Connect with us

Today News

اس سال سال 29 روزے ہوں گے یا 30؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

Published

on


محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  امسال 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شوال کا چاند 19مارچ کو نظرآنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 19 مارچ صبح 6بج کر23منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر12سے13 گھنٹے ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ کو چاندنظرآنے کا کوئی امکان نہیں، عیدالفطر 21مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کی شام (29 رمضان) شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں،نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی، رویت کے لیے موزوں نہیں، حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہوگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور: شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات

Published

on


لاہور کے علاقے شادمان میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بختاور اور ملزم کی پسند کی شادی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرتے وقت ملزم آئس کے نشے میں تھا۔ تفتیش کے مطابق بختاور کو قتل کرنے کے بعد ملزم تقریباً پندرہ منٹ کے لیے گاڑی پر گھر سے باہر گیا اور آئس استعمال کرنے والی اشیاء شادمان نالے میں پھینک دیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے سگے بھائی کو فون کر کے جھگڑے کا بتایا، جس پر مقتولہ کے والد اطلاع ملنے پر بیٹی کے گھر پہنچے۔ گھر میں کام کرنے والی چھ سالہ ملازمہ نے بتایا کہ صاحب نے بیگم کو قتل کر دیا ہے، جبکہ میاں بیوی کے جھگڑے کی آواز مقتولہ کے سات سالہ بیٹے نے بھی سنی۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے شیشے کے گلاس کا ٹکڑا بیوی کے گلے پر تین بار مارا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی شیشے کے تین وار ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ قتل کی رات گاڑی بیچنے کے معاملے پر بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ کے پورے گھر میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب تھے اور ملزم نے قتل کے بعد چند منٹ کی فوٹیجز ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

این اے 43 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ ہونے پر جے یو آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

Published

on



اسلام آباد:

سپریم کورٹ، حلقہ این اے 43 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ کرانے کے معاملے میں جے یو آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے سپریم کورٹ میں وکیل حافظ احسان کھوکھر کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ 348 پولنگ اسٹیشنز کے بجائے صرف چند اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی قانون کے منافی ہے، جزوی طور پر ہوئی دوبارہ گنتی کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر ہی اصل عوامی مینڈیٹ کا بنیادی ثبوت ہیں، الیکشن ٹربیونل کا یکم دسمبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ این اے 43 بنوں سے پی ٹی آئی کے داوڑ کنڈی 65 ہزار 575 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود نے 64 ہزار 20 ووٹ حاصل کیے تھے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل؛ بل گیٹس کا روسی خواتین کیساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف

Published

on


مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے عملے سے باضابطہ معذرت کر لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ انھوں نے دو روسی خواتین کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات تھے جس پر وہ شرمندہ ہیں۔

امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اپنے فاؤنڈیشن کے عملے سے ایک ٹاؤن ہال اجلاس میں خطاب کیا جس میں اپنی نجی زندگی سے متعلق تنازع پر کھل کر بات کی۔

بل گیٹس نے ندامت کا اظہار کیا کہ ان کی 27 سالہ شادی کے دوران دو روسی خواتین کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رہے ہیں۔

بل گیٹس نے مزید بتایا کہ ایک خاتون روسی برج کھلاڑی تھیں جن سے ان کی ملاقات مختلف برج ایونٹس کے دوران ہوئی جبکہ دوسری خاتون روسی نیوکلیئر فزسٹ تھیں جن سے ان کا رابطہ کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے قائم ہوا۔

انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ نجی طیارے پر جیفری اپیسٹین کے ساتھ سفر کر چکے ہیں اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں ان سے ملاقاتیں بھی کیں تاہم انہوں نے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے یا اس کا مشاہدہ کرنے کی سختی سے تردید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا اور نہ ہی اپیسٹن جنسی اسکینڈل کی کسی بھی متاثرہ خاتون کے ساتھ وقت گزارا۔

بل گیٹس نے بتایا کہ اپیسٹین سے ان کی پہلی ملاقات 2011 میں ہوئی تھی اُس وقت اپیسٹین فلوریڈا میں کم سن لڑکی کو جسم فروشی کے لیے فراہم کرنے کے جرم میں سزا پا چکا تھا۔

بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپیسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات نے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔

قبل ازیں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جولائی 2013 کی ایک ای میل جو مبینہ طور پر اپیسٹین کی جانب سے لکھی گئی تھی۔

اس ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ بل گیٹس نے روسی خواتین کے ساتھ تعلقات کے بعد لاحق ہونے والی ایک جنسی بیماری کو اپنی اہلیہ میلنڈا گیٹس کو بچانے کی کوشش بھی کی تھی۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا جب بدنامِ زمانہ سرمایہ کار جیفری اپیسٹین کے ساتھ بل گیٹس کے روابط سے متعلق نئی تفصیلات منظرِ عام پر آئی ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending