Today News
ڈاکٹر نبیہا کی مشکوک فطرت سے متعلق پرانا کلپ وائرل
سوشل میڈیا انفلوائنسر ڈاکٹر نبیہا علی کی مشکوک فطرت سے متعلق پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی۔
ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے حال ہی میں شادی کی ، ان کے نکاح سے لے کر ولیمہ تک ہر تقریب کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی گئی۔
ڈاکٹر نبیہا نہ صرف اس رشتے پر خوش تھی بلکہ شادی کے بعد مختلف شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ بھی دکھائی دیں۔ تاہم میاں بیوی کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں اور وہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر اس وقت میڈیا پر کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔
ڈاکٹر نبیہا جب اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والے اختلافات پر گفتگو کر رہی تھیں اُس وقت میزبان فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
فضا علی کئی مواقعوں پر شدید جذباتی اور آبدیدہ بھی ہو گئی تاہم ان کے اس عمل اور انداز گفتگو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا۔
نبیہا کا الزام ہے کہ حارث اور ان کے اہلِ خانہ نے انہیں ذہنی اذیت دی اور گھر سے نکال دیا جب کہ حارث نے ان تمام الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نبیہا کی فطرت بہت زیادہ شک کرنے والی ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا کسی اور کے ساتھ تعلق ہے، حارث کے مطابق یہی اصل وجہ ہے جس کی بنا پر وہ انہیں چھوڑ کر گئیں۔
بعد ازاں، سوشل میڈیا پر ان کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جو ولیمہ کے صرف دو ماہ بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں حارث کھوکھر کہتے ہیں کہ نبیہا علی خان میں صرف ایک کمی ہے، اور وہ ان کی حد سے زیادہ شک کرنے والی طبیعت ہے اور وہ ان پر باہر تعلقات رکھنے کا شبہ کرتی ہیں۔
Today News
افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارنے اور پاکستانی پرچم فخر کے ساتھ لہرانے کی ویڈیو وائرل
افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔
پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کے مطابق افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارا اور افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا۔
پاک فوج نے جنگ کی حالت میں بھی پیشہ ورانہ اور دینی اقدار کو پس پشت نہیں ڈالا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جذبہ ایمانی سے سرشار پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
Source link
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 49 ویں میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے میچ جیتنا لازمی ہے۔
Source link
Today News
وزیراعلیٰ کی پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی کی مذمت، ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، سہیل آفریدی
پاک افغان سرحدی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہیں اور بالخصوص سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Today News1 week ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا