Today News
لاہور: نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد
لاہور میں ایک نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہونے کا دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کنال روڈ نہر سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے نہر سے لاش نکال لی۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے جس کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔
Today News
پاک افغان کشیدگی پر سعودیہ اور ترکیہ متحرک، اہم سفارتی رابطے سامنے آگئے
اسلام آباد / انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر اہم سفارتی رابطے کیے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حاکان فیدان نے جمعہ کے روز پاکستان، افغانستان، قطر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں پاک افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ترک ہم منصب سے گفتگو میں حالیہ علاقائی پیش رفت، خصوصاً پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال پر بات کی۔
علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان افغانستان سرحدی کشیدگی سمیت دیگر علاقائی امور زیر بحث آئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مختلف ممالک رابطوں کے ذریعے صورتحال کو قابو میں رکھنے اور ممکنہ سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Today News
کراچی: آوارہ کتوں کے حملے میں 2 کمسن بہنیں زخمی
کراچی:
منگھوپیر رمضان گوٹھ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 2 کمسن بہنیں زخمی ہوگئیں۔
شہر قائد میں آوارہ کتوں کے خلاف متعلقہ اداروں کی جانب سے موثراقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے سگ گزیدگی کے واقعات میں روز بروزاضافہ ہونے لگا ہے۔
منگھو پیر رمضان گوٹھ کے قریب کتوں نے 2 کمسن بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے دونوں بچیاں زخمی ہوگئیں۔، جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمی بچوں کی شناخت 3 سالہ جمیلہ اور 8 سالہ حنا کے ناموں سے کی گئی، دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔
Today News
قومی اسمبلی میں جے یو آئی ایک نشست سے محروم، پشتونخواہ ملی پارٹی کا امیدوار کامیاب قرار
اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے این اے 251 انتخابی عذرداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل بلوچستان کا 24 نومبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ این اے 251 ژوب سے خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب امیدوار قرار دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے، کیس کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں جے یو آئی ف کے سید سمیع اللہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، پشتونخواہ ملی پارٹی کے خوشخال خان کاکڑ نے جے یو آئی امیدوار کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔
خوشخال خان کاکڑ نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم 45 ڈاؤن لوڈ کرکے ٹربیونل میں درخواست دی جس پر الیکشن ٹربیونل نے 10 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، 10 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کو دونوں امیدواروں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
خوشخال خان کاکڑ کا موقف تھا فارم 45 کے مطابق مجھے کامیاب امیدوار قرار دیا جائے جبکہ سمیع اللہ کا موقف تھا سپریم کورٹ میری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Entertainment2 weeks ago
Govinda Earns Praise For Not Speaking Against Pakistan