Today News
معین علی پاکستانی کرکٹرز کی حمایت میں ڈٹ گئے
کراچی:
معین علی پاکستانی کرکٹرز کی حمایت میں ڈٹ گئے، انگلش آل رائونڈرنے خبردار کیا کہ اگر کھلاڑیوں کو یہ محسوس ہوا کہ دی ہنڈرڈ میں پاکستانیوں کو بھارتی مالکان کی جانب سے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے،اس نوعیت کا امتیازی سلوک برطانیہ میں نہیں ہو سکتا۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو محض ان کی قومیت کی بنیاد پر نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک ہوگا،انگلش بورڈ اس معاملے کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ برطانیہ میں ایسا ہو سکتا ہے ، ہمیں انتظار کرنا ہوگا کہ کیا ہوتا ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو یہ بہت افسوسناک ہوگا، مجھے یقین ہے کہ ای سی بی اس پر نظر رکھے گا۔
اگر کھلاڑیوں کو لگا کہ دی ہنڈرڈ کی ٹیموں کے مالکان امتیازی رویہ اختیار کر رہے ہیں تو وہ متحد ہو کر آواز اٹھائیں گے،پلیئرز کا ایک گروپ ضرور بولے گا۔
میرا خیال ہے کہ جس کھلاڑی کو بھی اس قسم کے معاملات پر تشویش ہو اسے کچھ کہنا چاہیے، چاہے اس کا پاکستانی پس منظر ہو یا نہ ہو آواز اٹھانی چاہیے، یہ خبر ابھی نئی ہے، اس لیے میں نے زیادہ لوگوں سے بات نہیں کی لیکن بیشتر کھلاڑی ایک ہی سوچ رکھتے ہوں گے۔
دوسرے ممالک یقیناً اپنے فیصلے خود کرتے ہیں لیکن برطانیہ میں ہمیں ان معاملات پر کچھ زیادہ اختیار حاصل ہے، اس طرح کے معاملات کافی عرصے سے چل رہے ہیں اور اب ان کا حل نکالنے کا وقت آ گیا ہے، یہ مناسب نہیں اور واضح طور پر مخصوص لوگوں کے خلاف امتیاز ہے، ایسا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
مجھے حیرت ہوتی ہے کہ اس پر زیادہ بات نہیں کی جاتی، خاص طور پر اعلیٰ سطح پر کوئی ذکر نہیں کرتا، لوگ شاید اس لیے نہیں بولتے کہ کسی مشکل میں نہ پڑ جائیں۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں خرابی کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی ایسے رویے کا سامنا کر سکتے ہیں۔
معین علی نے تسلیم کیا کہ کھلاڑیوں کے لیے اس معاملے بات کرنا آسان نہیں کیونکہ اس کے ان کے کیریئر پر اثرات پڑ سکتے ہیں، یہ ٹیمیں دنیا بھر کی ہر لیگ میں موجود ہیں، نوجوان کھلاڑی مشکل پوزیشن میں ہوتے ہیں، البتہ میرے جیسے سینئر کھلاڑی کو اب زیادہ فکر نہیں ہوتی۔
انھوں نے کہا یہ ثابت کرنا مشکل ہے کہ کسی کھلاڑی کو اس کے پس منظر کی وجہ سے نظر انداز کیا گیا تاہم اگر کئی سال تک پاکستانی کھلاڑی منتخب نہ کیے جائیں تو معاملہ واضح ہو جائے گا۔
جب گزشتہ سال دی ہنڈرڈ کی ٹیمیں فروخت کی جا رہی تھیں تو ای سی بی شاید اس پہلو پر زیادہ غور نہ کر سکا کیونکہ انگلینڈ میں ہمارا ذہن اس طرح نہیں سوچتا۔
معین علی نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انگلینڈ کے نیوٹرل مقام پر میچز ہوں، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے شاندار اور شائقین کی تعداد و جوش ناقابلِ یقین ہوگا ۔
Today News
نیویارک میں قوالی کی محفل سجا دی گئی؛ ظہران ممدانی بھی جھوم اُٹھے؛ ویڈیو وائرل
نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے قوالی کی ایک روح پرور محفل میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظہران ممدانی اپنی اہلیہ راما دواجی کے ہمراہ نیویارک میں منعقدہ قوالی کی محفل میں نہایت خوشگوار و قلبی سکون کے عالم میں موجود ہیں۔
محفل کے دوران وہ نہ صرف قوالیوں کو توجہ اور انہماک سے سن رہے ہیں بلکہ وجدانی کیفیت میں تالیاں بجاتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ جس سے ان کی قوالی سے لگاؤ اور پسندیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔
قوالی کی اس تقریب میں ظہران ممدانی کے ساتھ دیگر مذاہب کے ماننے والے اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی جس سے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور روحانی وابستگی کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ قوالی برصغیر کی صوفیانہ روایت کی ایک علامت ہے جو محبت، امن اور انسانیت کا پیغام دیتی ہے۔
ایک اہم عوامی شخصیت کی ایسی محفل میں شرکت مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان احترام اور قربت کو ظاہر کرتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو دلوں کو جوڑنے والا لمحہ اور مذہبی ہم آہنگی کی عملی تصویر قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ظہران ممدانی کی ایک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ افطاری میں شریک نظر آئے تھے۔
Today News
راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو حادثہ
راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے خالی ریک کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گرین لائن مارگلہ اسلام آباد سے پیسنجرلیکر واپس راولپنڈی اور پھر کراچی جاتی ہے کہ بیکری چوک کے قریب حادثہ پیش آیا۔
ٹریک کی خستہ حالی اور تیز رفتاری کے باعث انجن اورتین بوگیاں ٹریک سے زمین میں دھنس گئیں جس کے بعد اپ لائن پر ٹریفک کو عارضی طور پر بند کرکے ٹرینوں کو ڈاؤں لائن سے گزارا جائے گا۔
حادثے کی اطلاع پرڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ موقع پر پہنچے جبکہ ریلوے کی امدادی کرین اور ہنگامی اسٹاف نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
راولپنڈی سے کراچی کے لیے گرین لائن 3 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوتی ہے تاہم حادثے کے بعد اب اس کی روانگی میں تاخیر ہوگی جبکہ دیگر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا، وقوعہ کے وقت ٹرین میں صرف اسٹاف موجود تھا جنہیں خراش تک نہیں آئی۔
Today News
حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، پی ٹی آئی ذرائع کی تصدیق
وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معالجے کے لیے اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کم از کم 10 دن شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں رکھا جائے اور حکومت بھی مکمل علاج کے لیے بانی کو اسپتال میں رکھنے پر آمادہ تھی۔
حکومت کی شرط تھی کہ علاج کی معلومات ظاہر کی جائیں گی اور نہ ہی کارکن بلائے جائیں گے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بانی کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ہو چکے تھے اور بانی کے ساتھ پارٹی قیادت کے لیے گاڑیاں بھی تیار کی گئی تھیں۔
اہل خانہ سے رابطہ کر کے ڈاکٹر کے نام مانگے گئے، جس میں بہنوں نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمی کے نام دیے۔ تاہم حکومت نے بہنوں کے دیے گئے نام تسلیم نہیں کیے، جس پر ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا لیکن حکومت نے اسے بھی مسترد کر دیا۔
بعد ازاں حکومت نے ڈاکٹر قاسم زمان کا نام تجویز کیا، جس پر بہنوں اور قاسم زمان نے تشویش کا اظہار کیا اور اسپتال منتقلی پر اتفاق نہ ہو سکا۔ حکومت نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ اب اسپتال منتقلی ممکن نہیں۔
پارٹی قیادت نے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور حلف لیا کہ ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان بیرسٹر گوہر کے ڈاکٹروں سے رابطے پر برہم ہوئیں اور گزشتہ منگل کو پارٹی قیادت کے خلاف بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment3 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch