Connect with us

Today News

اسحاق ڈار کل جدہ روانہ ہونگے، او آئی سی کے ہنگامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

Published

on



اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، جدہ میں وہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی وزرائے خارجہ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وزرائے خارجہ سطح کا اجلاس 26 فروری کو او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، مشرق وسطیٰ، فلسطین کی صورتحال میں اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں خصوصی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں زمینوں کو غیرقانونی طور پر اسرائیلی جائیدادیں قرار دینے کے فیصلوں اور اقدامات کی بھرپور مذمت کی جائے گی، مسلم ممالک مشترکہ طور پر اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے قانونی، سیاسی اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے فیصلوں اور اقدامات کی مذمت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اجلاس میں پاکستان کی جانب سے اسرائیلی غیر قانونی فیصلوں، اقدامات اور پالیسیوں کی سخت مذمت کریں گے، اجلاس میں مسلم ممالک اسرائیلی غیرقانونی اقدامات اور پالیسیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب میں نائب وزیراعظم کی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات متوقع ہے، اسحاق ڈار کی اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Published

on


وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائم نجی اداروں کو فوری رجسٹریشن لینے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی گئی جبکہ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے رجسٹریشن کی تجدید میں تاخیر والے اداروں کو ون ٹائم ایمنسٹی دیتے ہوئے رینول فیس میں 30 اپریل تک توسیع دے دی ہے۔

چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیر صدارت اہم اجلاس میں غیر رجسٹرڈ اور تجدید کے منتظر نجی تعلیمی اداروں (PEIs) کے مسائل اور اسلام آباد بھر کے نجی اسکولوں میں طلبہ کے اندراج کے اعداد و شمار کی تیاری و تجزیے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کا بنیادی مقصد ڈیٹا جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانا اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کے اندراج کے ریکارڈ کی درستگی اور تصدیق کو یقینی بنانا ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح نے شفافیت کے فروغ، باخبر فیصلوں اور مؤثر ضابطہ کاری کے لیے مستند اور تصدیق شدہ ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے درخواست کی کہ تجدید کے معاملات میں تاخیر کے باعث عائد جرمانوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ کی عام معافی دی جائے۔ مزید یہ کہ ایسے اداروں کو رجسٹریشن یا تجدید رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرانے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی جائے۔





Source link

Continue Reading

Today News

فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کے ذریعے اٹک سیمنٹ کے حصول کی منظوری

Published

on



سی سی پی نے فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کے ذریعے اٹک سیمنٹ کے حصول کی منظوری دے دی۔

سی سی پی نے فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کی مرجر درخواست منظور کر لی، منظوری کے بعد فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور مشترکہ طور پر اٹک سیمنٹ کا کنٹرول حاصل کریں گی۔

سی سی پی نے مسابقتی جائزہ مکمل کرنے کے بعد کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت منظوری دی۔

اٹک سیمنٹ کا حصول اسکیم آف کمپرو مائز اینڈ ارینجمنٹ 2026 کے تحت کیا جا رہا ہے، معاہدے کی تکمیل کے بعد فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور اٹک سیمنٹ کی کنٹرولنگ شیئر ہولڈر بن جائیں گی۔

سی سی پی کے مطابق مرجر کے بعد بھی مشترکہ مارکیٹ شیئر غالب پوزیشن کی حد سے کم رہے گا۔ سیمنٹ سیکٹر میں دیگر مضبوط کمپنیوں کی موجودگی سے مسابقت برقرار رہے گی۔

سی سی پی کے مطابق مرجر سے مارکیٹ میں مسابقت متاثر نہیں ہوگی۔ سی سی پی نے مجوزہ حصول کو قانون کے مطابق کلیئر قرار دے دیا۔

یہ مرجر پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ سی سی پی کا عزم، منصفانہ مقابلے کے تحفظ کے ساتھ سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم؛ کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟

Published

on



وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کروائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔

ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

ای ٹیکسی اسکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ای ٹیکسی اسکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔

ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پنک بٹن نصب کیا گیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوگا۔

ای ٹیکسی اسکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔ پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔

ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Trending