر لاہور آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس پر ہونے والا حملہ ایک ہولناک دہشت گردی کا واقعہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 68 بے گناہ مسافر جاں بحق ہوئے، جن میں 44 پاکستانی شہری شامل تھے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ان پاکستانی شہریوں کے لواحقین کے لیے انصاف میں 19 برس کی تاخیر پر بھارتی حکومت کے رویے پر شدید مایوسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کے حوالے سے بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔

حملے کے مبینہ ذمہ داران کی بریت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندانہ نظریات کے بڑھتے ہوئے رجحانات خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ذمہ داران اور معاونین کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے منصفانہ اور شفاف قانونی عمل یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف اور دادرسی مل سکے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں پیش رفت اور نتائج سوالات کو جنم دیتے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا ایران ممکنہ جنگ؛ چین نے ثالثی کی پیشکش کردی

Published

on


امریکا کی ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے جنگ کی دھمکیوں اور خطے میں بھرپور فوجی طاقت جمع کرنے کے عمل نے عالمی تشویش کو جنم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے جائز حقوق، قومی مفادات اور استحکام کے تحفظ میں ایران کی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے اور عالمی معاملات میں دھمکیوں یا طاقت کے استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انھوں نے اپیل کی کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ چین ایک ذمہ دار ملک ہونے کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے جوہری مذاکرات کے لیے ایران پر دباؤ بڑھاتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ خطے میں اتار دیا ہے۔

پرتگال میں موجود امریکی ایئر بیس کے طیاروں نے بھی ایران کی جانب پوزیشنز سنبھال لی ہیں جب کہ پہلے ہی ایک اور بحری بیڑہ بحرالکاہل میں موجود ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے 10 سے 15 کے اندر جوہری مذاکرات پر آمادگی ظاہر نہیں کی تو بڑا حملہ کردیں گے۔

ادھر اسرائیل نے بھی لبنان کو دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ کو ایران کی حمایت میں امریکا کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے سے روکے ورنہ سنگین نتائج نکلیں گے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات

Published

on


لاہور کے علاقے شادمان میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بختاور اور ملزم کی پسند کی شادی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرتے وقت ملزم آئس کے نشے میں تھا۔ تفتیش کے مطابق بختاور کو قتل کرنے کے بعد ملزم تقریباً پندرہ منٹ کے لیے گاڑی پر گھر سے باہر گیا اور آئس استعمال کرنے والی اشیاء شادمان نالے میں پھینک دیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے سگے بھائی کو فون کر کے جھگڑے کا بتایا، جس پر مقتولہ کے والد اطلاع ملنے پر بیٹی کے گھر پہنچے۔ گھر میں کام کرنے والی چھ سالہ ملازمہ نے بتایا کہ صاحب نے بیگم کو قتل کر دیا ہے، جبکہ میاں بیوی کے جھگڑے کی آواز مقتولہ کے سات سالہ بیٹے نے بھی سنی۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے شیشے کے گلاس کا ٹکڑا بیوی کے گلے پر تین بار مارا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی شیشے کے تین وار ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ قتل کی رات گاڑی بیچنے کے معاملے پر بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ کے پورے گھر میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب تھے اور ملزم نے قتل کے بعد چند منٹ کی فوٹیجز ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending