Connect with us

Today News

مزید سرجریز کروائیں پر عتیقہ اوڈھو کا فہد مصطفیٰ کو جواب؛ سوشل میڈیا پر واہ واہ ہوگئی

Published

on


شوبز کی چکاچوند دنیا جو ساتھی فنکاروں کے ایک دوسرے پر طنزیہ جملوں سے سجی رہتی ہے لیکن یہ کبھی کبھی تلخ بھی ہوجاتی ہے۔

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنے حسن و خوبصورتی کے ساتھ ڈراموں اور فنکاروں پر اپنے تنقیدی تجزیوں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔

وہ بغیر لگے لپٹی کہہ گزرتی ہیں جس پر کبھی تو فضا پُرمزاح ہوجاتی ہے لیکن کبھی معاملہ نازک ہوجاتا ہے اور ساتھی فنکار بے باک تبصروں پر ان سے ناراض ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب عتیقہ اوڈھو نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس کے دوران میزبان نے انھیں چند اداکاروں کی تصاویر دکھائیں۔

میزبان نے عتیقہ اوڈھو سے کہا کہ اسکرین پر آپ کو جن اداکاروں کی تصویر دکھائی جائے آپ ان کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی۔

اسکرین پر فہد مصطفیٰ کی تصویر نظر آتی ہے جس پر عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں مشورہ دوں گی کہ اب فہد کو اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ یعنی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ جو ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ایک معروف پروگرام کے ہوسٹ بھی ہیں۔ اداکارہ کو دلچسپ جواب دیا۔

فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے کہا کہ عتیقہ آپا شاید خود ہماری ہیروئن بننا چاہتی ہیں اور میں ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا لیکن بس انھیں تھوڑی مزید سرجریز کرانے کی ضرورت ہے۔

جس کے جواب میں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدبرانہ پوسٹ شیئر کی اور اپنے میچیور ہونے کا ثبوت دیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے پناہ سراہا۔

عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دوستو، آئیے اس معاملے کو مزید نہ بڑھائیں۔ فہد ایک باصلاحیت اور محنتی پروفیشنل ہیں۔

اداکارہ کے بقول فہد مصطفیٰ نے جذبات میں آ کر ردِعمل دیا اور مجھے افسوس ہے کہ ہم عوامی شخصیات ہلکے پھلکے انداز میں بھی کچھ کہیں تو ہمیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں سے کہا کہ اس معاملے پر مزید گفتگو نہ کریں۔ معاف کریں اور آگے بڑھیں۔

اسی پوسٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے کارڈ میں عتیقہ اوڈھو نے معاملے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا کے ساتھ جینا ایک نیا تجربہ ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا تبصرہ شاید فہد مصطفیٰ کے جذبات کو ٹھیس پہنچا گیا جس پر انھوں نے جذباتی ردِعمل دیا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میری کسی بات سے فہد مصطفیٰ یا کسی اور کو غیر ارادی طور پر دکھ پہنچا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کے مطابق مشکل اور غیر یقینی حالات میں ہمیں ایک دوسرے کو سہارا دینا چاہیے نہ کہ معاملات کو مزید الجھانا۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ میڈیا انڈسٹری میں اپنے دوستوں کے لیے ہمیشہ نیک نیتی رکھتی ہیں اور کسی کو نقصان پہنچانا ان کا مقصد نہیں ہوتا۔

کارڈ کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ ہم سب انسان ہیں، غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور آنے والے دنوں کے لیے بہتری کی دعا کریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے عتیقہ اوڈھو کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تدبر اور بردباری کا ثبوت دیا ہے۔ آپ نے اپنے سینیئر ہونے کا حق ادا کردیا۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سلمان خان کے والد کی حالت سرجری کے بعد اب کیسی ہے؟

Published

on



بالی ووڈ کے سینئر اسکرین رائٹر اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کم درجے کے برین ہیمریج کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تاہم اب ان کی صحت کے حوالے سے حوصلہ افزا خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

اداکارہ ڈیزی شاہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سلیم خان کی طبیعت میں واضح بہتری آ رہی ہے اور ان کی مجموعی حالت تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ خود اسپتال جا کر ملاقات نہیں کر سکیں، تاہم وہ مسلسل سلمان خان اور ان کے اہلِ خانہ سے رابطے میں ہیں اور تازہ صورتحال سے آگاہ رہتی ہیں۔

ڈیزی شاہ کے مطابق سلیم خان اب خطرے سے باہر ہیں اور ان کا علاج کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے، جس کے بعد صحت یابی کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں دماغ میں معمولی خون رسنے کے باعث فوری طور پر طبی نگرانی میں لیا گیا تھا اور ایک ضروری طبی عمل کے بعد ان کی حالت کو مستحکم کیا گیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر جلیل پارکر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ سلیم خان کی حالت مستحکم ہے تاہم وہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔ ڈاکٹر کے اس عوامی بیان پر اہلِ خانہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے طبی معلومات کو نجی رکھنے کی درخواست کی تھی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت ایک ذاتی معاملہ ہے اور فی الحال میڈیا کے ساتھ مزید تفصیلات شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اہلِ خانہ ان کی مکمل صحت یابی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلیے پاکستانی ٹیم نے مصر میں مشقوں کا آغاز کردیا 

Published

on



ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے لیے پاکستانی  ٹیم نے مصر میں مشقوں کا آغاز کردیا۔

مصر کے شہر اسماعیلیہ میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں دو گھنٹے کے سیشن میں کھلاڑیوں نے جم کر ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اورسکل ورک کی خامیوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ  میں پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی۔2 مارچ کو پاکستان ٹیم کا سامنا ملائشیا سے ہوگا جبکہ 4 مارچ کواہم میچ آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ یونیورسٹی روڈ کی صورتحال بدترین، گندے پانی اور گڑھوں میں حادثات معمول بن گئے

Published

on



یونی ورسٹی روڈ کی صورت حال بدترین ہوگئی ہے جہاں گزشتہ چند برسوں سے زیرتعمیر ریڈ لائن کی وجہ بنے ہوئے گڑھے گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لیے موت کے کنویں کا منظر پیش کر رہے ہیں اور حادثات معمول بن گئے ہیں۔

یونی ورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کی تعمیرات گزشتہ ساڑھے چار سال سے جاری ہے اور منصوبے کی فوری تکمیل کے امکانات نہیں ہیں جبکہ ملیر ہالٹ سے نمائش چورنگی تک سڑک کی حالت بدترین ہوگئی ہے جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑھے ہوئے جس میں شہری گر رہے ہیں۔

دوسری جانب حسن اسکوائر سے جیل چورنگی جانے والے راستے میں سیوریج کا پانی جمع ہوا ہے اور اسی مقام پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہے جہاں موٹرسائیکل سوار اور رکشے گرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی ٹیم جب اس مقام کی کوریج کر رہی تھی تو اس دوران ایک رکشہ ایسے ہی ایک گڑھے میں گرا اور چند ہی لمحے بعد ایک اور رکشہ اسی گڑھے میں گرا جس میں خواتین سوار تھیں جن کو شہریوں نے فوری طور مد د فراہم کی۔

اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار اس گڑھے میں گر کرزخمی ہوگیا، جس کے بعد فوری طور ایک اس مقام پر لکڑیاں لگا کر راستہ بند کردیا گیا تاکہ مزید کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

یونی ورسٹی روڈ پر بھی ایسی ہی صورت حال جگہ جگہ دیکھنے کو ملی وہاں موجود شہریوں نے ایکپسریس نیوز سے  گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ صورت حال کئی دنوں سے ہے، پانی جمع ہے اور اس کے نیچے بڑے بڑے گڑھے ہیں جس کا شہریوں کو اندازہ نہیں ہوتا اور وہ حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے اور شہریوں نے اپیل کی ہے کہ ان مقامات کا مرمتی کام فوری مکمل کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

واضع رہے کہ ریڈلائن کی تعمیر کی وجہ سے شہریوں کو اذیت ناک سفر کا سامنا ہے اور جہاں ایک جانب شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرر ہے ہیں تو دوسری جانب گڑھوں میں گر کر حادثات کا شکار ہو ر ہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending