Today News
پنجاب میں ای ٹیکسی اسکیم؛ کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کروائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔
ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
ای ٹیکسی اسکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ای ٹیکسی اسکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔
ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پنک بٹن نصب کیا گیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوگا۔
ای ٹیکسی اسکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔ پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لیے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔
ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔
Source link
Today News
مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد
کراچی:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ارمغان اور ملزم شیراز پر فرد جرم عائد کردی جب کہ صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 15 کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم ارمغان اور شیراز عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزم ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 مارچ کو طلب کرلیا۔
استغاثہ کے مطابق مصطفی عامر کو گزشتہ سال قتل کرکے لاش کو بلوچستان میں جلا دیا گیا تھا۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احمدآباد نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
جنوبی افریقا نے گزشتہ میچ میں بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عقیل حسین کی جگہ روسٹن چیز کی واپسی ہوئی ہے۔
شائے ہوپ نے وضاحت کی عقیل حسین کو ڈراپ نہیں کیا گیا ہے بس مخالف ٹیم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔ گروپ مرحلے کے چاروں میچز کے بعد سپر ایٹ کے اپنے اپنے پہلے میچز میں بھی بڑے مارجنز سے فتح حاصل کرچکی ہیں۔
جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 76 رنز سے اور ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
آج شام ساڑھے 6 بجے شیڈول گروپ ون کے ہی دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل آئیں گے۔
دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی تھیں تاہم سپر ایٹ مرحلے کے اپنے اپنے پہلے میچ میں دونوں کو شکست ہوئی تھی۔
آج جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز میں سے جو ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی اسی طرح زمبابوے اور بھارت کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔
Today News
لاپتا افراد کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کو سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا گیا
وفاقی آئینی عدالت نے لاپتا افراد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا۔
وفاقی آئینی عدالت میں لاپتا افراد کیس میں حکام کے خلاف کارروائی کے فیصلے پر اپیل کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کے خلاف کارروائی پر بھی حکم امتناع جاری کیا گیا۔ آئینی عدالت نے سیکرٹری دفاع اور دیگر افسران کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کر لیں۔
جسٹس باقر نجفی نے اسفسار کیا کہ افسران کے خلاف کارروائی کا حکم کس بنیاد پر دیا گیا؟ کیا تعین ہوگیا تھا کہ لاپتا شخص سرکاری تحویل میں ہے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دُگل نے بتایا کہ عدالت کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں تھا جس سے یہ تعین ہوتا، عدالت میں لاپتا شخص کے اہلخانہ نے سرکاری تحویل میں ہونے کا بیان حلفی دیا تھا، متعلقہ افسران نے جوابی حلف نامے بھی دیے تھے کہ لاپتا شخص سرکاری تحویل میں نہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ عدالت نے حبس بیجا کے کیس میں افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا، محکمانہ کارروائی نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی بھی جاری ہے، حبس بیجا کے کیس میں ہائیکورٹ اس نوعیت کا حکم نہیں دے سکتی، افسران کی انٹراکورٹ اپیل ہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کی۔
آئینی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر نتیجہ مدت تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری ساجد الرحمان کی سرکاری تحویل سے رہائی اور افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion