Connect with us

Today News

گوجرانوالہ: کم سن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published

on


گوجرانوالہ میں تھانہ باغبانپورہ میں پولیس مقابلے میں کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اغوا ، بچیوں سے زیادتی اور موٹر سائیکل چوری کے 26 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی، ملزم حبیب اللّٰہ تھانہ باغبانپورہ میں 11 سالہ بچی کے اغواء و زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر تھا۔

ملزم پولیس حراست سے فرار کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ملزم نے مورخہ 17 فروری 2026ء کو 11 سالہ کمسن بچی کو اسکول جاتے حرام کاری کی خاطر اغوا کیا۔

ہلاک ملزم پہلے بھی کم سن بچیوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند؛ امریکا نے ایران کے سامنے 3 مطالبات رکھ دیئے

Published

on


امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری ہیں لیکن دونوں فریقوں کے درمیان پہاڑ جیسے اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان جوہری مذاکرات کا مقصد جنگ کے خطرے کو ٹالنا ہے لیکن امریکا نے سخت مطالبات رکھ دیئے جس کے باعث دور دُور تک بھی معاہدہ کا ہوجانا نظر نہیں آتا۔

امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اپنی تمام اہم جوہری تنصیبات نطنز، اصفہان اور فورڈون کو فوری طور پر ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے۔

علاوہ ازیں ایران نے ان تنصیبات میں اب تک جتنا بھی یورینیئم افرود کیا ہے وہ تمام کی تمام امریکا منتقل کردے۔

امریکا نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اگر معاہدہ طے پاجاتا ہے تو یہ کبھی ختم نہ ہونے والی مدت کے لیے ہو یعنی اس میں محدود مدت کی کوئی شق نہ ہو۔

یاد رہے کہ امریکا یہ مطالبات 2015 میں ایران کے دیگر عالمی قوتوں سے ہونے والے مشترکہ جوہری مذاکرات سے سخت قطعی مختلف ہیں۔

جس میں ایک محدود مدت کے بعد پابندیوں کے خاتمے کی شق بھی شامل تھی۔ امریکا اسی شق خارج کرنے پر زور دے رہا ہے۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب عرب سفارتکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے کا مجوزہ مسودہ پیش کیا ہے۔

عرب سفارتکار کے بقول اس مسودے میں ایران نے یورینیم افزودگی کی سطح 60 فیصد سے کم کر کے 3.6 فیصد تک لانے کی تجویز دی ہے۔

تاہم ایرانی حکام نے عرب سفارت کار کے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

human rights council meeting kashmir issue pakistan strong reaction to india

Published

on


پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھارت کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔

انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں  پاکستانی سفارت کار عدیل ممتاز کھوکھر نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، یک طرفہ اقدامات، آبادی کا تناسب بدلنے یا انتخابی انجینئرنگ سے کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی ہے۔

عدیل ممتاز کھوکھر نے بتایا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار ممکن نہیں ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے ریکارڈ پر موجود ہیں۔

پاکستانی سفارت کار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبری گرفتاریاں، اظہار رائے پر پابندیاں اور مواصلاتی بلیک آؤٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں اور بیرون ملک کارروائیوں پر جواب دہی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیر اعلیٰ مریم نواز ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کردیا

Published

on


وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کردیا جب کہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اہم اعلانات کیے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں گرین بس سروس شروع کی جائے گی اور جلد ٹریک لیس ٹرین منصوبے کا اجرا بھی کیا جائے گا۔ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں ای ٹیکسی اسکیم متعارف کرائی گئی، جو ماحول دوست اور خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد سے زائد کو ٹہ فراہم کی گئی ہے۔ خواتین ٹیچر، سائیکالوجسٹ اور دیگر پیشہ ور افراد نے بھی ای ٹیکسی حاصل کی ہے، تاکہ وہ روزگار کے مواقع سے مستفید ہوں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہر بیٹی محفوظ ہے اور حکومت ہر صورت مدد کو پہنچے گی۔

انہوں نے گرین بس منصوبے کی کامیابی اور ای موبیلٹی کے نظام کی تشکیل پر بھی روشنی ڈالی، بتایا کہ 1500 بسیں آرہی ہیں اور مزید 1100 شامل کی جائیں گی۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میٹرو بس پر کام جاری ہے جبکہ طلبہ، خواتین، بزرگ اور خصوصی افراد کو گرین بس پر مفت سفر کی سہولت دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ای ٹیکسی اسکیم کی مالی پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ڈرائیورز کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی جبکہ مرد ڈرائیورز کے لیے 50 فیصد ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 1100 ای وہیکلز فراہم کی جائیں گی، جن سے خواتین کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک ہو گی۔

رمضان المبارک کے دوران 42 لاکھ خاندانوں اور ڈھائی لاکھ افراد کو نگہبان پیکیج کے تحت مالی مدد فراہم کی گئی۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کے لیے دسترخوان اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں فری ایمبولینس سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ میت کو ہسپتال سے منتقل کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیات میں بہتری آ رہی ہے، اسموگ کنٹرول کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے اور وبائی امراض پر قابو پایا گیا ہے۔ چین کے تجربات سے متاثر ہو کر دو سال میں اسموگ میں کمی لائی گئی۔ مستقبل میں پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ماحولیات کی نگرانی جاری رہے گی۔

مریم نواز شریف نے زور دیا کہ عوام کے لیے اچھی سڑکیں، ٹرانسپورٹ، تعلیم، اسکالرشپ، لیپ ٹاپ، اراضی کی فراہمی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شہری بلا تعطل زندگی گزار سکیں۔

پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی گئیں، ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، اسکیم میں خواتین کے لئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔

ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

ای ٹیکسی اسکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔

ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب، پینک بٹن پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہوگا۔

ای ٹیکسی سکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ای ٹیکسی اسکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending