Connect with us

Today News

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک

Published

on


سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران دہشتگردی کے خلاف جاری بھرپور مہم کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تیز رفتار اور مؤثر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد جہنم واصل کردئے، کاروائیوں کا ہدف بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان تھے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف مہم کے تحت تیز رفتار اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے، 24 فروری کو خیبر پختونخوا میں چار علیحدہ کارروائی میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 26 خارجی ہلاک کیے گئے۔

بیان کے مطابق جبکہ بلوچستان کے علاقے سمبازہ، ضلع ژوب میں ایک کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے وابستہ 8 دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے بالمقابل پاک–افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خارجیوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے بروقت پکڑ لی، مؤثر کارروائی میں ایک خارجی ہلاک ہوا،خارجی کی شناخت افغان شہری کے طور پر کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی ہلاک کیے گئے، اسی دوران بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو علیحدہ جھڑپوں میں 10 خارجی مارے گئے، جبکہ میر علی، شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 12 خارجی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ، ضلع ژوب میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ علاقوں میں کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جبکہ قومی ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” وژن کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچایا، اعداد وشمار جاری

Published

on



نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مذکورہ کمپنیوں نے قومی خزانہ کو ایک سال میں 472 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 کے مطابق  ایک سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچایا جو ترسیل، تقسیم اور  کم وصولیوں  کی مد میں ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ترسیل اور تقسیم کی مد میں ایک سال میں 265 ارب اور کم ریکوری کی مد میں207 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیپرا نے رپورٹ میں بتایا کہ ڈسکوز بجلی کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پاور سیکٹر کے لیے ایک مستقل چیلنج ہے۔

رپورٹ میں بجلی کمپنیوں کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں کی کم ریکوری پر بھی تشویش ہے اور نقصانات سے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

قومی ہاکی ٹیم میں تقرریاں، اولمپئن سمیع اللہ چیف سلیکٹر مقرر

Published

on



اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی مینز ہاکی ٹیم کے لیے اہم تقرریوں کا اعلان کر دیا اورسابق لیجنڈری کھلاڑی سمیع اللہ کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق فیڈریشن کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر  تقرریاں کی گئیں، جس میں ماضی کے نامور اولمپئن حسن سردار اور اصلاح الدین صدیقی شامل ہیں۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ عروج پر لانا اور قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے جس میں ٹیم کے نئے ڈھانچے کی تشکیل، کوچنگ اسٹاف کی تقرری اور باقاعدہ مقابلوں کا شیڈول ترتیب دینا شامل ہے۔

حکام کے مطابق کوچز، امپائرز اور آفیشلز کی فنی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں کی سطح پر ہاکی کو فروغ دینے اور بین الادارہ جاتی مقابلوں کو دوبارہ فعال بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ سمیع اللہ کی تقرری سے قومی ٹیم کو فائدہ ہوگا اور پاکستان ہاکی ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی پہچان حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔

فیڈریشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں اور ہاکی سے وابستہ افراد کے تعاون سے اس منصوبے کو کامیاب بنایا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

Published

on



صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے  کی سمری کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے۔  یہ اجلاس 02 مارچ 2026 کو دوپہر تین بجے ہو گا۔

صدر آصف علی زرداری بطور صدرِ پاکستان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 9ویں بار خطاب کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق صدر کے خطاب میں قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور دنیا کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور وطن میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا احاطہ کیا جائے گا۔

 



Source link

Continue Reading

Trending