Connect with us

Today News

پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی میں مسلح افراد کا حملہ ، 6 افراد جاں بحق، 2 گاڑیاں جلادیں

Published

on



کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پنجگور شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر دور پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے، جاں بحق افراد میں سے دو افراد کی شناخت داود ولد عوض جان اور سلیم ولد حاجی فیض محمد کے نام سے ہوئی جو سرحدی گاؤں نکر کے رہائشی تھے بقیہ چار افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں جہاں طبی عملے نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کی نوعیت ابھی تک واضح نہیں ہوسکی تاہم علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

ضلع پنجگور کے اسسٹنٹ کمشنر امیر جان نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ سرحدی نوعیت کا ہے جہاں اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، تاہم اب تک کوئی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے لیکن مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی رپورٹ کے جاری کی جائے گی۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے اچانک فائرنگ شروع کی جس سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی لوگوں نے اپنے گھروں میں پناہ لی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں تقریباً ایک گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پنجگور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گولیوں لگنے سے ہوئیں۔

واضح رہے کہ چیدگی دستک کا علاقہ پنجگور کے شمال مغرب میں واقع ہے جو ایران کی سرحد کے قریب ہے، یہاں اکثر اسمگلنگ اور دیگر سرحدی مسائل کی وجہ سے کشیدگی رہتی ہے۔

بلوچستان میں اس طرح کے حملے اکثر بلوچ علیحدگی پسند گروپوں سے منسوب کیے جاتے ہیں، جو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیکیورٹی آپریشنز کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں پنجگور ضلع حال ہی میں متعدد چھوٹے بڑے واقعات کا شکار رہا ہے، جن میں آئی ای ڈی دھماکے اور فائرنگ شامل ہیں۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے نہ صرف عوام کو نشانہ بنایا بلکہ گاڑیوں کو آگ لگانے سے یہ واضح ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا پولیس حکام کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود میں لیاری عیدو لائن گلی نمبر ایک میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ساجد علی عرف عاطف کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

دوسری کارروائی میں گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک اور زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا۔

زخمی ملزم کو علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت عامر ایوب کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل تک رسائی کیلیے پاکستانی ٹیم کو کیا کرنا ہوگا؟

Published

on



آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل مگر ناممکن نہیں رہی۔

اہم میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے اور اب اسے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے نہ صرف اپنی کامیابی بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

مسلسل دو شکست کے بعد سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ساتھ ہی  پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم گروپ میں آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔  سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس3.05 ہوگیا جبکہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر محدود پوائنٹس اور منفی نیٹ رن ریٹ نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے۔ پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی تاکہ رن ریٹ بہتر کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستانی ٹیم سری لنکا کے میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی، تاہم کرکٹ میں غیر متوقع نتائج کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اور قومی ٹیم اب ہر اوور میں بھرپور کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

رحیم یار خان، کچہ آپریشن میں بڑی پیشرفت، خطرناک ڈاکو نے ساتھی سمیت سرنڈر کر دیا

Published

on



رحیم یار خان:

پنجاب کے کچے کے علاقے میں جاری بڑے آپریشن کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ نے اپنے ساتھی ظفری جھبیل کے ہمراہ قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

ڈی پی او عرفان سمو کے مطابق تنویر اندھڑ کچے کا موسٹ وانٹڈ اور اندھڑ گینگ کا سرغنہ تھا، جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔

پولیس نے سرنڈر کے بعد ڈاکوؤں سے بھاری ہتھیار بھی برآمد کر لیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تنویر اندھڑ سکھر ملتان موٹر وے حملہ کیس سمیت 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 13 شہریوں کے قتل کا مرکزی ملزم تھا، جبکہ اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے 45 مقدمات درج تھے۔

ڈی پی او کے مطابق سرنڈر کرنے والے دوسرے ملزم ظفری جھبیل کے خلاف بھی سنگین نوعیت کے 38 مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

پولیس کے مطابق کچہ آپریشن کے دوران اب تک 229 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں، سرنڈر کرنے والوں میں 17 انتہائی مطلوب ڈاکو شامل ہیں جن کے سروں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

آپریشن میں 69 ڈاکو ہلاک اور 97 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جبکہ مقابلوں میں 52 پولیس اہلکار شہید بھی ہوئے۔

ڈی پی او عرفان سمو نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے ملزمان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending