Today News
عمران خان نے پیغام دیا ہے انھیں نظر نہیں آرہا میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے، علیمہ خان
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بشری بی بی کی بھابھی ان سے ملاقات کرکے آئی ہیں، بانی نے پیغام دیا ہے کہ انھیں نظر نہیں آرہا، میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے۔
اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر دھرنا ختم کرنے سے قبل ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انہیں کہا ہے کہ بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چکے ہیں، بانی کی مانیٹرنگ نہیں ہو رہی ان کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، پہلے ایاز صادق نے کہا کہ دو ڈاکٹرز کو جیل بھیج دیتے ہیں، پھر بتایا گیا کہ محسن نقوی سے کانفرنس کال پر بات ہو رہی ہے، جو کانفرنس کال میں شامل تھے وہ خود ہی یہ واضح کریں۔
انہوں نے کہا کہ بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں کہ الشفاء منتقل کریں گے، سرکاری ڈاکٹر نے جو رپورٹ بنائی میری بہن نے کہا کہ یہ رپورٹ ہی ٹھیک نہیں، جن ڈاکٹرز نے بانی کا معائنہ کیا وہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کر رہے، کیوں نہیں بتاتے کہ جو علاج کر رہے وہ ٹھیک ہے، ہمیں سمجھ آگئی ہے جتنی محنت ہو رہی ہے یہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کو ان تک رسائی نہیں دے رہے، ہمیں سمجھ آ گئی کہ یہ کیا چیز چھپا رہے ہیں، آپ نے بانی کو قید تنہائی میں کیوں رکھا ہوا ہے، مطالبہ ہے ان کا مکمل معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے فیملی کی موجودگی میں کیا جائے، جب تک بانی اسپتال نہیں پہنچتے اور جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جیل کے لئے کوئی آفر نہیں آئی تھی، ہمیں تو شفاء انٹرنیشنل کی آفر کی گارنٹی آئی تھی، گوہر صاحب کا فون آیا، جلدی سے ذاتی معالجین کو بتا دیں کہ ان کو جیل جانا ہے، آنکھ کے مسئلے کے پیچھے کچھ اور وجوہات ہیں جس کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر عظمی نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ جن پر ہمارا اعتبار ہے جب تک وہ نہیں ہوں گے ہمیں تسلی نہیں ہو گی یہ جو چھپا رہے ہیں اس کے پیچھے کوئی وجہ ہے اگر کوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لیکر آئیں چھپا کیوں رہے ہیں؟ بانی کی میڈیکل رپورٹ میں بیماری کا نام نہیں ہے، علاج تب تک شروع نہیں ہو سکتا جب تک اس کی وجہ کا پتہ نہ ہو، ہمیں ملنے کیوں نہیں دے رہے، بانی نے کہا تھا کہ مجھے مار دیں گے اب سمجھ آتی ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے۔
نورین نیازی نے کہا کہ بڑے طریقے سے یہ وقت آیا ہے پہلے ہماری ملاقاتیں بند کی گئیں، آپ چھوٹے چھوٹے سوال نہ کریں بانی کے لئے آواز اٹھائیں، بانی کو کوئی میڈیکل ایشو نہیں تھا یہ پہلے بھی لوگوں کے ساتھ ایسا کر چکے ہیں لیکن یہ ایسا سوچیں بھی نہ یہ بچیں گے نہیں۔
Today News
رحیم یار خان کا دونوں بازوں سے محروم 8 سالہ افتخار سب کیلیے مثال بن گیا
ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے پسماندہ گاؤں احمد خان ڈاہر سے تعلق رکھنے والا 8 سالہ محمد افتخار اپنی غیر معمولی ہمت اور عزم کے باعث سب کے لیے مثال بن گیا ہے۔ پیدائشی طور پر دونوں بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود وہ گورنمنٹ پرائمری سکول میں دوسری جماعت کا طالب علم ہے اور پاؤں کی انگلیوں سے نہ صرف لکھتا ہے بلکہ باقاعدگی سے اسکول بھی جاتا ہے۔
اساتذہ کے مطابق افتخار ذہین اور محنتی طالب علم ہے۔ وہ اپنے پاؤں میں قلم تھام کر خوبصورت انداز میں تحریر لکھتا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ محمد افتخار کا کہنا ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تاکہ علاقے کا نام روشن کر سکے۔ اس کا کہنا تھا کہ بازو نہ ہونے کے باوجود وہ مایوس نہیں اور اپنے پاؤں سے تمام کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
افتخار کے والد غلام مصطفیٰ ایک دیہاڑی دار مزدور ہیں جو پانچ بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔ محدود آمدنی کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے، تاہم وہ اپنے بیٹے کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ غلام مصطفیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو دانش اسکول رحیم یارخان میں داخلہ دلوایا جائے تاکہ اسے بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔
اہلِ علاقہ اور اساتذہ نے بھی حکومتِ پنجاب، وزیر تعلیم اور فلاحی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہونہار بچے کی سرپرستی کی جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکے۔
محمد افتخار کی کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ جسمانی محرومی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی، اگر عزم اور حوصلہ مضبوط ہو۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومتی اور سماجی حلقے اس باہمت بچے کے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے کیا کردار ادا کرتے ہیں۔
Source link
Today News
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کرہ ٹی 20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا پاکستان کے صائم ایوب کو پہلی پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر آگئے اس تنزلی کے بعد صائم ایوب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیوالڈ بریوس نے بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی۔
باؤلرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے ابرار احمد تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ جنوبی افریقا کے کوربن بوش تیسری پوزیشن پر آگئے۔
Today News
اسلام آباد میں غیررجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم نجی اداروں کو فوری رجسٹریشن کے لیے دو ماہ کی مہلت اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے رجسٹریشن کی تجدید میں تاخیر والے اداروں کو ون ٹائم ایمنسٹی دیتے ہوئے رینول فیس میں 30 اپریل تک توسیع دے دی ہے۔
چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیر صدارت اہم اجلاس میں غیر رجسٹرڈ اور تجدید کے منتظر نجی تعلیمی اداروں کے مسائل اور اسلام آباد بھر کے نجی اسکولوں میں طلبہ کے اندراج کے اعداد و شمار کی تیاری و تجزیے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور پیرا کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد ڈیٹا جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانا اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کے اندراج کے ریکارڈ کی درستی اور تصدیق یقینی بنانا تھا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح نے شفافیت کے فروغ، باخبر فیصلوں اور مؤثر ضابطہ کاری کے لیے مستند اور تصدیق شدہ ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے درخواست کی کہ تجدید کے معاملات میں تاخیر کے باعث عائد جرمانوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ کی عام معافی دی جائے، مزید یہ کہ ایسے اداروں کو رجسٹریشن یا تجدید رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرانے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ آئی سی ٹی پیرا نے تاخیر سے تجدید کی درخواستیں جمع کرانے والے نجی تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ کی عام معافی دے دی ہے، یہ معافی یکم مارچ 2026 سے 30 اپریل 2026 تک مؤثر ہوگی تاکہ ایسے اداروں کو ضابطہ جاتی دائرے میں لایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ طلبہ کے اندراج کے ریکارڈ کی درستی اور تصدیق یقینی بنائی جا سکے اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان اپنے اپنے علاقوں میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کی فہرستیں فراہم کریں گے تاکہ انہیں ضابطہ جاتی نظام میں شامل کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کی تجدید ہر سال 30 اپریل تک دی جائے گی، چاہے رجسٹریشن یا تجدید کی سابقہ تاریخِ معیاد کچھ بھی ہو۔
چیئرمین نے متنبہ کیا کہ اگر ان ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری نجی تعلیمی ادارہ جات (رجسٹریشن و ریگولیشن) ایکٹ 2013 کی دفعہ 19 بمعہ دفعہ 13 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment3 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch