Today News
بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل پر برطانیہ کے برطرف سفیر پیٹر مینڈیلسن کو گرفتار کرلیا
برطانیہ میں بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل ایک بار پھر سرخیوں میں آگیا جہاں شہزادے اینڈریو کی گرفتاری کے بعد ایک سینیئر سیاست دان اور سفیر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹر مینڈیلسن امریکا میں بطور برطانوی سفیر تعینات رہے اور اسی دوران ان کے ایپسٹین سے گہرے روابط سامنے آئے تھے۔
گزشتہ برس جب یہ معاملات منظرِ عام پر آئے تو انھیں سفارتی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔
برطرفی کے فوری بعد پیٹر مینڈیلسن نے ایوانِ بالا کی رکنیت بھی چھوڑ دی تھی اور بعد ازاں اپنی جماعت لیبر پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ وزیرِ اعظم گورڈن براؤن کی حکومت میں بطور وزیر خدمات انجام دیتے ہوئے جیفری ایپسٹین کو حساس نوعیت کی سرکاری دستاویزات فراہم کرتے رہے۔
تحقیقات میں بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے ان کے تعلقات سے متعلق ٹھوس شواہد ملنے پر آج انھیں باضابطہ گرفتار کرلیا گیا۔
برطانیہ کے سابق سفیر اور حکمراں جماعت کے سینئر سیاست دان پیٹر مینڈیلسن پر لندن پولیس نے ابتدائی الزام عہدے کے غلط استعمال کا لگایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 72 سالہ پیٹر مینڈیلسن کو شام ساڑھے چار بجے گرفتار کیا گیا جب کہ رات گئے مزید تفتیش کے بعد انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل ایپسٹین اسکینڈل میں پرنس اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی گرفتاری اور بعد ازاں رہائی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی پرنس اینڈریو پہلے ہی اس اسکینڈل کے باعث شدید عوامی اور عدالتی دباؤ کا سامنا کر چکے ہیں۔
Today News
کراچی؛ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث لاڈہ گروپ کے 3ملزمان گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’’لاڈہ گروہ‘‘ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان نعیم عرف مولا ولد شیر بہادر، شاہزیب عرف شاہ جی ولد نعیم شاد اور عامر خان ولد امان اللہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل مع ایمونیشن (بغیر لائسنس)، ایک بوتل شراب، 2 گرام حشیش، ایک عدد خنجر، ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، قزافی ٹاؤن، ظفر ٹاؤن، پیپری، علی محمد گوٹھ، سندھی گوٹھ، قائدآباد، ماڈل کالونی، رفاع عام سوسائٹی اور ملیر میں اسلحے کے زور پر نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور غیرقانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔
ملزم عامر خان کو ڈکیتی کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ ملزم شاہزیب عرف شاہ جی کے الیکٹرک آفس کے باہر 3 ملین کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔
گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Source link
Today News
بنوں سے اغوا ہونے والے تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں برآمد
بنوں سے اغوا ہونے والے تینوں سرکاری اہل کاروں کی لاشیں مل گئیں، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔
ایس ایچ او کینٹ بنوں کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نماز کے دوران تین بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا، تینوں بھائی سوکڑی حسن خیل میں نماز کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔
بنوں پولیس کے مطابق تینوں بھائی سرکاری ملازمین ہیں۔ سعید آختر کمشنر آفس، امجد خان پولیس اور حضرت اللہ کمشنر اسکواڈ پولیس میں ملازم تھا۔
پولیس حکام کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد آگئے اور تینوں کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔
ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کر دی گئیں۔ سوکڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
پاک فوج کی کاوشوں سے قبائلی نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ
پاک فوج کی کاوشوں سے قبائلی نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہے جس کے تحت کیڈٹ کالج وانا میں کلاسز بحال کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور عوام کے مثالی اتحاد نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ایک بار پھر شکست دے دی۔ نومبر 2025 میں فتنہ الخوارج کے ہاتھوں تباہ کیڈٹ کالج وانا میں تین ماہ بعد ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے پی ساؤتھ نے قلیل مدت میں مرمتی کام مکمل کر کے کالج طلبہ کیلئے دوبارہ فعال کر دیا۔ مقامی افراد اور قبائلی عمائدین نے کیڈٹ کالج وانا میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ اجرا پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
پاک فوج کی بروقت کارروائی سے فتنہ الخوارج اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہا اورطلبہ کی قیمتی جانوں کو بھی بچایا۔ خوارج نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ پاکستان بالخصوص قبائلی عوام اور انکے بچوں کے مستقبل کے بھی دشمن ہیں۔
تعلیمی اداروں پر دہشتگردی سےواضح ہوتا ہے کہ فتنہ الخوارج کا اسلام ،پشتون روایات اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Entertainment2 weeks ago
Ahmed Shehzad Breaks Into Tears On Live Television