Connect with us

Today News

فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کے ذریعے اٹک سیمنٹ کے حصول کی منظوری

Published

on



سی سی پی نے فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کے ذریعے اٹک سیمنٹ کے حصول کی منظوری دے دی۔

سی سی پی نے فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور کی مرجر درخواست منظور کر لی، منظوری کے بعد فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور مشترکہ طور پر اٹک سیمنٹ کا کنٹرول حاصل کریں گی۔

سی سی پی نے مسابقتی جائزہ مکمل کرنے کے بعد کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت منظوری دی۔

اٹک سیمنٹ کا حصول اسکیم آف کمپرو مائز اینڈ ارینجمنٹ 2026 کے تحت کیا جا رہا ہے، معاہدے کی تکمیل کے بعد فوجی سیمنٹ اور کوٹ ادو پاور اٹک سیمنٹ کی کنٹرولنگ شیئر ہولڈر بن جائیں گی۔

سی سی پی کے مطابق مرجر کے بعد بھی مشترکہ مارکیٹ شیئر غالب پوزیشن کی حد سے کم رہے گا۔ سیمنٹ سیکٹر میں دیگر مضبوط کمپنیوں کی موجودگی سے مسابقت برقرار رہے گی۔

سی سی پی کے مطابق مرجر سے مارکیٹ میں مسابقت متاثر نہیں ہوگی۔ سی سی پی نے مجوزہ حصول کو قانون کے مطابق کلیئر قرار دے دیا۔

یہ مرجر پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ سی سی پی کا عزم، منصفانہ مقابلے کے تحفظ کے ساتھ سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کی بڑی پیشکش! یورینیم افزودگی 60 فیصد سے کم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

Published

on


تہران/جنیوا: عرب سفارتکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے کا مجوزہ مسودہ پیش کیا ہے، جس میں یورینیم افزودگی کی سطح 60 فیصد سے کم کر کے 3.6 فیصد تک لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

عرب سفارتکار نے بتایا کہ ایران نے مستقبل میں سات سال کے لیے جوہری افزودگی معطل رکھنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا اس وقت ایران سے صفر فیصد افزودگی کا مطالبہ نہیں کر رہا، بلکہ موجودہ انتہائی افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کا کہہ رہا ہے۔

ایران نے بیرون ملک منتقلی سے انکار کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ انتہائی افزودہ یورینیم کو کم سطح پر ڈائلیوٹ کیا جائے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا ایرانی جوہری پروگرام کو 10 سال تک معطل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جسے ایران کی پیشکش پورا نہیں کر سکتی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قریبی مستقبل میں ایران پر امریکی فوجی کارروائی کے خدشات دوبارہ بڑھ گئے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد

Published

on



کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ارمغان اور ملزم شیراز پر فرد جرم عائد کردی جب کہ صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 15 کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم ارمغان اور شیراز عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کردی۔

ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 مارچ کو طلب کرلیا۔

استغاثہ کے مطابق مصطفی عامر کو گزشتہ سال قتل کرکے لاش کو بلوچستان میں جلا دیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احمدآباد نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جنوبی افریقا نے گزشتہ میچ میں بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عقیل حسین کی جگہ روسٹن چیز کی واپسی ہوئی ہے۔

شائے ہوپ نے وضاحت کی عقیل حسین کو ڈراپ نہیں کیا گیا ہے بس مخالف ٹیم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔ گروپ مرحلے کے چاروں میچز کے بعد سپر ایٹ کے اپنے اپنے پہلے میچز میں بھی بڑے مارجنز سے فتح حاصل کرچکی ہیں۔

جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 76 رنز سے اور ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

آج شام ساڑھے 6 بجے شیڈول گروپ ون کے ہی دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل آئیں گے۔

دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی تھیں تاہم سپر ایٹ مرحلے کے اپنے اپنے پہلے میچ میں دونوں کو شکست ہوئی تھی۔

آج جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز میں سے جو ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی اسی طرح زمبابوے اور بھارت کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔





Source link

Continue Reading

Trending