Connect with us

Today News

احتجاجی تحریک سے متعلق پنجاب اور کے پی کے فیصلوں پر پی ٹی آئی تقسیم

Published

on



تحریک انصاف کی آئندہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے پنجاب اور کے پی کے فیصلوں پر پی ٹی آئی تقسیم دکھائی دینے لگی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

روپوش سینیئر رہنما نے رائے دی ہے کہ ڈائیلاگ کے بجائے رہائی فورس کا قیام پنجاب کے کارکنوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔ کے پی میں تو حکومت ہونے کی وجہ سے مشکلات کم ہے، پنجاب میں کارکن مشکل میں ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی پنجاب کے مطابق فورس بنانے کے اعلانات تو اسیران اور روپوش رہنماؤں کی قربانیاں ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

روپوش سیئینر رہنما نے رائے دی کہ رہائی فورس کے ذرائع احتجاج تحریک میں تشدد نہ آنے کی ضمانت کون دے گا۔ پنجاب میں گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کی وجہ سے پہلے ہی کارکن خاموش ووٹرز کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

پنجاب کے اسیران پہلے ہی احتجاجی تحریک مؤخر اور فلسطین ایشو پر آل پارٹی کانفرنس کی تجویز دیں چکے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، پی ٹی آئی ذرائع کی تصدیق

Published

on


وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معالجے کے لیے اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کم از کم 10 دن شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں رکھا جائے اور حکومت بھی مکمل علاج کے لیے بانی کو اسپتال میں رکھنے پر آمادہ تھی۔

حکومت کی شرط تھی کہ علاج کی معلومات ظاہر کی جائیں گی اور نہ ہی کارکن بلائے جائیں گے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بانی کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ہو چکے تھے اور بانی کے ساتھ پارٹی قیادت کے لیے گاڑیاں بھی تیار کی گئی تھیں۔

اہل خانہ سے رابطہ کر کے ڈاکٹر کے نام مانگے گئے، جس میں بہنوں نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمی کے نام دیے۔ تاہم حکومت نے بہنوں کے دیے گئے نام تسلیم نہیں کیے، جس پر ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا لیکن حکومت نے اسے بھی مسترد کر دیا۔

بعد ازاں حکومت نے ڈاکٹر قاسم زمان کا نام تجویز کیا، جس پر بہنوں اور قاسم زمان نے تشویش کا اظہار کیا اور اسپتال منتقلی پر اتفاق نہ ہو سکا۔ حکومت نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ اب اسپتال منتقلی ممکن نہیں۔

پارٹی قیادت نے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور حلف لیا کہ ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان بیرسٹر گوہر کے ڈاکٹروں سے رابطے پر برہم ہوئیں اور گزشتہ منگل کو پارٹی قیادت کے خلاف بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو متنازع ٹوئٹ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Published

on


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے حیدر سعید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ حیدر سعید کے خلاف مقدمہ آج ہی درج کیا گیا ہے، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور احتجاج کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر قائم کیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

آئی ایم ایف کے ساتھ تیسرے اقتصادی جائزہ کے تحت پرفارمنس ریویو ہوگا، وزیر خزانہ

Published

on


وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تیسرے اقتصادی جائزہ کے تحت پرفارمنس ریویو ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف وفد سے پیر کے روز اسلام آباد میں بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل کے حوالے سے ہم اچھی پوزیشن میں ہیں وزیر خزانہ نیمزیدکہا آئی ایم ایف وفد کیساتھ ٹیکس ریونیو پر بھی بات چیت ہوگی، یو اے ای کیڈپازٹس کیروول اوور کا کوئی مسئلہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ان کے ساتھ رابطہ ہے سات ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے اقتصادی جائزے کے لئے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان کراچی میں تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے پر بھی مذاکرات ہوں گے۔





Source link

Continue Reading

Trending