Connect with us

Today News

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال

Published

on



وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر ہم منصب اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،  چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ 

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال، پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور سیاسی، اقتصادی اور ادارہ جاتی روابط میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، افرادی قوت و لیبر اور ثقافتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی اور ان تمام شعبوں میں تعاون کو تیز کرنے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ ٹاسک فورس کو لازمی قرار دیا گیا۔

 دونوں فریقوں نے مشترکہ وزارتی کمیشن اور دو طرفہ سیاسی مشاورت سمیت حالیہ اعلیٰ سطحی مصروفیات اور ادارہ جاتی میکانزم کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم پاکستان کی وزیراعظم قطر سے ملاقات وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے دوحہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف لو چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید… pic.twitter.com/qz2YB8RShJ— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 24, 2026
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی مسائل بشمول غزہ میں پیشرفت اور خلیج کی سلامتی کے وسیع تر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے خطے میں مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے قطر کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا جبکہ دونوں رہنماؤں نے تنازعات کے پرامن حل اور اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔ 

ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی موجودہ مسائل پر رابطے میں رہنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو حادثہ

Published

on


راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے خالی ریک کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرین لائن مارگلہ اسلام آباد سے پیسنجرلیکر واپس راولپنڈی اور پھر کراچی جاتی ہے کہ بیکری چوک کے قریب حادثہ پیش آیا۔

 ٹریک کی خستہ حالی اور تیز رفتاری کے باعث انجن اورتین بوگیاں ٹریک سے زمین میں دھنس گئیں جس کے بعد اپ لائن پر ٹریفک کو عارضی طور پر بند کرکے  ٹرینوں کو ڈاؤں لائن سے گزارا جائے گا۔

حادثے کی اطلاع پرڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ موقع پر پہنچے جبکہ ریلوے کی امدادی کرین اور ہنگامی اسٹاف نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

راولپنڈی سے کراچی کے لیے گرین لائن 3 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوتی ہے تاہم حادثے کے بعد اب اس کی روانگی میں تاخیر ہوگی جبکہ دیگر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا، وقوعہ کے وقت ٹرین میں صرف اسٹاف موجود تھا جنہیں خراش تک نہیں آئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، پی ٹی آئی ذرائع کی تصدیق

Published

on


وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معالجے کے لیے اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کم از کم 10 دن شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں رکھا جائے اور حکومت بھی مکمل علاج کے لیے بانی کو اسپتال میں رکھنے پر آمادہ تھی۔

حکومت کی شرط تھی کہ علاج کی معلومات ظاہر کی جائیں گی اور نہ ہی کارکن بلائے جائیں گے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بانی کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ہو چکے تھے اور بانی کے ساتھ پارٹی قیادت کے لیے گاڑیاں بھی تیار کی گئی تھیں۔

اہل خانہ سے رابطہ کر کے ڈاکٹر کے نام مانگے گئے، جس میں بہنوں نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمی کے نام دیے۔ تاہم حکومت نے بہنوں کے دیے گئے نام تسلیم نہیں کیے، جس پر ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا لیکن حکومت نے اسے بھی مسترد کر دیا۔

بعد ازاں حکومت نے ڈاکٹر قاسم زمان کا نام تجویز کیا، جس پر بہنوں اور قاسم زمان نے تشویش کا اظہار کیا اور اسپتال منتقلی پر اتفاق نہ ہو سکا۔ حکومت نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ اب اسپتال منتقلی ممکن نہیں۔

پارٹی قیادت نے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور حلف لیا کہ ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان بیرسٹر گوہر کے ڈاکٹروں سے رابطے پر برہم ہوئیں اور گزشتہ منگل کو پارٹی قیادت کے خلاف بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو متنازع ٹوئٹ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Published

on


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے حیدر سعید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ حیدر سعید کے خلاف مقدمہ آج ہی درج کیا گیا ہے، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور احتجاج کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر قائم کیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending