Connect with us

Today News

اقوام متحدہ کی جعلی پناہ گزینی درخواست پر کمبوڈیا جانے والے دو مسافر جناح ایئرپورٹ پر آف لوڈ

Published

on



کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ اور ویزا کے ساتھ کمبوڈیا جانے والے دو مسافروں کو مشکوک دستاویزات پر آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر سنل گل کے موبائل فون کی جانچ کے دوران متعدد دستاویزات برآمد ہوئیں، جن میں اقوام متحدہ کے نام پناہ گزینی کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔

برآمد شدہ دستاویزات میں کاپاکس وکٹر آئی ایم سیموئل کے نام سے متعلق کاغذات بھی موجود تھے، جن کا مقصد بیرون ملک پناہ حاصل کرنا بتایا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں سنل گل نے مؤقف اختیار کیا کہ وکٹر سیموئل پناہ گزینی کے معاملات میں اس کی مدد کر رہا تھا، جبکہ وکٹر سیموئل نے دستاویزات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ میں پناہ کے لیے استعمال کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق واقعے سے مشکوک غلط بیانی اور غیر قانونی ہجرت کی ممکنہ معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا، وزیراعظم

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا۔

پاکستان گورننس فورم کی تقریب سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا، اڑان پاکستان کو احسن اقبال بہترین انداز میں چلارہے ہیں، جون 2023ء میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، ہم نے ملکی پہیہ چلانے کے لیے اقدامات کیے، کرپشن زدہ اداروں کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کرپشن کا منبع تھا جسے رمضان میں ختم کیا، اس ادارے کے ذریعے لوگوں کی جیبوں میں اربوں روپے جارہے تھے، دو سو ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی تھی جس پر قابو پایا، یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی، اسی طرح بجلی کی قیمت میں سات روپے فی یونٹ کمی کی گئی، پی ڈبلیو ڈی کو بھی ختم کیا اس کے خاتمے کے خلاف بے پناہ سفارشیں آئیں مگر ادارے کو ختم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سولر کے حوالے سے جائز موقف کو سنا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج ہماری مجموعی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے، آج شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں ہے، ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکسز میں چوری کو روکا جائے گا اگلے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی کرنا ہوگی۔

 

PM @CMShehbaz attends a ceremony in #Islamabad https://t.co/hHBapw9IN6

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 25, 2026

 





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل برانڈ پارٹنرشپ رائٹس تاریخی بلندی کو چھوتے ہوئے نئے دور میں داخل

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے برانڈ پارٹنرشپ رائٹس تاریخی بلندی کو چھوتے ہوئے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے برانڈ پارٹنرشپ حقوق کی چار سالہ مدت (2026 تا 2029) کے لیے بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

یہ معاہدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 سے نافذ العمل ہوگا۔

بورڈ کے مطابق برانڈ پارٹنرشپ میں چھ کیٹیگری رائٹس اور ایک امپائر برانڈنگ رائٹ شامل ہے۔

شفاف طریقہ کار کے تحت مالی بولی کھولنے سے قبل ریزرو پرائس کا اعلان کیا گیا تھا، جسے ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے نمایاں طور پر عبور کرتے ہوئے حقوق حاصل کر لیے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ لیگ کی تاریخ کی ریکارڈ ڈیل ہے، جس کی مالیت 2016 میں شروع ہونے والے افتتاحی ایڈیشن کے مقابلے میں 1226 فیصد زیادہ ہے۔

ٹرانس گروپ کے گروپ ڈائریکٹر راؤ عمر ہاشم نے کہا کہ ان کی کمپنی لیگ کے نئے دور میں پی سی بی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اس پیش رفت کو لیگ برانڈ پر اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سیزن میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں دو نئے وینیوز سمیت ملک بھر میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

Published

on


واشنگٹن: شمال مشرقی امریکا میں آنے والے شدید برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے۔

تیز ہواؤں اور ریکارڈ برفباری کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں تین فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، جو کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑنے کے مترادف ہے۔

اسی طرح نیویارک سٹی کے معروف مقام سینٹرل پارک میں تقریباً 20 انچ برف پڑی، جس سے سڑکیں اور رہائشی علاقے مکمل طور پر برف میں ڈھک گئے۔

ریاست میساچوسٹس میں حکام نے شدید طوفان کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک بھر میں 5600 سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ متعدد ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

ادھر بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہونے سے لاکھوں صارفین مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں بجلی کی بحالی اور سڑکوں کی صفائی کے لیے کام کر رہی ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ برفباری اور سردی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتی ہے، جس سے مزید سفری اور شہری مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending