Connect with us

Today News

میکسیکو؛ کبھی نہ ہاتھ آنے والا منشیات فروش گرل فرینڈ کی وجہ سے مارا گیا؛ پولیس

Published

on


دنیا کے چھلاوا بننے والا میکسیکو کے بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور جالسکو نیو جنریشن کارٹیل کے سربراہ نیمیسو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ال مینچو کی ہلاکت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کامیاب کارروائی میں ڈرگ لارڈ کی گرل فرینڈ کے ذریعے ممکن ہوئی جس کی سیکیورٹی ادارے سخت نگرانی کر رہے تھے۔

میکسیکو کے حکام نے اعتراف کیا کہ ال مینچو تک رسائی اور اس کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی میں اس کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا۔

انٹیلی جنس اداروں نے بتایا کہ ڈرگ لارڈ کے ایک قریبی ساتھی نے اس کی گرل فرینڈ کو ریاست جالسکو کے علاقے تاپالپا پہنچایا۔

جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ال مینچو اسی علاقے میں موجود ہے اور گرل فرینڈ سے ملاقات کرے گا۔ تب ہی اس آپریشن کو حتمی شکل دی گئی۔

میکسیکو کے وزیرِ دفاع ریکارڈو تریویلا کے مطابق امریکی خفیہ معلومات کی مدد سے خصوصی فورسز نے اتوار کی صبح تاپالپا میں کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران جھاڑیوں میں چھپے ال مینچو کا سراغ لگایا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں وہ اور اس کے دو باڈی گارڈز زخمی ہو گئے۔

بعد ازاں شدید زخمی حالت میں ڈرگ لارڈ اور اس کے باڈی گارڈز کو حراست میں لے کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا کہ ال مینچو راستے میں ہلاک ہوگیا۔

اس بڑے آپریشن اور اس کے بعد ہونے والی پُرتشدد جھڑپوں میں مجموعی طور پر 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں سیکیورٹی اہلکار، مشتبہ کارٹیل ارکان اور عام شہری شامل تھے۔

ان جھڑپوں کے دوران دو راکٹ لانچر برآمد کیے گئے جبکہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو گولی لگنے سے ہنگامی لینڈنگ بھی کرنا پڑی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ال مینچو کے قریبی ساتھی المعروف ال تُولی نے فوجیوں کے قتل پر انعام کی پیشکش کی، سڑکوں پر رکاوٹ کھڑی کیں، آتش زنی اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم وہ بھی ایک علیحدہ مقابلے میں مارا گیا۔

میکسیکو کے سیکیورٹی اداروں کے مطابق جالسکو اور اس سے ملحقہ ریاستوں میں تشدد کے واقعات بدستور جاری ہیں، تاہم ال مینچو کی ہلاکت کو منشیات کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی اور علامتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم؛ کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟

Published

on



وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کروائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔

ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

ای ٹیکسی اسکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ای ٹیکسی اسکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔

ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پنک بٹن نصب کیا گیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوگا۔

ای ٹیکسی اسکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔ پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔

ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

شاہین کو اپنی ٹیم میں شامل نہ کرکے غصہ دلایا، تو اس نے پرفارم کردیا، شاہد آفریدی

Published

on


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے شاہین  شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کرکے غصہ دلایا تو اس نے پرفارم کردیا۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی میری پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے لیکن مجھے یہ بھی پتا تھا کہ اس سے کام کیسے لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین کو غصہ دلایا کہ سارے تو کہہ ہی رہے ہیں اب ذرا سسر کہہ کر دیکھے تو اسے غصہ آئے گا اور ایسا ہی ہوا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگلے میچ کا مجھ سے پوچھیں گے تو میں اس میں بھی شاہین کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کروں گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی انا کو اسی طرح مارو، شاہین کے دماغ کا مجھے اچھی طرح پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہیں گے کل اس نے پرفارم کرلیا تو ایسی باتیں کررہا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کو بھی بتا دیا تھا، وہ کہہ رہی تھی کہ بابا آپ کی ٹیم میں شاہین نہیں ہیں تو میں نے کہا تھا کہ بیٹا میچ میں دیکھنا، اس کو جو بھی میچ ملے گا اس سے یہ بات برداشت نہیں ہوگی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے شاہین آفریدی کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے اور یہاں بھی میں اس کے دماغ کے ساتھ کھیل گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان جونیئر ٹیم کے انتخاب میں شارٹ لسٹ نوجوان فٹبالر ٹریفک حادثے کا شکار

Published

on


ساف انڈر20 فٹبال چیمپئن شپ کے لیے پاکستان جونیئر ٹیم کے انتخاب میں شارٹ لسٹ ہونے والا نوجوان فٹبالر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

اسلام آباد کے جناح  اسٹیڈیم میں منعقدہ  ٹرائلز کے بعد میانوالی کے احمد رضا خان کو قومی جونیئر تربیتی کیمپ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

بدقسمتی سے گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار احمد رضا دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر گر گئے تھے، اسی دوران ایک ڈمپر نے ان کو روندھ ڈالا، جس کے باعث انہیں متعدد فریکچرز ہوگئے۔

مقامی اسپتال میں زیر علاج فٹبالر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سےصحتیاب ہو رہے ہیں۔

دریں اثناء پاکستان انڈر 20  فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ شہزاد انور اور کوچنگ اسٹاف نے اسپتال پہنچ کر احمد رضا خان کی خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ ساف انڈر 20 فٹ بال چیمپئن شپ 2026 مالدیپ میں 23 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

چیمپئن شپ میں 7 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ گروپ اے میں میزبان مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور بھوٹان شامل ہیں جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور بنگلادیش پر مشتمل ہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان 24 مارچ کو بنگلادیش سے ٹکرائے گا جبکہ 26 مارچ کو اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ 28 مارچ کو بھارت اور بنگلادیش کا مقابلہ ہوگا۔

دونوں سیمی فائنل یکم اپریل اور  فائنل 3 اپریل کو طے ہے۔

چیمپئن شپ کے لیے دو روزہ ٹرائلز کے بعد قومی جونیئر تربیتی کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے،کیمپ کے دوران حتمی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending