Today News
پی ایس ایل برانڈ پارٹنرشپ رائٹس تاریخی بلندی کو چھوتے ہوئے نئے دور میں داخل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے برانڈ پارٹنرشپ رائٹس تاریخی بلندی کو چھوتے ہوئے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے برانڈ پارٹنرشپ حقوق کی چار سالہ مدت (2026 تا 2029) کے لیے بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
یہ معاہدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 سے نافذ العمل ہوگا۔
بورڈ کے مطابق برانڈ پارٹنرشپ میں چھ کیٹیگری رائٹس اور ایک امپائر برانڈنگ رائٹ شامل ہے۔
شفاف طریقہ کار کے تحت مالی بولی کھولنے سے قبل ریزرو پرائس کا اعلان کیا گیا تھا، جسے ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے نمایاں طور پر عبور کرتے ہوئے حقوق حاصل کر لیے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ لیگ کی تاریخ کی ریکارڈ ڈیل ہے، جس کی مالیت 2016 میں شروع ہونے والے افتتاحی ایڈیشن کے مقابلے میں 1226 فیصد زیادہ ہے۔
ٹرانس گروپ کے گروپ ڈائریکٹر راؤ عمر ہاشم نے کہا کہ ان کی کمپنی لیگ کے نئے دور میں پی سی بی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اس پیش رفت کو لیگ برانڈ پر اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سیزن میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں دو نئے وینیوز سمیت ملک بھر میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
Today News
اسلام آباد میں غیررجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم نجی اداروں کو فوری رجسٹریشن کے لیے دو ماہ کی مہلت اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے رجسٹریشن کی تجدید میں تاخیر والے اداروں کو ون ٹائم ایمنسٹی دیتے ہوئے رینول فیس میں 30 اپریل تک توسیع دے دی ہے۔
چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیر صدارت اہم اجلاس میں غیر رجسٹرڈ اور تجدید کے منتظر نجی تعلیمی اداروں کے مسائل اور اسلام آباد بھر کے نجی اسکولوں میں طلبہ کے اندراج کے اعداد و شمار کی تیاری و تجزیے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور پیرا کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد ڈیٹا جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانا اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کے اندراج کے ریکارڈ کی درستی اور تصدیق یقینی بنانا تھا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح نے شفافیت کے فروغ، باخبر فیصلوں اور مؤثر ضابطہ کاری کے لیے مستند اور تصدیق شدہ ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے درخواست کی کہ تجدید کے معاملات میں تاخیر کے باعث عائد جرمانوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ کی عام معافی دی جائے، مزید یہ کہ ایسے اداروں کو رجسٹریشن یا تجدید رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرانے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ آئی سی ٹی پیرا نے تاخیر سے تجدید کی درخواستیں جمع کرانے والے نجی تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ کی عام معافی دے دی ہے، یہ معافی یکم مارچ 2026 سے 30 اپریل 2026 تک مؤثر ہوگی تاکہ ایسے اداروں کو ضابطہ جاتی دائرے میں لایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ طلبہ کے اندراج کے ریکارڈ کی درستی اور تصدیق یقینی بنائی جا سکے اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان اپنے اپنے علاقوں میں قائم غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کی فہرستیں فراہم کریں گے تاکہ انہیں ضابطہ جاتی نظام میں شامل کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کی تجدید ہر سال 30 اپریل تک دی جائے گی، چاہے رجسٹریشن یا تجدید کی سابقہ تاریخِ معیاد کچھ بھی ہو۔
چیئرمین نے متنبہ کیا کہ اگر ان ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری نجی تعلیمی ادارہ جات (رجسٹریشن و ریگولیشن) ایکٹ 2013 کی دفعہ 19 بمعہ دفعہ 13 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Source link
Today News
کیا سلمان علی آغا کپتان نہیں رہیں گے؟بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
سابق کرکٹر محمد عامر نے پیشگوئی کی ہے کہ سلمان علی آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے۔
گزشتہ روز انگلینڈ سے شکست کے بعد سابق کرکٹر محمد عامر نے ایک پروگرام میں پیشگوئی کی ہے کہ سمان علی آغا کی کپتانی جانے والی ہے۔
میزبان کے سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ میرے خیال میں سلمان علی آغا اس ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کے کپتان نہیں رہیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری نظر میں اس وقت کوئی اور اس کا حقدار بھی نہیں ہے، جیسا کہ حالات ہیں مجھے اس وقت کوئی مناسب متبادل نظر نہیں آرہا ہے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بہت سے کھلاڑیوں کے لیے یہ ٹی 20 ورلڈ کپ آخری ہوگا۔پروگرام میں راشد لطیف نے کہا کہ بابر اعظم اب چھوٹے فارمیٹ کے کھلاڑی نہیں رہے ہیں، انہیں اسٹرائیک ریٹ کم ہونے پر ڈراپ کرنے کے چھ ماہ بعد واپس کیوں بلایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ نے پہلے کہا تھا کہ بابر کا اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوگا تو واپسی ہوگی، اس میں کہاں بہتری آئی اور اسے واپس کیوں لائے؟
سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ جو بیٹر 20 سے 25 گیندیں کھیل کر اتنے ہی رن بناتا ہے تو دوسرے آنے والے بیٹر کو ہائی رسک اسٹروک کھیلنے پر مجبور کرتا ہے۔
Today News
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران دہشتگردی کے خلاف جاری بھرپور مہم کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تیز رفتار اور مؤثر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد جہنم واصل کردئے، کاروائیوں کا ہدف بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان تھے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے تحت تیز رفتار اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے، 24 فروری کو خیبر پختونخوا میں چار علیحدہ کارروائی میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 26 خارجی ہلاک کیے گئے۔
بیان کے مطابق جبکہ بلوچستان کے علاقے سمبازہ، ضلع ژوب میں ایک کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے وابستہ 8 دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے بالمقابل پاک–افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خارجیوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے بروقت پکڑ لی، مؤثر کارروائی میں ایک خارجی ہلاک ہوا،خارجی کی شناخت افغان شہری کے طور پر کی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی ہلاک کیے گئے، اسی دوران بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو علیحدہ جھڑپوں میں 10 خارجی مارے گئے، جبکہ میر علی، شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 12 خارجی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ، ضلع ژوب میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ علاقوں میں کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جبکہ قومی ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” وژن کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment3 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch