Connect with us

Today News

صاحبزادہ فرحان کا دی ہنڈرڈ لیگ سے متعلق بڑا بیان!

Published

on



پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں کہ دی ہنڈرڈ لیگ میں ہمیں کون خریدے اور کون نہیں۔

کرک انفو کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سپر ایٹ کے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں دی ہنڈرڈ لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے بلے باز کا کہنا تھا کہ جہاں بھی کھیلنے کا موقع ملے گاوہ وہاں لیگ کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور جن کو ان میں دلچسپی نہیں ان پر ان کی توجہ نہیں ہے۔

دی ہنڈرڈ کے ابتدائی پانچ سیزن میں پاکستان کے صرف نو کھلاڑی حصہ لے سکے ہیں۔ اکثر ٹیمیں پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے نہیں خریدتیں۔ اس سال بھی دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔

پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ وہ لیگ میں منتخب کیے جانے کے لیے پُر امید ہیں۔ ہر کوئی بہترین لیگز کھیلنا چاہتا ہے۔ دی ہنڈرڈ بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔ لہٰذا بہتر کی امید کیجئے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے بی بی سی کی رپورٹ میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے پیغامات کا حوالہ دے کر بتایا گیا تھا کہ آئی پی ایل فرنچائزرز کی ملکیت ہنڈرڈ ٹیمیں نیلامی میں کسی پاکستانی کھلاڑی کی بولی نہیں لگائیں گی۔

اس متعلق سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ای سی بی کو اس معاملے کو فوری طور پر دیکھنا ہوگا۔ بورڈ ایک لیگ کا مالک ہے اور ایسا کچھ ہونے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو حادثہ

Published

on


راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے خالی ریک کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرین لائن مارگلہ اسلام آباد سے پیسنجرلیکر واپس راولپنڈی اور پھر کراچی جاتی ہے کہ بیکری چوک کے قریب حادثہ پیش آیا۔

 ٹریک کی خستہ حالی اور تیز رفتاری کے باعث انجن اورتین بوگیاں ٹریک سے زمین میں دھنس گئیں جس کے بعد اپ لائن پر ٹریفک کو عارضی طور پر بند کرکے  ٹرینوں کو ڈاؤں لائن سے گزارا جائے گا۔

حادثے کی اطلاع پرڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ موقع پر پہنچے جبکہ ریلوے کی امدادی کرین اور ہنگامی اسٹاف نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

راولپنڈی سے کراچی کے لیے گرین لائن 3 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوتی ہے تاہم حادثے کے بعد اب اس کی روانگی میں تاخیر ہوگی جبکہ دیگر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا، وقوعہ کے وقت ٹرین میں صرف اسٹاف موجود تھا جنہیں خراش تک نہیں آئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، پی ٹی آئی ذرائع کی تصدیق

Published

on


وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معالجے کے لیے اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کم از کم 10 دن شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں رکھا جائے اور حکومت بھی مکمل علاج کے لیے بانی کو اسپتال میں رکھنے پر آمادہ تھی۔

حکومت کی شرط تھی کہ علاج کی معلومات ظاہر کی جائیں گی اور نہ ہی کارکن بلائے جائیں گے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بانی کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ہو چکے تھے اور بانی کے ساتھ پارٹی قیادت کے لیے گاڑیاں بھی تیار کی گئی تھیں۔

اہل خانہ سے رابطہ کر کے ڈاکٹر کے نام مانگے گئے، جس میں بہنوں نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمی کے نام دیے۔ تاہم حکومت نے بہنوں کے دیے گئے نام تسلیم نہیں کیے، جس پر ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا لیکن حکومت نے اسے بھی مسترد کر دیا۔

بعد ازاں حکومت نے ڈاکٹر قاسم زمان کا نام تجویز کیا، جس پر بہنوں اور قاسم زمان نے تشویش کا اظہار کیا اور اسپتال منتقلی پر اتفاق نہ ہو سکا۔ حکومت نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ اب اسپتال منتقلی ممکن نہیں۔

پارٹی قیادت نے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور حلف لیا کہ ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان بیرسٹر گوہر کے ڈاکٹروں سے رابطے پر برہم ہوئیں اور گزشتہ منگل کو پارٹی قیادت کے خلاف بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو متنازع ٹوئٹ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Published

on


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے حیدر سعید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ حیدر سعید کے خلاف مقدمہ آج ہی درج کیا گیا ہے، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور احتجاج کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر قائم کیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending