Today News
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں مقرر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:
ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات دور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں کو نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیل پر اعتراضات دور کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ اسی طرح اپیلوں پر اعتراضات دور کرنے کا وقت بڑھانے کی متفرق درخواست بھی عدالت نے منظور کی۔
درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کی جب کہ اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجا سمیت وکلا اور بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے ہماری اپیل پر اعتراضات لگا دیے تھے۔ ہمیں اُن اعتراضات کا علم ہی نہیں تھا، سزا معطلی درخواستیں دائر کیں تو پتا چلا کہ اعتراضات ہیں۔ اپیلوں پر ایسے اعتراضات لگائے گئے جو بنتے ہی نہیں تھے۔ رجسٹرار آفس نے وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض لگایا اب خود ہی ختم کر کے وہی تسلیم کر لیا۔ اسی طرح اعتراض لگایا کہ فلیگ نہیں لگے ہوئے، ترتیب درست نہیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اپیلوں پر باقی اعتراض دور کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ایک اعتراض ہے کہ صفحات پر فلیگ نہیں لگے ہوئے، یہ کیا اعتراض ہے؟، جس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وکیل صاحب صفحات کو فلیگ کر لیں۔ جب اعتراضات دور کر دیے گئے تو کیس اعتراضات کے ساتھ کیوں مقرر ہے؟ ہم آپ کو 7 دن کا وقت دے رہے ہیں جو اعتراضات ہیں وہ دُور کر لیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے لیے پہلے بہت پریشانیاں ہیں۔ یہ آسانی تو ہو جائے۔ رجسٹرار آفس خود کنفیوژن پیدا کر رہا ہے۔ آپ کی عدالت میں پہلی بار پیش ہوئے ہیں، خالی ہاتھ نہ جائیں۔
جسٹس خادم سومرو نے کہا کہ آپ کی دونوں درخواستیں منظور کرلی ہیں، خالی ہاتھ نہیں لوٹایا ۔
Today News
ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات کے حامل دو مسافر آف لوڈ
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیرا لیون جانے والے دو مسافر آف لوڈ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے بھی امیگریشن سے روکے گئے مسافر دوبارہ سفر کی کوشش میں ناکام ہوئے ہیں۔ مسافروں نے ایجنٹ کو 3 لاکھ روپے رشوت دینے کا انکشاف کیا۔
چینی شہری کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ مشکوک واپسی ٹکٹ اور صرف 150 ڈالر رکھنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ملزمان ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل منتقل کردیے گئے۔ متعدد ایئرپورٹس سے کلیئرنس سے انکار کا بھی انکشاف ہوا جبکہ مشکوک چیٹ گفتگو بھی برآمد کرلی گئی۔
ایجنٹ امجد علی آرائیں کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیا۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلے جارہے رواں ایونٹ میں اب تک چار سنچریز بن چکی ہیں۔
سری لنکا کے پتھم نسانکا نے آسٹریلیا اور کینیڈا کے یووراج سامرہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔
بعد ازاں صاحبزادہ فرحان کی نمیبیا کے خلاف سنچری سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں تین سنچریز کا ریکارڈ قائم ہوگیا تھا۔
سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرکے یہ تعداد چار کردی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کسی بھی ایڈیشن میں دو سے زائد سنچریز نہیں بن سکی تھیں۔
2007 میں کھیلے ابتدائی ایڈیشن میں صرف ایک سنچری بنی تھی جبکہ 2009 میں کوئی سنچری نہ بن سکی۔
2010 میں دو سنچریز اور 2012 میں ایک ہی سنچری بن سکی۔ 2014 اور 2016 کے ایڈیشنز میں دو، دو سنچریز بنیں۔
2021 میں ایک اور 2022 میں دو سنچریز بنیں جبکہ 2024 میں کوئی سنچری نہ بن سکی تھی۔
Today News
کمپنیوں کے غیر شرعی قرضوں کی حد 37 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کردی گئی
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پی ایس ایکس کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس کی شرعی اسکریننگ پر نظرثانی کرتے ہوئے کمپنیوں کے غیر شرعی قرضوں کی حد 37 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کردی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کی غیر شرعی سرمایہ کاری کی حد 33فیصد سے کم کر کے 30فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کے لیے کمپنیوں کو 3، 4 اور 5اسٹار ریٹنگ دی جائے گی۔ شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے تاکہ شریعہ کمپلائنٹ حصص پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہو۔
ایس ای سی پی کے مطابق نئی لسٹڈ کمپنیوں کی شریعہ انڈیکس میں عبوری شمولیت کا طریقہ کار بھی متعارف کیا گیا ہے۔
شرعی انڈیکس کی اسکرینگ میں تبدیلی پاکستان کو سال 2027 تک رباء فری بنانے سے متعلقہ اقدامات کا حصہ ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک ایکس چینج اسلامی انڈیکسز کی فہرست کی سہ ماہی اپ ڈیٹ کرے گا جبکہ نان بینکنگ فنانش اور کپیٹل مارکیٹ کو ربا فری بنانے کے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion