Connect with us

Today News

شکارپور میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، ایک ڈاکو ہلاک

Published

on



کراچی:

پولیس نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی تحصیل لکھی غلام شاہ کے علاقے گوٹھ سلطان کمالانی جتوئی میں کی گئی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف کمالانی جتوئی کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر بدنام زمانہ ڈاکو شہزادہ کمالانی جتوئی کا بھائی تھا۔

پولیس کا موقف ہے کہ مذکورہ کارروائی شہید اہلکار صغیر سنجرانی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن کا حصہ تھی۔

ڈرون حملے کے دوران ایک خاتون، جو مبینہ طور پر ملزم کی والدہ بتائی جاتی ہیں، زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

چین؛ 9 اعلیٰ فوجی افسران اور 10 حکومتی شخصیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

Published

on


چین میں میں کرپشن کے خلاف جاری سخت مہم کے دوران فوجی قیادت اور اعلیٰ حکومتی شخصیات پر قانون کا شکنجہ تنگ کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے آئندہ ہفتے ہونے والے اہم سالانہ سیاسی اجلاس سے قبل غیر معمولی طور پر فوجی افسران سمیت 19 اعلیٰ عہدیداروں کو قانون سازوں کی فہرست سے ہٹا دیا۔

یہ اجلاس 4 مارچ سے 11 مارچ تک دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوں گے جہاں ہزاروں نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران حکومت آئندہ پانچ سالہ پالیسی اہداف اور سالانہ معاشی ہدف بھی پیش کرے گی۔

چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے  کی قائمہ کمیٹی نے بتایا کہ برطرف کیے گئے 19 افراد میں 9 فوجی افسران بھی شامل ہیں تاہم نے ان برطرفیوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی صدر شی جنپنگ ملک میں بدعنوانی کے خلاف وسیع مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد انھوں نے بدعنوانی کو کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اعلیٰ اور نچلی سطح دونوں پر کارروائی شروع کی تھی جسے “ٹائیگرز اینڈ فلائز” مہم کہا جاتا ہے۔

حال ہی میں شی جن پنگ نے اپنے قریبی اتحادی اور اعلیٰ فوجی جنرل زاہنگ یوشیا کو بھی عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ان پر سنگین نظم و قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا تھا جو چین میں عام طور پر بدعنوانی کے الزامات کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔

اکتوبر 2025 میں بھی فوج کے اندر بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے نو اعلیٰ جرنیلوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا جسے حکومت نے انسدادِ بدعنوانی مہم کا حصہ قرار دیا تھا۔

تاہم بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مہم سیاسی مخالفین کو ہٹانے کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔
 





Source link

Continue Reading

Today News

PM Shahbaz visit GHQ – ایکسپریس اردو

Published

on


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت نے پاک افغان جھڑپوں پر بریفنگ دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کابینہ اراکین کے ہمراہ جی ایچ کیو پہنچے جہاں عسکری قیادت نے افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شر پسند کاروائیوں کیلئے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے، افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اور  چیف آف ڈیفینس فورسز کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

شہباز شریف نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایپسٹین کا لڑکیوں کی اسمگلنگ کیلیے برطانوی ایئر فورس کے اڈوں کا استعمال؛ ہوشربا انکشاف

Published

on


کم عمر لڑکیوں اور خواتین کا جنسی ریکٹ چلانے والے بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل کے مجرم جیفری ایپسٹین نے ممکنہ طور پر برطانوی ایئربیس کا بھی استعمال کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ جیفری ایپسٹین اپنے نجی طیاروں کے ذریعے خواتین کو برطانیہ لاتا تھا اور ممکنہ طور پر رائل ایئر فورس کے اڈوں پر لینڈنگ بھی کی ہو۔

ان رپورٹس کے مطابق ایک اہم واقعہ دسمبر 2000 کا بتایا جا رہا ہے جب ایپسٹین کا نجی گلف اسٹریم جیٹ برطانیہ کے علاقے نورفوک میں واقع ایک فوجی ایئر بیس پر اترا تھا۔

اس کے بعد ایپسٹین نے برطانیہ کے شہزادے پرنس اینڈریو کے ساتھ شاہی رہائش گاہ سندرنگھم ہاؤس کا دورہ کیا تھا۔

ان رپورٹس کے سامنے آنے پر برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے جیفری ایپسٹین کے خواتین اور کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے لیے برٹش رائل ایئر فورس (RAF) کے اڈے استعمال کرنے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے گزشتہ دو دہائیوں کے ریکارڈ کی مکمل جانچ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ہر ممکن ثبوت تلاش کیا جائے۔

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن نے بھی مطالبہ کیا کہ پولیس اس بات کی چھان بین کرے کہ آیا شہزادہ اینڈریو نے سرکاری فنڈز سے چلنے والی پروازوں یا برطانوی ایئر فورس کے اڈوں کو ایپسٹین سے ملاقاتوں کے لیے استعمال کیا تھا۔

یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو کو حال ہی میں سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور برطانوی تجارتی نمائندہ کام کرتے ہوئے خفیہ سرکاری دستاویزات ایپسٹین کو بھیجی تھیں۔

ادھر برطانیہ کی انٹیلی جنس و سکیورٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ جلد ایسی دستاویزات جاری کرے گی جن سے یہ واضح ہو سکے گا کہ سابق وزیر پیٹر مینڈلسن کو وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا میں برطانیہ کا سفیر کیوں مقرر کیا جب کہ ایپسٹین سے ان کے تعلقات پہلے سے سامنے آچکے تھے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے دوران پیٹر مینڈلسن کو مختصر طور پر گرفتار بھی کیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب یورپی یونین کے انسدادِ فراڈ ادارے نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ پیٹر مینڈلسن نے 2004 سے 2008 کے دوران یورپی کمیشن میں تجارتی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے کہیں ایپسٹین سے متعلق کوئی غیر قانونی سرگرمی تو نہیں کی۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending