Today News
کراچی، بس، واٹر ٹینکر اور تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 شہری جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں میں بس، واٹر ٹینکر اور تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے ایک بچے سمیت 4 شہری جاں جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ 2 نمبر اگر بتی بنانے والی کمپنی کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ پٹھان تاج محمد کے نام سے کی گئی۔
حادثہ بس کی ٹکر سے پیش آیا جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ شارع فیصل پی اے ایف میوزم کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دم توڑ گیا، جن کی شناخت 48 سالہ نوشاد کے نام سے ہوئی۔
ادھر سچل کے علاقے اسکیم 33 سرسید چوک ہاشم آباد سوسائٹی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
گلشن حدید سومار گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار کمسن بیٹا جاں بحق جبکہ کمسن بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
ایدھی حکام نے بتایا کہ گلشن حدید سومار گوٹھ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے دوران موٹر سائیکل زد میں آگئی جس کے نتیجے میں والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار کمسن بیٹا جاں بحق جبکہ کمسن بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں بچوں کے والد بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ جاں بحق بچے کی شناخت 3 سالہ عثمان جبکہ شدید زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی کی شناخت مدیحہ کے نام سے ہوئی، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
چھیپا کے مطابق بنارس عارف میڈیکل کمپلیکس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شناخت 35 سالہ فیصل کے نام سے ہوئی۔
Source link
Today News
حیدرآباد، بجلی کے تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، متعدد گھروں کی بجلی معطل
حیدرآباد:
لطیف آباد یونٹ نمبر 5 کی شاہ نجف کالونی میں بجلی کے پول پر لگے تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے کے متعدد گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کرنے والے تار جل گئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنکریٹ کے پول پر نصب میٹروں سے نکلنے والے تاروں میں آگ لگی اور شعلے اوپر کی جانب بلند ہوتے رہے۔
فوٹیج میں تاروں سے شدید سپارکنگ اور آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں جبکہ تاروں کا گچھا پول کے اوپری حصے سے نیچے گر کر لٹکتا دکھائی دیتا ہے۔
ویڈیو میں مقامی افراد کو بالائی منزل اور نیچے سے مٹی پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
Today News
کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار
کراچی:
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر اور طحہٰ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔
دوسری کارروائی میں اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار کیے گئے۔
ایک زخمی ملزم فضل محمد کو علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم شوکت خان کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Today News
باجوڑ، ابابیل اسکواڈ کے 4 شہداء کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
باجوڑ:
ابابیل اسکواڈ پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
باجوڑ پولیس کے مطابق 25 فروری 2026 کو رمضان المبارک کے دوران عوام کی حفاظت پر مامور ابابیل اسکواڈ کی گشتی پارٹی پر نوے کلے کے قریب دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل یار زادہ، داؤد خان، عمران اور سراج شہید جبکہ ارشاد خان اور عزیز الرحمن زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر کے علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس، ڈپٹی کمشنر، ایس پی انوسٹی گیشن، پولیس و سول افسران، عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی جبکہ تابوتوں پر پھول رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈی پی او باجوڑ محمد خالد نے کہا کہ عوام کی حفاظت پر مامور جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے جبکہ شہداء کے جسدِ خاکی کو ان کے آبائی علاقوں روانہ کر دیا گیا ہے جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment3 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch