Connect with us

Today News

60 سالہ حکیم کی شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کیوں کررہی ہے؟

Published

on



سوشل میڈیا پر اس وقت راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر کی شادی کی ویڈیو ٹرینڈنگ میں ہے۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر نے جوان لڑکی کے ساتھ شادی کردی۔ یہ ایکس پر مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کروائی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اپنی مختلف آرا کا اظہار کررہے ہیں۔

کیپشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ حکیم صاحب کہتے ہیں کہ اصل چیز نیت کی سچائی اور رشتے کی قانونی و شرعی حیثیت ہے۔ ہم دونوں بہت خوش ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اس رشتے پر بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ اہل خانہ بھی نئے شادی شدہ جوڑے کےلیے خوش ہیں۔

ویڈیو پر اپنی آرا دیتے ہوئے اکثر صارفین نے لکھا ہے کہ زنا کو عام کرنے کے بجائے نکاح کو آسان بنایا جائے۔ کمنٹس میں نئے جوڑے کےلیے تہنیتی پیغامات اور دعائیں بھی درج ہیں۔

کہہ دو کہ یہ Ai ہے 🫩 pic.twitter.com/QTNrhU2jEX
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) February 23, 2026

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

11 مقامات پر تیل و گیس کی تلاش کیلیے معاہدے طے

Published

on



اسلام آباد: پاکستان نے تیل و گیس تلاش کے لیے گیارہ آنشور بلاکس ایوارڈ کر دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم کنسیشن معاہدوں اور ایکسپلوریشن لائسنسز  پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔

ان معاہدوں سے تیل و گیس تلاش میں اگلے تین سال میں 8.66 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور 276 ملین روپے سماجی بہبود میں خرچ کیے جائیں گے۔

یہ بلاکس او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، ماڑی انرجیز، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور پرائم گلوبل انرجیز کو ایوارڈ کیے گئے۔

وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط حکومت کی مقامی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل ہے، معاہدوں پر دستخط پاکستان کے اپ اسٹریم شعبے کی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسپلوریشن سرگرمیوں کے لیے مستحکم سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، اس سرمایہ کاری سےروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایوارڈ کیے گئے بلاکس میں بلوچستان کے آٹھ، سندھ کے دو اور پنجاب کا ایک بلاک شامل ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی سے لکھ پتی فقیر گرفتار

Published

on



کراچی کے علاقے گلشن اقبال پولیس لکھ پتی فقیر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے راشد منہاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گدا گر کو گرفتار کیا جس کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی۔

کارروائی کے دوران فقیر کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی جن میں 10، 100، 500 اور ہزار کے کرنسی نوٹ تھے اور یہ شاپنگ بیگس میں بھرے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق گداگر کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی ہے جبکہ یہ بھیک مانگنے کیلیے گلشن اقبال آیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم رمضانوں کے دنوں میں کمائی گئی جبکہ اس میں سے کئی ہزار خرچ بھی ہوئے ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

اپوزیشن اتحاد کا مذاکرات پر حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ

Published

on



اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس جلد اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کی شب اپوزیشن اتحاد کی مشاورتی نشست ہوئی جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس شریک ہوئے، مشاورتی نشست میں شاہد خاقان عباسی اور مصطفی نواز کھوکھر نے بھی شرکت کی۔

مشاورتی عمل میں اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری شریک ہوئے، اجلاس میں ارکان نے حکومت کی مذاکرات کی آفر پر مشاورت کی، اپوزیشن ارکان نے رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق سلمان اکرم راجہ، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اپوزیشن اتحاد سربراہان کو حکومت سے رابطے کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن اتحاد کی فیصلوں کے بعد مذاکراتی عمل پر پیشرفت کریں گے، سربراہ اپوزیشن اتحاد ساتھیوں کے اعتماد کے بعد رمضان المبارک میں اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔

جنید اکبر مشروط مذاکرات کے حامی ہیں جبکہ عاطف خان نے مذاکراتی پیشرفت کی تصدیق کردی ہے۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مفاہمت اور ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل نکلے،  چاہتے ہیں اداروں سے محاذ آرائی ختم ہو لیکن حکومت کو بھی اپنا رویہ اور انداز درست کرنا ہوگا۔

جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں پولیٹیکل اسپیس نہیں دیتے زبردستی کرتے ہیں تو پھر ایسے میں مذاکرات بھی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، آپ مذاکرات کے لیے ماحول بنائیں ہم بار بار کہتے ہیں ایک قدم آگے بڑھیں گے ہم دو قدم ساتھ دیں گے۔

عاطف خان نے کہا کہ ہماری اپوزیشن اتحاد کی نشست ہوئی جس میں تمام جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، اپوزیشن ارکان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اعتماد کے ساتھ مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے، ہم حکومت کو مذاکرات کا جواب دیں گے اور عوام کو بھی آگاہ کریں گے کہ ہم نے اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے پاکستان اور آئین کے لیے بات چیت کریں ہم نے اس کے لیے ہامی بھری ہے، گزشتہ شب مذاکرات کے حوالے سے بحث ہوئی اور دونوں رہنماؤں پر اعتماد کیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending