Connect with us

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

Published

on



سپر ایٹ مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے نیوزی لینڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

واضح رہ اس مرحلے میں سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

شادی سے قبل رشمیکا منڈانا اور وجے کی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on


ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کل یعنی 26 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

پریمی جوڑے نے اپنی شادی کو خصوصی طور پر ’ویروش ویڈنگ‘ کا نام دیا ہے اور تقریب اراؤلی پہاڑیوں میں واقع دی مینٹوز میں ہوگی۔

شادی کی تقریب نجی نوعیت کی ہے اور تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے جس میں فلمی دنیا کی بڑی شخصیات کی بجائے چند سیاستدان اور ہدایتکار مدعو ہیں۔

تاہم دونوں کی شادی سے قبل ہی اس جوڑے کو ساؤتھ انڈین کی امیر ترین جوڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ جس میں کتنی سچائی ہے اس کا اندازہ مندجہ ذیل تفصیلات سے لگایا جا سکتا ہے۔

رشمیکا منڈانا جنوبی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ یعنی 4 کروڑ فی فلم لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ ان کی مجموعی دولت تقریباً 66 کروڑ روپے ہے۔

فلموں کے علاوہ برانڈ انڈورسمنٹ اور خوشبو کے برانڈ سے آمدنی اضافی ہے۔ ان کی جائیدادیں بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ تک پھیلی ہوئی ہیں۔

رشمیکا کا کورگ میں واقع ولا کی مالیت ہی تقریباً 8 کروڑ روپے بنتی ہے جب کہ ان کے پاس رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو تھری اور مرسڈیز بینز جیسی مہنگی گاڑیاں بھی ہیں۔

ان کے ہونے والے شوہر وجے دیوراکونڈا بھی جنوبی بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

وجے کی مجموعی دولت 66 سے 70 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے اور وہ فی فلم اوسطاً 3 سے 5 کروڑ روپے لیتے ہیں۔

رشمیکا کی طرح وجے کو بھی برانڈ انڈورسمنٹ اور سوشل میڈیا سے آمدنی حاصل ہوتی ہے حیدرآباد کے پوش علاقے جوبلی ہلز میں تقریباً 15 کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ بھی ہے۔

وجے بھی رشمیکا کی طرح گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس اس وقت بھی بی ایم ڈبلیو، فورڈ مستنگ، رینج روور ہیں۔

اس کے علاوہ وجے ایک نجی طیارہ بھی رکھتے ہیں جس کی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے ہے۔

جوڑے کی مشترکہ دولت 130 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جس کے باعث یہ جوڑی ٹالی وڈ کی سب سے امیر نوجوان جوڑیوں میں شامل ہو گئی ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

ماں سے جدا بندر پر آنسو، غزہ کے بچی پر خاموشی؟ دلخراش ویڈیو نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا

Published

on


فرانس میں کیوبا کے سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس نے دنیا کو آئینہ دکھا دیا۔

دنیا بھر میں سوشل میڈیا اس وقت ایک چونکا دینے والی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا تھا جس میں ماں سے محروم ایک بندر کو کھلونا بندر کو ماں سمجھ کر لپٹے رہتے دکھایا گیا تھا۔

جس پر دنیا بھر سے رنج و الم کا اظہار کیا گیا تھا تاہم اب فرانس میں کیوبا کے سفارتخانے نے عالمی برادری کی اس دکھاوے کی ہمدردی کو کھلے لفظوں میں شرمناک قرار دیا۔

کیوبن سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس کے پہلے حصے میں جاپان کے ایک چڑیا گھر میں موجود پنچ نامی ننھے بندر کو دکھایا گیا ہے۔

ماں کی ممتا سے محروم یہ بندر ایک کھلونے کو سینے سے لگائے بیٹھا ہے۔ اس منظر نے دنیا بھر کے صارفین کو جذباتی کر دیا اور ہر طرف ہمدردی کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی۔

مگر اسی ویڈیو کے دوسرے حصے میں منظر یکسر بدل جاتا ہے۔ یہاں غزہ کی ایک معصوم بچی دکھائی دیتی ہے، جو اسرائیلی بمباری میں اپنے گھر اور اہلِ خانہ کو کھونے کے بعد ملبے کے ڈھیر پر کھڑی، اپنی گڑیا کو سینے سے لگائے خاموشی سے درد سہہ رہی ہے۔

کیوبن سفارتخانے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا ایک بندر کے کھلونے سے لپٹنے پر رو پڑتی ہے لیکن غزہ میں ہزاروں یتیم بچوں کے دکھ کو نظر انداز کر دیتی ہے جن کے خاندان اسرائیلی حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔

سفارتخانے نے اس رویے کو اپنی من مرضی کی ہمدردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تضاد انسانیت کے دعوؤں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچایا، اعداد وشمار جاری

Published

on



نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مذکورہ کمپنیوں نے قومی خزانہ کو ایک سال میں 472 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 کے مطابق  ایک سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچایا جو ترسیل، تقسیم اور  کم وصولیوں  کی مد میں ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ترسیل اور تقسیم کی مد میں ایک سال میں 265 ارب اور کم ریکوری کی مد میں207 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیپرا نے رپورٹ میں بتایا کہ ڈسکوز بجلی کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پاور سیکٹر کے لیے ایک مستقل چیلنج ہے۔

رپورٹ میں بجلی کمپنیوں کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں کی کم ریکوری پر بھی تشویش ہے اور نقصانات سے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending