Connect with us

Today News

پشاور کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی

Published

on



پشاور کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے مقابلے 5 مارچ سے 16 مارچ تک پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ شام سات بجے جبکہ دوسرا میچ رات ساڑے گیارہ بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا سیمی فائنل پندرہ مارچ جبکہ فائنل 16 مارچ کو کھیلاجائے گا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے بعد پی ایس ایل کے دو میچز کی میزبانی بھی پشاور کو دی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کیا بھارت اسرائیلی ماڈل اپنا رہا ہے؟ الجزیرہ کی چونکا دینے والی رپورٹ

Published

on


دوحہ: عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت اسرائیل کے سیکیورٹی اور انتظامی ماڈل سے متاثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جن کے اثرات خصوصاً مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر پر مرتب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں ایک مشترکہ نظریاتی وژن پایا جاتا ہے، جس میں اقلیتوں کو سیکیورٹی اور جغرافیائی خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوتوا نظریے سے وابستہ حلقے اسرائیلی طرز حکمرانی سے متاثر ہیں اور سیکیورٹی پالیسیوں میں نگرانی اور سخت اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے، جن میں چیک پوسٹوں کا قیام، چھاپے، اور مواصلاتی بندشیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں ’بلڈوزر جسٹس‘ پالیسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے تحت مبینہ طور پر گھروں اور دکانوں کی مسماری کی گئی، جسے ناقدین ماورائے عدالت اقدام قرار دیتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اختلافی آوازوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردعمل رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

یورپی ممالک کا غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

Published

on


یورپی ممالک نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اٹلی، اسپین اور یونان کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چاروں وزرا نے روم میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے منعقدہ 4 ملکی کانفرنس میں شرکت کی۔

ملاقات کے دوران اٹلی، اسپین اور یونان نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جب کہ تینوں یورپی ممالک نے غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے لیگل پاتھ وے کے ذریعے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی تجویز پر تینوں ممالک نے اتفاق کیا۔

اس موقع پر پاکستان، اٹلی، اسپین اور یونان کے درمیان غیر قانونی امیگریشن کو ہر سطح پر روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ تینوں ممالک نے استعداد کار بڑھانے کے لیے یورپی یونین کے ذریعے پاکستان کی بھرپور معاونت کا فیصلہ بھی کیا۔

چاروں وزرا نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے ، غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف مشترکہ پالیسی فریم ورک بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو یورپ سے پاکستان واپس لایا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ علاوہ ازیں چاروں رہنماؤں نے مشترکہ اور فوری ردعمل کے نظام کو مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا جبکہ آئندہ اجلاس رواں برس ہی پاکستان میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ غیر قانونی امیگریشن سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ اس چیلنج کا خاتمہ مشترکہ میکنزم سے ہی ممکن ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی، اسپین کے وزیر داخلہ فرنینڈو گرینڈے مارلاسکا اور یونان کے وزیر مائیگریشن اتھاناسیس پلیورس نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستانی اقدامات کو سراہا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پاکستانی اداروں نے بہترین اقدامات کیے ہیں جبکہ وزیر داخلہ اسپین نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے آپ کی قیادت میں مثالی ایکشن قابل تحسین ہیں۔

تینوں یورپی ممالک کے وزرا نے اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا  جب کہ چاروں وزرا نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور کوآرڈینیشن بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر علی جاوید، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سینٹری سب انسپکٹرکی تنخواہ روکنے کا کیس، عدالت کا مدعی علیہان کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

Published

on


سندھ ہائیکورٹ میں سینٹری سب انسپکٹرکی تنخواہ روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ٹاؤن میونسپل کمشنر ناظم آباد اور ٹاؤن چیئرمین کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے دونوں کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ایس ایس پی سینٹرل کوہدایت جاری کی گئی کہ دونوں افسران کو عدالت میں پیش کیاجائے۔

عدالت نے کہا کہ اگرپیش نہ کیا تو ایس ایس پی خودپیش ہوکروضاحت کرے۔ دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ 

لطیف پاشا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹرعامر کو 2024 سے تنخواہ نہیں دی جارہی۔ میونسپل کمشنراور ٹاؤن چیئرمین عدالتی حکم کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اورایس ایس پی کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔





Source link

Continue Reading

Trending